🧡سیٹ اپ گوٹ اپ سیٹ۔۔۔ ٹاپک 4🧡

💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥
✏اس ٹاپک کو کرنے کے مقاصد:
🌹ہماری زندگی کی روٹین میں بہت سے سیٹ اپ بنتے اور پھر وہ اپ سیٹ ہوتے ہیں جس سے ہم اکثر ڈاﺅن ہوتے رہتے ہیں کیونکہ ضروری نہیں کہ جیسا ہم چاہیں ویسا ہی ہو۔
🌹ہمیں سیٹ اپ اللہ کی مرضی سے ملتا ہے مگر ہم اسے اپنی مرضی اور پسند کا نہ پا کر ڈاﺅن ہو جاتے ہیں ۔ مظلومیت اندر آتی ہے اور پھنس جاتے ہیں ۔
🌹 ایک ہماری مرضی کا سیٹ اپ ہوتا ہے اور ایک اللہ کی مرضی کا ۔ ہم بےشک اپنی زندگی میں سیٹ اپ بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں مگر ضروری نہیں کہ و ہ ہمارے لئے بہترین بھی ہو۔
ہمارے لئے بہترین فیصلے کرنے والا اللہ ہے جو ھماری زندگی کا ہر سیٹ اپ بہترین بناتا ہے ۔ ہم نے شکر کے ساتھ اسے قبول کرنا ہوتا ہے ۔
🌹یہی احساس دل میں بیدار کرنا اس ہنٹ پر ورکنگ کا مقصد ہے تاکہ ہم اللہ کی رضا پر راضی ہو جائیں اور یقین رکھیں کہ اللہ جو چاہتا ہے وہ کر دیتا ہے۔ اسی میں بہتری ہوتی ہے ۔اس کا ھمارے لئے ہر کام ، ہر حکم، ہر امر بہترین ہوتا ہے اور اس میں کوئی نقص، کوئی ، کوئی کمی اور کوئی کجی یا عیب نہیں ہوتا۔۔۔ اسی لئے ہمارے بنائے ہوئے سیٹ اپ کا اپ سیٹ ہو جانا بھی خالی از حکمت نہیں ہو سکتا ۔ ہمیں اس پر بھی راضی رہنا چاہیے۔
🌹جب کسی بھی سیٹ اپ میں اللہ کی بہتری پر یقین رکھتے ہوئے سب اسکے حوالے کر دیں تو وہ طلب سے ذیادہ نوازتا ہے ۔ جب بنا بنایا سیٹ اپ ، اپ سیٹ ہو تو اچھا ہے کہ اس میں بھی اللہ سے مدد ضرور مانگیں۔ یوں دل میں چڑ اور کھچ کھچ کر کے اپنا نقصان کرنے کی بجائے اللہ کی مدد سے اس سیٹ اپ کے مثبت پہلو دیکھنا بھی اس ہنٹ پر ورکنگ کر کے سیکھتے ہیں ۔
🌹جب بھی سیٹ اپ... اپ سیٹ ہوتا ہے تو ہمارا ازل کا دشمن باطل ہمیں نئے سیٹ اپ پر حالات کی نیگیٹو تصویر دکھاتا ہے۔ دل ہی دل میں ہم شکوے شکایتوں کے گند جمع کر لیتے ہیں ۔ باطل خوف میں مبتلا کر دیتا ہے کہ جانے اب اس اپ سیٹ ہوئے سیٹ اپ کی وجہ سے کیا ہو۔ ہم اللہ کے دیے ہوئے نئے سیٹ اپ میں اس کے یقین پہ کھڑا ہونے کے بجائے مایوسی میں چلے جاتے ہیں ۔
🌹یہاں اگر ہم اللہ سے مدد نہیں مانگیں گے تو سیٹ اپ ہمارے لئے درد سر بن جاتا ہے اور دل کی حالت خراب سے خراب ہوتی جاتی ہے ۔
اس سیٹ اپ میں سے گزرنا مشکل ہوتا چلا جاتا اور ہم گند پر گند مارتے چلے جاتے ہیں۔ باطل نے ایسا پھنسایا ہوتا ہے کہ ہم اس سب کے باوجود بھی اللہ کی طرف نہیں بھاگتے اور نہ ہی اس سے مدد مانگ کے اس سیٹ اپ کو قبول کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ جب تک ہمارے اندر مرضیاں موجود ہوتی ہیں ہم اپنے بنائے ہوئے سیٹ اپ کے اپ سیٹ ہونے کی وجہ سے اسی طرح خود بھی اپ سیٹ ہوتے رہتے ہیں ، اپنی مرضی ہر قیمت پوری کرنا چاہتے ہیں ۔
🌹اللہ سے مدد مانگ کر جب اس ہنٹ پر ورکنگ کرتے ہوئے عملی سٹیپ لیتے ہیں تو احساسِ آشنائی بیدار ہوتا ہے اور ہم پھر سے یقین پر کھڑے ہو کر سیٹ اپ کو قبول کرنے کی جستجو کرنے لگتے ہیں ۔
💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥



🧡سیٹ اپ گوٹ اپ سیٹ۔۔۔ ٹاپک 4🧡

🖍اپنی روٹین میں عملی طور پر اس ٹاپک کو شامل کرنے کی ہدایات:
جس بندے کےلئے اللہ اپنی قربت اور آشنائی کی راہ کھولتا ہے...
وہ بندہ اپنی مرضی کا جو سیٹ اپ بنائے گا اسے اپ سیٹ کر دیا جاتا ہے۔
اسی حوالے سے اپنا جائزہ لیں گے اور اپنی روٹین کے ایسے معاملات شیئر کریں گے کہ جہاں جہاں ہمارا بنایا ہوا سیٹ اپ... اپ سیٹ ہوا
اور اس سیٹ اپ کے اپ سیٹ ہونے پر دل کی حالت کیسی رہی
اور ہم نے کیسے ری ایکٹ کیا؟
اپنے روز مرہ روٹین کے پوائنٹس شیئر کرنے ہیں ۔
🌹 پہلے اپنا بنایا ہوا سیٹ اپ بتانا ہے
🌹 پھر اپنا بنایا ہوا سیٹ اپ کس وجہ سے اپ سیٹ ہوا ...وہ وجہ بتانی ہے ۔
🌹 پھر دل کی حالت اور اپنا ری ایکشن بتانا ہے۔
🌹اگر اپ سیٹ ہونا برا لگا تو کیسے فیل کیا
اور
🌹اگر اسکو قبول کر لیا توکیسے؟
اور آخر میں تھیم لائن پر دائرہ مکمل کرنا ہے ۔
💥نوٹ:💥
کم از کم پانچ دن اس ٹاپک کی پریکٹس کی جائے اور روزانہ کم از کم ایسے دو یا تین پوائنٹس پکڑنے ہیں۔

💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥




🧡سیٹ اپ گوٹ اپ سیٹ۔۔۔ ٹاپک 4🧡
✒مثالیں
یہ پوائنٹ کس طرح سے کن کن معاملات میں ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔اس کی چند مثالیں یہاں بیان کی جارہی ہیں۔

🧡مثال نمبر 1
آج سکول سے ہی سٹاف ممبرز نے ایک سٹاف ٹیچر کی طرف عیادت کے لئے جانا تھا اس کا گھر اور میرا گھر پاس پاس ہے۔ کل ہی سب ممبرز نے کہا کہ میری طرف بھی آئیں گی ۔ آج میں صبح گھر میں اپنی ہیلپر کو 7 سے 8 لوگوں کے حساب سے چیزیں بنانے کا بتا کے آئی کیونکہ کل اتنے لوگوں نے ہی آنے کو کہا تھا ۔ آج سکول آئے تو تھوڑی دیر بعد پتا چلا کہ 7، 8 نہیں بلکہ سارا سٹاف جا رہا ہے اور وہاں سے سب میری طرف آئیں گے ۔ ایک بار تو دل اوپر نیچے ہو گیا کہ اب کیا کروں کیونکہ اتنے لوگوں کے لئے گھر میں بندوبست کرنا بھی مشکل تھا اور اگر ابھی ہیلپر کو فون کر بھی دیتی تو وہ یہ سارا کام سنبھال بھی نہیں سکتی تھی۔ اتنا کچھ بنانا بھی مشکل تھا۔ میرے دل میں بار بار آتا تھا کہ آج سے پہلے سکول سٹاف کہیں بھی اکھٹے نہیں جاتا تھا ۔ آج انہیں کیا ہو گیا ہے ۔ تھوڑی سی چڑ بھی تھی کہ ان سب کو کسی پر اتنا بوجھ ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے۔ کبھی دل خرچے کی وجہ سے اپ ڈاﺅن ہو رہا تھا ۔ صبح اپنی طرف سے جو سیٹ اپ خرچے ، بندوبست کے حوالے سے سیٹ لگ رہا تھا اب وہ سارا اپ سیٹ ہوگیا ۔
پھر اس ٹاپک نے الرٹ کیا کہ سیٹ اپ تو اپ سیٹ کیا جانا ہے اور یہاں دل کی حالت ہی تو دیکھی جائے گی ۔ پھر دل میں یقین سا آگیا کہ جہاں 7، 8 کا کام ہو رہا تھا باقی کام بھی ہو جائے گا۔ وہیں بیٹھے بیٹھے اپنی ایک دو کولیگ سے مشورہ کیا کہ اتنا کھانا بنوا رہی تھی کیا یہ ٹھیک ہو گا یا مزید بھی بنوا لوں ۔ انہوں نے کہا اس بارے میں فکرمند نہ ہوں کھانا کافی رہے گا۔ اور جب وہ گھر آئیں تو کھانے سے زیادہ توجہ ہنسی مذاق اور گپ شپ پر رہی اور کھانے میں بھی اللہ نے برکت ڈال دی اور سب پورا ہوگیا۔ مجھے آج احساس ہوا کہ کوئی بھی بنا بنایا سیٹ اپ اسی طرح اپ سیٹ ہونا ہوتا ہے جس کے ذریعے دل کی حالت کی چیکنگ ہوتی ہے ۔ یہ ساتھ ساتھ چلتا ہی رہے گا ۔ہم نے اس پر اڑنا نہیں ہوتا نہ ڈاﺅن ہونا ہوتا ہے ۔ اللہ سے مدد مانگ کر اسی سیٹ اپ کو بہتر سمجھ کر قبول کر لیں۔ اس طرح سیٹ اپ کے ا پ سیٹ ہونے پر دل سیٹ رہے تو معاملہ بھی سیٹ ہو نے لگ جاتا ہے ۔
💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥




🧡مثال نمبر 2
آج باجی نے دبئی واپس جانا تھا انکی فلائٹ 4 بجے کی تھی میں نے آج اپنے طور پر ارادہ کیا کہ سارے کام سے فری ہو کر باجی کو ایئرپورٹ چھوڑ کر واپسی پر مارکیٹ جاﺅں گی ۔ کل اتوار بھی تھا اس لیے کوشش تھی کہ آج ہی اپنے مارکیٹ کے کام ختم کر لیں ۔ پہلے ہی کافی دن سے پلان ملتوی ہو رہا تھا۔ صبح اٹھ کر سارا کام جلدی جلدی کیا اور ساتھ جانے کی تیار بھی کی ۔ اتنے میں باجی کو انفارم کیا گیا کہ ان کی فلائٹ لیٹ ہو گئی ہے ۔ پہلے انہوں نے 4 بجے جانا تھا اب شام 7 بجے نکلیں گی ۔ میرا واپسی پہ جو مارکیٹ کا پلان تھا وہ ایک بار پھر کینسل ہوتا نظر آیا ۔ اب اپنا سیٹ اپ ، اپ سیٹ ہوتا دیکھ کر دل کو بہت برا لگا کہ آج کیا سوچا تھا اور جو پلاننگ سیٹ کی تھی وہ بھی خراب ہو گئی ۔ جو کام کافی دن سے ملتوی ہو رہے تھے وہ پھر سے نہیں ہو سکیں گے ۔ اندر اپنے سیٹ اپ کو اپ سیٹ ہوتا دیکھ کر مایوسی ہونے لگی ۔
پھر آج کے ٹاپک سے اندر الرٹ ہوا کہ یہاں سیٹ اپ کے اپ سیٹ ہونے پر دل کا اپ ڈاﺅن ہونا درست تو نہیں ہے بلکہ یہیں تو یہ دیکھنا ہے کہ اندر اس بات پر کتنا یقین ہے کہ ہر کام میں کوئی نہ کوئی بہتری چھپی ہوتی ہے ۔ اب جب بہتری ڈھونڈی تو بظاہر تو وہ بھی نظر نہیں آرہی تھی لیکن پھر بھی مجھے یقین تھا کہ کوئی نہ کوئی تو بہتری ہو گی ۔ اسی پر یقین بڑھا اور آخرکار اندر ہی اندر اللہ سے مدد مانگتے ہوئے دل کی حالت سیٹ ہونے لگی۔ احساس ہوا کہ آج کے سیٹ اپ کے اپ سیٹ ہونے میں یہی حکمت تھی کہ اسکے ذریعے میرا یہ یقین پختہ ہو کہ چاہے بہتری نظر آئے یا نہ لیکن ہر سیٹ اپ میں وہ بہتری موجود ضرور ہوتی ہے۔ ہم نے اسی بن دیکھی بہتری پر یقین رکھ کر اللہ کو خوش کرنا ہوتا ہے ۔میں نے بھی نظر نہ آنے والی بہتری پر یقین کیا تو دل ایک دم مطمئن ہونے لگا۔ روٹین میں بہت سارے سیٹ اپ... اپ سیٹ ہوتے رہتے ہیں ۔بس یہاں ہم نے اپنے اندر کو سیٹ رکھنا ہوتاہے تو ہر معاملہ خود ہی سیٹ ہو جاتا ہے۔
💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥