🧡یقین محکم پکڑنا(مایوسی سے نکلنا)...ٹاپک 6🧡


✏اس ٹاپک کو کرنے کے مقاصد:

🌹اس میں اب خود پر گہری نظر رکھ کر ایسے چھوٹے بڑے پوائنٹس پکڑنا سیکھیں گے جن کی وجہ سے اندر مایوسی آتی ہے پہلے ہم ڈاون ہو جاتے ہیں مگر سمجھ نہیں پاتے۔
🌹اب جب گہرائی سے خود پر نظر ہوگی تو اپنا ڈاون ہونا سمجھ آئے گا۔ اس میں ہم خود اپنے یقین کے لیول کو اچھی طرح سے جج کرنا سیکھیں گے۔
🌹احساس ہو گا کہ کس معاملے میں اللہ پہ یقین میں کس طرح اور کتنی کمی آئی یا اس سے نا امید ہوئے اور پھر کہاں اس بےیقینی یا ناامیدی کی وجہ سے مایوسی میں جا کر ڈاون ہوئے۔ جب ہم اپنی بےیقینی یا ناامیدی سے خود کو نکالنے کے لیے اللہ پر یقین کا کوئی پاور پوائنٹ پکڑیں گے تو ہمیں نہ صرف مایوسی سے خود کو نکالنا آئے گا بلکہ ساتھ ہی ہمارے دل میں اللہ پر یقین اور ایمان کا لیول بھی بڑھ جائے گا۔
🌹جب اپنا کوئی ایسا پوائنٹ پکڑ لیا جس پہ مایوسی ہوئے تو وہاں اپنے آپ کو چیک کریں گے کہ اندر کیا ایسے نیگیٹیو پوائنٹس تھے جن کی بنا پر اللہ پر یقین کم ہوتاچلا گیا اور معاملے میں پھنس کر ڈاون ہوئے۔
🌹اپنے مایوسی کے پوائنٹ کو جڑ سے پکڑنے کی کوشش شروع کرتے ہوئے ہم جب اندر جھانکیں گے تو یہاں کوئی نہ کوئی سرا مل جائے گا جسے پکڑ کر اب اس مایوسی سے نکل سکیں گے۔
🌹اس معاملے یا پوائنٹ میں سے کوئی نہ کوئی مثبت احساس اللہ کے یقین اس کے ساتھ، مدد، شکر،اس کے پیار، حکمت وغیرہ کو نکالنے کی
کوشش کریں گے تو اب انہی میں سے ہی کوئی نہ کوئی پاور پوائنٹ بن جائے گا جس کی مدد سے اس مایوسی سے نکلتے چلے جائیں گے۔
🌹جب ہم کسی بھی پوائنٹ پر پھنس کر نکل کر اپنا یہ ذاتی تجربہ کسی بھی اور hkr یا کسی بھی اللہ کے بندے سے شئیر کریں گے تو یہاں اس کے لیے فائدہ مند بھی ثابت ہو گا کیونکہ ہماری بات سے اس کا بھی اللہ پر یقین بڑھے گا اور ساتھ ہی ساتھ خود ہمارا یقین بھی مضبوط ہو گا اور اسی سے اندر حق کی پاور کا لیول بھی بڑھ جائے گا۔ ہر د م خود کوالرٹ رکھنا سیکھیں گے۔
🌹ہمیں احساس ہو گا کہ اکثر کسی نہ کسی معاملے میں اندر سے ڈاون تو ہوتے ہیں پر جب الرٹ نہیں ہوتے تواس مایوسی سے نکلنے کی کوشش ہی شروع نہیں کرتے۔ اس لیے وقت ضائع ہوتا رہتا ہے اندر سے الرٹ رہ کر آئندہ وقت ضائع کرنے سے بچ سکیں گے۔ اور اسی وقت کو اللہ کی قربت میں آگے بڑھنے کے لیے لگا سکیں گے۔
🌹ہم اپنا جائزہ بھی لے سکیں گے کہ کسی بھی پوائنٹ کے حوالے سے ڈاون یا مایوس ہونے اور ہمارے دوبارہ اللہ کے یقین پر کھڑا ہونے کا دورانیہ کیا ہوتا ہے یا کتنا تھا جتنی تیری سے یقین کو پکڑیں گے اتنا ہی دورانیہ بھی کم ہوتا چلا جائے گا اور سفر تیری سے آگے بڑھائے گا۔
🌹ایسا نہیں ہوگا کہ ہم آج ہی کسی پوائنٹ پر مایوسی اور ناامید ہوئے ہوں گے ہم مایوس اور نا امید اندر سے کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی زاویے سے یا کسی نہ کسی صورت میں کسی نہ کسی پوائنٹ پر پہلے سے چلے آ رہے ہوتے ہیں۔ وہ مایوسی یا ناامیدی پہلے سے ہی ہمارے اندر پلتی چلی آرہی ہوتی ہے ۔ہم نے اب وہ پکڑنی ہے۔ اور پہلے کے کسی بھی ایسے ہی پوائنٹ کو پکڑ کر آج اس کے حوالے سے اللہ کے یقین کاپاور پوائنٹ نکالنا ہے اور اس کی مدد سے خود کو اس میں سے نکالنا ہے اور پھر اس کے بارے میں شئیر کرنا ہے۔

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹


🧡یقین محکم پکڑنا(مایوسی سے نکلنا)۔۔۔ ٹاپک 6🧡

🖍اپنی روٹین میں عملی طور پر اس ٹاپک کو شامل کرنے کی ہدایات:

🌹آج اس حوالے سے خود پر نظر رکھتے ہوئے اپنے پوائنٹ شئیر کرنے ہیں۔شئیرنگ ان تین پورشن میں کرنی ہو گی۔
🌹آپ نے آج کے ہی کسی بھی معمول یا معاملے سے بیک گراونڈ بتانا ہے جس میں سے اپنے اندر کی مایوسی کا پوائنٹ پکڑنا ہے۔
🌹اسی مایوسی کے پوائنٹ والے ایریا سے ہی اللہ کے یقین کا پاور پوائنٹ نکالنا ہے۔
اپنے اس پوائنٹ میں پھنسنا اور نکلنا، آگے کسی سے شئیر کرنا ہے۔
🌹ہر پوائنٹ میں یہ تینوں پورشن اسی طرح سے الگ الگ بتانے ہیں۔

💥نوٹ:💥
کم از کم پانچ دن اس ٹاپک کی پریکٹس کی جائے اور روزانہ کم از کم ایسے دو یا تین پوائنٹس پکڑنے ہیں۔

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹



🧡یقین محکم پکڑنا(مایوسی سے نکلنا)۔۔۔ ٹاپک 6🧡

🧡مثال نمبر1:
معاملہ اور مایوسی:
میرے بچے نہیں ہیں ،اپنے علاج کے حوالے سے ایسے کبھی اندر سوچ آتی ہے کہ پتہ نہیں کب اللہ یہ معاملہ سیٹ کرے گا۔ کچھ دن کے بعد ڈاکٹر کے پاس جانا ہے۔ سوچا اب ڈاکٹر نے جو ٹیسٹ کہا اس کا رزلٹ پتہ نہیں کیا ہو۔ اس طرح سوچنے سے اندر یقین کی کمی سامنے آئی۔
اس مایوسی کے پوائنٹ والے ایریا سے اللہ کے یقین کا پاور پوائنٹ:
جب اس طرح سے یقین میں کمی آئی اور لگا کہ دل اپ ڈاون ہو رہا ہے تو وہاں دعا میں اللہ سے مدد مانگی۔ تو تب ایسے اندر یقین پھر سے کھڑا ہونے لگا کہ پھر جو ہو گا بہترین ہو گا۔میرے اللہ نے اب تک میرے ساتھ کرم کا معاملہ رکھا ہے۔ مجھے زندگی میں ہر نعمت سے نواز رکھا ہے۔ آگے بھی اپنے کرم سے محروم نہ رکھے گا۔اس احساس نے اندر کی مایوسی کو کم کرنے میں مدد دی۔پھر اس کے بعد ایک ساتھی کے ساتھ دعا کی تو یہ پوائنٹ دعا کی پاور سے مزید سیٹ ہوتا چلا گیا۔ اب تک اللہ نے میرے ساتھ بہترین کے سوا کچھ نہیں کیا تو یہاں بھی بس یہی یقین تھامے رکھوں۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹




🧡مثال نمبر2:
معاملہ اور مایوسی:
اللہ کے کرم سے جب سے سلسلہ میں اپنے رہبر و رہنما کے ساتھ اٹیچ ہو کر حق کی راہ پر چلنا شروع کیا تو اکثر ملاقات بھی ہو جاتی تھی اور اس ملاقات سے کافی پاور بھی ملتی ہے۔ بہت سے پوائنٹس پر رہنمائی بھی مل جاتی ہے۔ اب کچھ عرصہ سے کسی نہ کسی مجبوری کی وجہ سے ایسے ملنا ممکن نہیں ہوتا ۔اس بات پر اکثر مایوسی آتی ہے کہ اب تو میں مل بھی نہیں پاتی اور ڈائریکٹ مل کر پاور لینا بھی مس ہو رہا ہے۔اکثر آگے کا سوچ کر مایوس ہوتی ہوں کہ جانے کب ملاقات ہو۔ حال میں جینا مس کرتی ہو ں اور حال میں ملے رہنمائی کے موقع سے بھی مکمل فائدہ نہیں لے پاتی۔
پاور پوائنٹ :
آج اس پوائنٹ پر غور کیا تو احساس ہوا کہ اللہ نے ہدایت کی راہ کھول رکھی ہے اور اس کے لیئے کوئی نہ کوئی وسیلہ بھی عطا ہے۔ مجھے اگر جانے کا موقع نہ بھی مل رہا ہو تو بھی ہر وقت فون پر رابطہ کی اجازت ہے۔ مجھے اس سے بھرپور فائدہ اٹھا نا چاہیئے۔ اس طرح سے فائدہ اٹھا کر ہی میں حق کی راہ پر آگے بڑھ سکوں گی، اور اگر میں اسی طرح سے حال میں جینے کی کوشش کرتے ہوئے مسلسل رہنمائی لوں گی تو عملی سٹپس لے کر اللہ کی قربت پا سکوں گی۔ اس احساس کے بیدار ہونے سے اندر کی مایوسی کی جگہ اب یقین نے لے لی کہ اللہ مجھے اپنے کرم سے اپنی قربت کی راہ پر آگے بڑھائے گا اور اس کے لیئے مجھے الرٹ رہ کر عمل کرتے رہنا چاہئے۔


🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹