🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹


🧡دل دریا سمندر(وسعتِ دل)۔۔۔ٹاپک 7🧡

✏ اس ٹاپک کو کرنے کے مقاصد :

🌹باریکی سے پوائنٹ پکڑنا :
جب ہم خود پر نظر کریں گے تو ایسے بہت سے چھوٹے چھوٹے پوائنٹس ملیں گے جن کی وجہ سے دل میں تنگی آ رہی ہوتی ہے اور اللہ کی قربت کے سفر میں نقصان ہوتا ہے۔ اب خود پر گہری نظر رکھ کے اس نقصان سے بچ سکیں گے۔
🌹زاویہِ نظر سیٹ ہونا :
ہم اکثر کسی کے لئے کسی بھی معاملے میں اپنے دل کی تنگی کا ذمہدار بھی اگلے کو سمجھتے ہیں جب کہ اصل میں تو ہم نے خود کو پرکھنا ہوتا ہے۔ تب ہی ہمیں اپنے دل کی تنگی کے پوائنٹس اپنی ذات میں ملتے ہیں۔ اس ہنٹ کی وجہ سے ہمارا زاویہ نظر تبدیل ہو گا اور اگلے کی بجائے خود اپنے ایسے پوائنٹس پکڑ پائیں گے جن کی وجہ سے دل میں تنگی آتی تھی۔
🌹وسعتِ دل :
جب خود کو چیک کریں گے اور اپنے دل کی تنگی کے پوائنٹس پکڑنے لگیں گے تو ہم ان پر کام بھی اللہ کی مدد سے شروع کریں گے۔ جتنی جلدی اور تیزی سے سٹیپ لیتے جائیں گے اتنا دل کی وسعت میں اضافہ ہو گا۔
🌹معاملات میں بہتری :
جب دل میں وسعت آئے گی تو اللہ کے بندوں کے ساتھ معاملات میں خود بہ خود بہتری آتی جائے گی ، رزلٹ بھی بڑھے گا اور اس سے ہمیں اپنے سفر میں بھی فائدہ ہو گا۔
🌹آئندہ کے لئے الرٹ رہنا :
پہلے جن پوائنٹس پر دل میں تنگی آتی تھی اب ان پر آئندہ الرٹ رہناسیکھیں گے۔
🌹جائزہ اور فرق :
اس ہنٹ پہ ورکنگ کرتے ہوئے پہلے کی اور اب کی دل کی وسعت کا جائزہ لینے سے دل کی حالت میں واضح فرق محسوس کر پائیں گے اور یہی دل کی مثبت حالت آئندہ سٹیپ لینے میں بھی مدد کرتی رہے گی۔
🌹فائدہ :
اس ہنٹ پر ورکنگ کرتے ہوئے وسعتِ دل سے حق کی راہ کا سفر آگے بڑھنے میں بہت فائدہ ہو گا اور یہ فائدہ ذات پہ کام ، عشق اور ورکنگ یعنی تینوں پورشنز میں ہو گا اور دل کا کھِلا ہوا احساس بڑھے گا تو اس کی وجہ سے اب آئندہ بھی شوق اور جذبے سے اس اینگل سے کام جاری رکھ سکیں گے۔

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹



🧡دل،دریا،سمندر (وسعتِ دل)۔۔۔ ٹاپک 7🧡

🖍اپنی روٹین میں عملی طور پر اس ٹاپک کو شامل کرنے کی ہدایات:

🌹ایچ کے آ ر نے جو بھی پوائنٹس اس ہنٹ کے حوالے سے پکڑنے ہیں ان کو تین پورشنز میں شیئر کرنا ہو گا۔
🌹اپنے کسی بھی معمول یا معاملے سے کوئی بھی ایسا پوائنٹ پکڑنا ہے اور اس کا بیک گراونڈ بتانا ہے جس میں اپنی تنگی دل واضح طور پر پکڑی۔
🌹وسعتِ دل کے لئے پریکٹیکل سٹیپ لینا ہے اور شیئر کرنا ہے۔
🌹پھر دل کی حالت کا جائزہ لے کے پچھلے اور اب کا فرق بتانا ہے۔

💥نوٹ:💥
کم از کم پانچ دن اس ٹاپک کی پریکٹس کی جائے اور روزانہ کم از کم ایسے دو یا تین پوائنٹس پکڑنے ہیں۔

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹



🧡دل،دریا،سمندر (وسعتِ دل)۔۔۔ ٹاپک 7🧡

✒مثالیں
یہ پوائنٹ کس طرح سے کن کن معاملات میں ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔اس کی چند مثالیں یہاں بیان کی جارہی ہیں۔

🧡مثال نمبر1:
معاملہ:
مجھے کہیں باہر کسی کام سے جانا تھا۔ کہ اچانک مہمان آگئے ۔ جیسے ہی وہ آئے میرے دل میں ناگواریت کی ایک لہر دوڑ گئی۔ میں نے ٹھیک سے ان کا استقبال بھی نہ کیا۔ واجبی سی سلام دعا کر کے اندر لے آئی۔ بات چیت شروع ہوئی تو زیادہ دلچسپی ظاہر نہ کی۔ اس وقت بھی میری نظر گھڑی پر ہی تھی۔ یہ احساس تک نہ تھا کہ مہمان کیسا محسوس کر رہے ہوں گے۔ دل میں بےحد تنگی آرہی تھی کہ ایک تو یہ مہمان بے وقت آن ٹپکے ہیں اور یہ احساس بھی چل رہا تھا کہ یہ لوگ تو کھانا کھائے بنا جانے والے بھی نہیں یعنی مہمان داری پر بھی اندر تنگی آرہی تھی ۔
سٹیپ:
اچانک میرے اندر جیسے الارم سا بجا کہ میں نے آج ہی دل کی تنگی کا یہ ٹاپک پڑھا ہے اور اس وقت کا میرا عمل بھی میری دل کی تنگی کو ظاہر کر رہا ہے۔ اب تو جیسے الرٹ ہوگئی کہ اس معاملے میں دل میں واضح تنگی آئی ہے کہ ان کو وقت کیسے دوں اور کھانا کیسے کھلاوں۔... فوراََاپنے چہرے کے زاویے بھی سیٹ کیے ۔ بات چیت بھی توجہ سے کرنے لگی۔اب تو جیسے وقت میں برکت پڑ گئی اورمیں نے مہمان کو اچھے طریقے سے اٹینڈ کیا۔ وقت پر ان کو کھانا بھی کھلا یا۔اور تب بھی اتنا وقت بچ گیا اور میں ان کے جانے کے بعد اپنا ضروری کام بھی کر لیا۔
دل کی حالت:
جب دل میں منفی احساس تھے اور تنگی آرہی تھی تو عجیب بے سکونی محسوس ہو رہی تھی۔ دل کے اندر انتہائی تنگی تھی۔ عام روٹین کا ایک معاملہ نبھانا بھی ناممکن لگ رہا تھا۔جیسے ہی دل کی حالت بدلی تو اب اندر کی بے چینی کی جگہ سکون نے لے لی۔ دل میں وسعت آئی تو مہمان کو رحمت کی نظر سے دیکھا جو اپنا رزق ساتھ لے کے آئے تھے۔ بہت مختصر وقت میں معاملہ بہترین طرح سے سیٹ ہو گیا ۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹





🧡مثال نمبر2:
معاملہ:
میری کزن میری طرف آئی اور بتا یا کہ اسے ایک پارٹی پر جانے کے لیئے میرا ایک سوٹ چاہیئے۔ میں نے وارڈ روب کھولی تو اس نے میرے ایک بہت مہنگے اور برینڈ نیو سوٹ پر انگلی رکھی۔ میرے دل میں فوراََ ہی تنگی آئی کہ یہ ہر وقت مانگنے آ جاتی ہے۔ میں کیسے یہ نیا جوڑا دے دوں جو میں نے ایک ہی بار پہنا ہے۔ میں نے مختلف بہانوں سے اسے ٹالنے کی کوشش کی۔ اسے دوسرے جوڑے دکھائے اور کہا کہ وہ اس پر زیادہ جچیں گے۔ مگر اس نے کہا کہ اسے وہی جوڑا چاہیئے۔ میرا دل نہیں مان رہا تھا۔ تنگ دلی کی وجہ سے اند ر چڑ بھی تھی۔ اسے ایک قدرے پرانا جوڑا پہننے اور پھر واپس نہ کرنے کی آفر بھی کی مگر وہ نہ مانی۔
سٹیپ:
جب اس نے کہا کہ ٹھیک ہے اسے میرا وہ جوڑا نہ ملے تو بہتر ہے کہ وہ اپنا ہی کوئی پرانا جوڑا پہن لے گی۔جیسے ہی وہ واپسی کے لیئے مڑی تو مجھے اپنے دل کی تنگی کا واضح احساس ہوا۔
میں نے اتنے سارے جوڑوں میں سے صرف ایک جوڑا اسے دینے میں بھی دل کی تنگی کا مظا ہرہ کر رہی تھی۔اسی وقت اسے واپس بلایا اور اسے کہا کہ وہ اپنی پسند کا جوڑا لے لے اور جب چاہے واپس کرے۔ یہ بھی کہا کہ گر دوبارہ بھی کبھی ضرورت پڑے تو بلا جھجھک آجایا کرے اور اپنی پسند کی چیز لے جایا کرے۔ وہ خوش ہو گئی اور میں بھی پرسکون ہو گئی۔
دل کی حالت:
پہلے دل کی تنگی کی وجہ سے ایک ذرا سی بات کے لیئے اند ر اللہ کے بندے لے لیئے چڑ محسوس کر رہی تھی۔ اسے بھکاری کی سی نظر سے دیکھ رہی تھی۔ جب دل کی حالت بدلی تو احساس ہوا کہ یہ تو اللہ کا کرم ہے کہ اس نے مجھے دینے والوں میں سے کیا ہے۔ اب دل میں وسعت آئی اور دل کھول کر اللہ کے بندے کی ضرورت پوری کی۔جب اللہ کے بندے کو خوش کیا تو دل بھی مطمئن ہو گیا اور چڑ بھی ختم ہوگئی۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے دل کی تنگی سے نجات پانے کے موقع سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب کیا۔

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹