🧡ماہی میرے نال میں ایک طرز کے 3 ٹاپکس(13، 14، 15)🧡


✏ ان ٹاپکس کو کرانے کے مقاصد:


🌹۔ اس مرحلے میں اللہ کی صفات میں تفکر کر کے ان سے آشنا ہونا سکھاتے ہیں کہ کیسے اللہ کی یہ صفات اللہ کے بندے پر دنیا اور آخرت میں جلوہ گر ہوتی رہتی ہیں۔
🌹۔ اللہ کی صفات کی ہر زمانے میں اپنے پر جلوہ گری کے پردے ہم پر کھلتے ہیں تو اندر یہ یقین راسخ ہونے لگتا ہے کہ اللہ تو ہر وقت ہم پر اپنی صفات کی جلوہ گری سے ہمارے ساتھ ہے ۔اور اس ازلی و ابدی تعلق پر یقین کی وجہ سے اللہ پر ایمان مضبوط ہونے لگتا ہے۔
🌹۔ اللہ کی صفات کی گہرائی اور اس کی شان کی وسعت کے احساس جب ہمارے دل میں اترتے ہیں کہ وہ یوں اپنی صفات کی جلوہ گری کر رہا ھے تو پھر دنیا میں بھی ان صفات کی خود پر جلوہ گری کا احساس یقین کی صورت میں دل پر اترتا ہے۔ اور یہ یقین ھی ہمیں ہر وقت اس تلاش اور تجسس میں رکھتا ہے کہ کیسے کیسے ، کہاں کہاں اور کس طرح اللہ کی صفات ہم پر جلوہ گر ہو رہی ہیں ۔اور یہی یقین جب دل میں راسخ ہوتا ہے تو اللہ کے ساتھ قربت اور محبت کا تعلق مضبوط ہوتا چلا جاتا ہے۔
🌹۔ جب ہمارے اندر یہ یقین راسخ ہو کہ اللہ ہم پر اپنی صفات کی جلوہ گری اس طرح کر رہا ہے تو پہلے یہ یقین اندر اترتا ہے کہ جب ہم ابد یعنی آخرت کی طرف قدم بڑھائیں گے تو تب بھی اللہ کی صفات کی جلوہ گری ہم پر ایسے ہی ہو گی اور وہ تب بھی ہمیں نہیں چھوڑے گا۔ دنیا میں اللہ کا اپنی صفات کے ساتھ ہم پر مہربان ہونے کا یقین ہمارا اور یقین بڑھاتا ہے کہ وہ آخرت میں بھی اپنی تمام صفات کی جلوہ گری ہم پر ایسے ہی کرے گا۔
🌹۔ اللہ کی صفات سے آشنائی کی حقیقت کے در جب ہم پر کھلتے ہیں تو روح اپنے مالک حقیقی سے قربت کے سفر میں آگے سے آگے بڑھتی چلی جاتی ہے۔



🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🧡ماہی میرے نال میں ایک طرز کے 3 ٹاپکس(13، 14، 15)🧡

🖍اپنی روٹین میں عملی طور پر ان ٹاپکس کو شامل کرنے کی ہدایات:

🌹 دنیا اور ابد کے پوائنٹس بنانے کے لئے ہنٹس کی جو لسٹ دی گئی ہے۔ وہ حق کے راہی کو دیں گے۔
جس میں دیئے گئے اشاروں کے مطابق باری باری دنیا اور آخرت کے پوائنٹس بنائے جائیں گے۔

🌹کسی بھی ٹریننگ کرنے والے کو یہ مرحلہ شروع کروانے لگیں تو پہلے ہدایات دیں ۔جب وہ پڑھ کے سمجھ لے تو صفت/شان والی لسٹ دیں۔

🌹اس میں سے ایک صفت/ شان لکھنے والے کو بتائیں اوراسے دنیا کے ہنٹس والی لسٹ دیں۔

🌹جب دنیا کے بیسٹ لیول کے پوائنٹس مکمل ہو جائیں تو دنیا کے پورشن مکمل کرنے کے بعد آخرت کے ہنٹس دینے ہیں۔

🌹اس میں خاص خیال رکھنا ہے کہ صرف سادہ جملہ ہی نہ ہو بلکہ ہر پوائنٹ میں بات کا دائرہ مکمل ہونا ضروری ہے۔