🧡 زاویئہ نظر میں ایک ہی طرز کے 3ٹاپکس(16، 17، 18)🧡

✏ان ٹاپکس کے کرنے کا مقصد:

🌹۔ اس میں دل میں اترے اللہ کے احساس آشنائی او ر نورِ ایمانی کی وجہ سے زندگی کے معمولات کو پہلے سے مختلف اور بدلے ہوئے زاویئہ نظر سے دیکھنا سکھاتے ہیں۔
🌹۔ وہ تمام معاملات و معمولات جنہیں پہلے ہم سطحی سے دنیاوی نکتئہ نظر سے دیکھتے، جانچتے اور پرکھتے ہیں۔ اس مرحلے میں انہی معاملات و معمولات کو اللہ کے احساس آشنائی کی وجہ سے ایک مختلف زاویئہ نظر سے دیکھتے ھیں تو ان کی حقیقت ہم پر کھلتی ہے ۔اور اس حوالے سے ہمارے اندازِ فکر میں مثبت تبدیلی اور بہتری آنے لگتی ہے۔
🌹۔ جب کسی بھی معاملے کو اللہ کے احساس سے جوڑ کر اس زاویہ نظر سے دیکھتے ہیں تو اس بدلاﺅ کی وجہ سے ہمارے احساس اور سوچ کے تمام تر زاویئے اللہ کے احساس کے تابع ہونے لگتے ہیں۔
🌹۔ زندگی کے معاملات میں بدلے ہوئے زاویئہ نظر کی وجہ سے خود زندگی اور اس کے متعلقہ معاملات کے معنی بدل جاتے ہیں اور یہی بدلاﺅ ان معمولات و معاملات میں اللہ کے یقین پر کھڑا ہونا سکھاتا ہے اور ایمان مضبوط کرتا ہے۔
🌹۔ معمولات و معاملات میں زاویہ نظر کا بدلنا ہمارے اس فانی دنیا کے معاملات پر اثر انداز ہوتا اور ہمیں ان میں پھنسنے سے بچاتا ہے۔
🌹 ہمارے دنیاوی معمولات و معاملات جن کا مرکز پہلے صرف فانی دنیا ہوتی ہے ،جب ہم اللہ کی قربت کے سفر میں آگے بڑھتے ہوئے ان معاملات میں اپنا محور و مرکز اللہ کی ذات کو بنا لیتے ہیں تو زندگی کے معاملات میں بدلاﺅ آنے لگتا ہے ۔ یہی بدلاﺅ حق کی راہ پر اٹھتے قدم تیزی سے آگے بڑھاتا ہے اور یہی اٹھتے قدم دل میں اللہ سے قرب و آشنائی کے احساس اتارتے چلے جاتے ہیں اور یوں حق کی راہ کا سفر تیزی سے جاری رہتا ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹


🧡 زاویئہ نظر میں ایک ہی طرز کے 3ٹاپکس(16، 17، 18)🧡

🖍ان ٹاپکس کے کرنے والے کے لیے ہدایات:
اس کا نام ہے زاویہ نظر
🌹1۔اس میں ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔
🌹2۔ سیکھنے والے نے اس پر اپنا زاویہ نظر شیئر کرنا ہو گا۔
🌹3۔ جیسے کہ اللہ کی آشنائی پانے کے بعد ہر چیز اور معاملے کو دیکھنے کا زاویہ بدلا ہے۔
🌹4۔ ایسے ہی اب جو بھی آپ سے پوچھا جائے تو آپ نے اس کو بدلے ہوئے زاویہ نظر سے بیان کرنا ہے۔ اس شیئرنگ کے لئے کسی شخص یا کتاب سے یا کسی بھی طرح سے بھی کہیں سے کوئی مدد نہیں لینی۔ بلکہ صرف اپنے اندر کے سچے احساس شیئر کرنے ہیں۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹


🖍اپنی روٹین میں عملی طور پر اس ٹاپک کو شامل کرنے کی ہدایات:
🌹1۔ اس میں چیک کرنا ہوتا ہے کہ اب اللہ کی آشنائی کے حوالے سے سیکھتے ھوئے اندر تبدیلی آنے کے بعد کسی بھی معاملے کو دیکھنے کا زاویہ کیسے اور کس طرح بدلا ہے ۔ یہاں یہی اللہ کی آشنائی کے حوالے سے بدلا ہوا زاویہ نظر چیک کرنا ہے۔
🌹2۔ اس میں کچھ پوائنٹس دیئے جائیں گے جن پر وہ اپنا زاویہ نظر بتانا ھے ۔
🌹3۔ ہر پوائنٹ کے لیئے ایچ کے آر کو ساتھ ساتھ بہترین طریقے سے گائیڈ کرنا ہے ۔ وہ جو جو پوائنٹ بیان کر رہا ہو اسکو ان پر سمجھا کر دوبارہ شیئرنگ کروائیں تا کہ بیسٹ لیول حاصل ہو سکے۔
🌹4۔ اس مرحلے میں ٹریننگ کرنے والے کو تعارفی مسیج کے بعد ٹاپک کی لسٹ دینی ہے۔ اور پھر اگر اسے چاہئے ہو تو ہنٹ کی لسٹ دینی ہوتی ہے۔

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹