🧡 زاویئہ نظر میں ایک ہی طرز کے 3ٹاپکس(16، 17، 18)🧡




🌹ٹاپکس (16،17،18) کی لسٹ🌹
اس میں تین ٹاپکس زاویہ نظر کے شیئر کرنے کے دیئے جا رھے ہیں جو کہ یہ ہیں۔۔۔

🌹1۔ کامیابی/ ناکامی آپ کی نظر میں۔۔۔ 🖍ٹاپک 16

🌹2۔ زندگی آپ کی نظر میں۔۔۔🖍 ٹاپک 17

🌹3۔ سفر آخرت آپ کی نظر میں۔۔۔ 🖍ٹاپک 18
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
✒مثالیں
یہ پوائنٹ کس طرح سے کن کن معاملات میں ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔اس کی چند مثالیں یہاں بیان کی جارہی ہیں۔

🧡مثال1:
1۔ کامیابی یا ناکامی اپ کی نظر میں۔۔۔
کامیابی:
میرے لےے سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں میرے لئے اللہ کا پسندیدہ بندہ بننے کے لئے مرشد کامل کی رہنمائی کا انتظام فرمایا۔ جن کی رشد و ہدایت اور تربیت سے اللہ کی معرفت اور آشنائی حاصل ہوئی۔ اور یہی اللہ کی آشنائی اور معرفت میرے لئے دنیا اور آخرت کی عظیم کامیابی ہے۔

ناکامی:
اللہ نے میری روح کو اشرف المخلوقات کی روح تخلیق کیا۔ اگر اللہ کسی حیوان یا پرندے کی روح تخلیق فرماتا تو یہ میری بہت بڑی ناکامی ہوتی۔ کیونکہ اس طرح میں اشرف المخلوقات کے طور پر اللہ کی بہترین بندگی سے محروم ہو جاتا۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹


🧡مثال ٹاپک 2:
زندگی آپ کی نظر میں؛
اللہ نے جب ازل میں میری روح تخلیق فرما کے اس کو پیارے آقائے دوجہاںﷺ کی امت میں شامل فرما کر مجھے کافر، مشرک، یہودی یا عیسائی ہونے سے بچایا تو وہ لمحے میرے لئے میری زندگی ہیں۔
اپنے دین کا علم عطا کر کے جہالت کے اندھیروں سے بچا کر عمل کر راہ دکھائی ۔ اسی عمل کی راہ پر بڑھتے رہنامیری زندگی ہے۔

🧡مثال ٹاپک 3:
سفرِ آخرت آپ کی نظر میں
جب میری روح کو تخلیق فرمایا تو اللہ نے یہ فیصلہ فرما دیا تھا کہ کب تک عالمِ ارواح میں رہنا ہے۔ کتنا عرصہ دنیا کی زندگی گزارنی ہے۔ اور کب ابدی زندگی شروع ہو گی۔ اور جب یہ اللہ نے یہ فیصلہ فرمایا اسی لمحے سے میرا سفر آخرت شروع ہو گیا تھا۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹