User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: مقاصد-ہدایات

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    مقاصد-ہدایات




    🧡دنیائے فانی میں ایک ہی طرز کے 5 ٹاپکس (19 سے 23 تک)🧡

    🧡دنیائے فانی پریکٹیکل پریکٹسز کرانے کے مقاصد:

    🌹دنیا فانی ھے یہاں کا سب کچھ عارضی ھے اور ایک وقت تک کے لیے ھوتا اور اس کے بعد ختم ھو جانے والا ھے. یہ دنیا آزمائش کی جگہ ھے..۔ یہاں ھمیں اللہ بہت کچھ عطا کرتا ھے..۔ اس لیے کہ یہاں ھمیں اس کے ذریعے آزمایا جا رہا ہے
    ہر عطا کا اللہ کے احکامات کے مطابق ایک صحیح طریقئہ استعمال ھوتا ھے.... اور اس طرح سے استعمال کی بہترین کوشش کی جائے تو اس کو عطا کا حق ادا کرنا کہا جاتا ھے...
    اسی طرح دنیا کی ہر عطا ہر ایک کے لیے ایک خاص وقت تک کے لیے ھوتی ھے اور پھر اس نے ختم ھو جانا ھوتا ھے...
    اب ھم سے اکثر یہ نادانی ھو جاتی ھے کہ ھم اس عطا کا غلط استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں...
    اور اس طرح دنیا میں بھی اور اپنی دائمی حیات کے لیے بھی... اس عطا کے غلط استعمال سے اپنے لیے ھی خسارے کا سودا کر لیتے ہیں...
    جب کہ اس دنیا میں بھی اللہ ھمیں وہ عطا کر کے... ھم پر احسان کر رہا ھوتا ھے اور اس کے ذریعہ بےشمار رحم و کرم اور انعامات سے نواز رہا ھوتا ھے۔
    اسی طرح ہر عطا کے بارے میں قرآن و حدیث میں بھی بہت کچھ بتایا گیا ھے اور بزرگان دین کے اقوال بھی بہت سے ہیں.
    اب یہاں آپ کو 5 ٹاپکس دیئے جائیں گے جن میں سے باری باری ایک ایک عطا کو فوکس کیا جائے گا اور اس پر ھر حوالے سے تفکر کر کے اس کے اس دنیائے فانی کے حوالے سے سچے احساس بیدار کیے جائیں گے کہ...
    اس بارے میں اللہ قرآن و حدیث کے ذریعے کیا بتا رہا ھے اس کو بہترین طرح سے کیسے استعمال کرنا تھا...
    اور اس کے ذریعہ اللہ کا ھم پر احسان و انعام کیا اور کس طرح سے ھوا اور اس پر اس کی حقیقت و فنا کیا ھے اور اس کے ساتھ یہ کہ ھم سے اس عطا کے حوالے سے کیسے نادانیاں سرزد ھو جاتی ہیں۔
    دنیائے فانی کے حوالے سے ان ہنٹس پر کام کرانے کا مقصد یہ بھی ھے کہ....
    ھمارا ویژن براڈ ہو۔
    اور ھم دنیا کی عطاوں کو کسی ایک ویو سے ھی نہ دیکھیں...
    بلکہ اس کے ہر پہلو کو دیکھنا اور سمجھنا آئے....
    یہاں دنیا فانی کی ایسی عطائیں اٹھائی جا رہی ہیں کہ جن میں ھم اپنے دل پھنسا بیٹھتے ہیں...
    یعنی جن کے نہ ھونے پر مایوس و مظلوم بن جاتے ہیں یا ھونے پر فخر میں آجاتے ہیں اور...
    جن کا صحیح استعمال ھمیں اصل کامیابی اور غلط استعمال ھمیں دائمی خسارے میں لے جا سکتا ھے.
    اس کا ایک مقصد یہ بھی ھے کہ صراط مستقیم جو کہ بیچ کا راستہ ھوتا ھے۔۔۔ ھمیں اس پر چلنا آئے اس طرح سے کہ... ھم دنیائے فانی کی ان عطاوں کو بھی اس طرح سے صحیح استعمال کرنا سیکھیں سمجھیں اور غلط استعمال سے خود کو بچائیں ...
    اور اس کے ساتھ یہ کہ۔۔۔ اگر ھم اللہ کی قربت کی چاہت رکھتے ہیں تو اس کے لیے یہ نہیں کہ ھمیں یہ سب دنیا چھوڑ چھاڑ کے الگ ھو جانا ھے..
    بلکہ دنیائے فانی کی ہر عطا کو اللہ کے احکامات اور اس کی بتائی گئی حدود کے اندر رہتے ھوئے صحیح طرح استعمال کرنا ھے.
    اسلام ھمیں رہبانیت نہیں سکھاتا کہ دنیا کیونکہ فانی ھے تو اسے چھوڑ کے جنگلوں پہاڑوں میں نکل جائیں اور دنیا سے کہیں الگ ھو کر بیٹھ جائیں.
    اس ٹریننگ سے ھمیں بہت اچھا لگے گا کہ ھم دنیا میں رہتے ھوئے بھی بہت اچھے سے دنیائے فانی کی ہر عطا سے فائدہ لے سکتے ہیں.
    اس کے کرنے سے ھم پر واضح ھو گا کہ... دنیائے فانی کی ہر عطا فانی ھے اور اس کا ھونا یا نہ ھونا اتنا اہم نہیں جتنا کہ ھم اسے سر پر سوار کر لیتے ہیں...
    یہ تو صرف یہاں اس دنیائے فانی یعنی آزمائش کے گھر میں ھمارے ایمان کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے ھی ھوتی ہیں اور ان کا ھونا اور نہ ھونا دونوں صورتوں میں آزمائش ھے کہ.۔.
    ان کے نہ ھونے پر ھم کیسے اللہ کے پیار اس کی حکمت اور اس کے ھمارے لیے کئے گئے ہر فیصلے کے بہترین ھونے پر مضبوط یقین رکھے رہتے ہیں۔۔۔
    اور کیسے اس کے ھونے پر بھی ھم اپنی مرضی اور ذاتی خواہش کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف اللہ کے احکام کے مطابق اس سے فائدہ حاصل کرتے ہیں.
    اس سے یہ بھی ھو گا کہ ھم ایک مشن ورکر کے طور پر کسی کو بھی دنیا کی ان عطاوں کے بارے میں بہت اچھا گائیڈ کر سکیں گے کہ.....
    جب کوئی حق کا راہی ان کے نہ ھونے پر ڈاون یا ھونے پر فخر میں آ جائیں تو ھم بہترین طرح سے اسکو صحیح استعمال کرنا اور غلط استعمال کرنا واضح کر سکیں گے کہ اصل میں یہ کس طرح ھم پر اللہ کا احسان ھے اور ھم نے اس کو کیسے اپنے اور دوسروں کے فائدے کے لیے استعمال کرنا ھے۔


    🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹


    🧡دنیائے فانی میں ایک ہی طرز کے 5 ٹاپکس (19 سے 23 تک)🧡

    🧡دنیائے فانی پریکٹیکل پریکٹسز کرانے کے لئے ہدایات:

    🌹دنیا ئے فانی کے حوالے سے آپ کو کچھ ٹاپکس دیئے جائیں گے۔..
    جن پر آپ نے تفکر کرنا ھوگا اپنا جائزہ لینا ھوگا اور شیئرنگ کرنی ھو گی...
    🌹ٹوٹل پانچ ہنٹس باری باری کرائے جائیں گے۔
    🌹ہر ہنٹ کے 5 پورشن کرنے ھوں گے. ہر پورشن کا الگ الگ بتایا جا رہا ھے کہ اس میں کیا کرنا ھے ۔
    🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹





    🧡پانچ پورشنز کے بارے میں وضاحت:

    ✒پورشن 1: ٹاپک کے بارے میں سنہری الفاظ
    دیئے گئے ہنٹ کے متعلق کوئی بھی مستند حدیث ، قرانی آیت یا بزرگوں کا کوئی قول حوالے یعنی ریفرنس کے ساتھ بتائیں۔(کوئی 1 )

    ✒پورشن 2: عطا کا بہترین استعمال
    اس عطا کا ھمیں کیسے یا کس طرح حق ادا کرنا چاہیے ؟(کوئی 3)
    اس کے پوائنٹ کی شیئرنگ میں ہر پوائنٹ کا دائرہ اس طرح مکمل ھونا چاہیے کہ اس میں ایک الگ زاویہ سے واضح کیا ھو...
    اور خاص طور پر ھر پوائنٹ میں الفاظ سے بھی ایسے فقرے میں واضح ھو کہ
    اس اس طرح ایسے ایسے ....کرتے ہیں یا کریں تو اس عطا (عطا کا نام مینشن کرنا ھے) کا حق ادا ھو سکتا ھے یا ایسے حق ادا کرنا چاہیے۔

    ✒پورشن 3 : عطا اللہ کے انعام کے طور پر
    یہ عطا ھم پر اللہ کا انعام و احسان کیسے یا کس کس طرح سے ھے؟(کوئی 3)
    اس کے پوائنٹ کی شیئرنگ میں ہر پوائنٹ کا دائرہ اس طرح مکمل ھونا چاہیے اس میں اللہ کا انعام و احسان ایک الگ زاویے سے واضح کیا گیا ھو۔اور خاص طور پر ہر پوائنٹ میں الفاظ سے بھی ایسے فقرے میں واضح ھوا ھو کہ اس اس طرح ایسے ایسے اس عطا (اس عطا کا نام مینشن کرنا ھے) سے ھم پر اللہ کا یہ انعام و احسان ھوا ،یا ھوتا ھے۔

    ✒پورشن 4 : عطا کی حقیقت فنا
    اس عطا کی دنیائے فانی میں اصل حقیقت فنا کیا ھے؟(کوئی 3)
    اس کے پوائنٹ کی شیئرنگ میں ہر پوائنٹ کا دائرہ اس طرح مکمل ھونا چاہیے اس میں ایک الگ زاویے سے حقیقت فنا واضح کیا گیا ھو۔..اور خاص طور پر ہر پوائنٹ میں الفاظ سے بھی ایسے فقرے میں واضح ھوا ھو کہ...اس اس طرح ایسے ایسے ....اس عطا (اس عطا کا نام مینشن کرنا ھے)کی یہ حقیقت فنا ھے یا ھوتی ھے۔

    ✒پورشن5 : عطا کا غلط استعمال
    اس عطا کا ھم سے کیسے یا کس طرح سے غلط استعمال سرزد ھو جاتا ھے؟( کوئی3)
    اس کے پوائنٹ کی شیئرنگ میں ہر پوائنٹ کا دائرہ اس طرح مکمل ھونا چاہیے اس میں ایک الگ زاویے سے غلط استعمال کا سرزد ھونا واضح کیا گیا ھو۔ اور خاص طور پر ہر پوائنٹ میں الفاظ سے بھی ایسے فقرے میں واضح ھوا ھو کہ...اس اس طرح ایسے ایسے ....اس عطا (اس عطا کا نام مینشن کرنا ھے) کہ حقیقت فنا ھے۔
    🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹


    🖍نوٹ:
    کوشش کریں کہ سب پورشن میں پوائنٹ دیتے ھوئے جس پوائنٹ کو آپ فوکس کر رہے ھوتے ہیں اس کے انھی الفاظ کو بولڈ کر دیا کریں۔
    تاکہ ھم پر بھی ذرا واضح ھو جائے اور آپ بھی تاکہ شیئرنگ کرتے بس اسی کو فوکس کیئے رکھیں.
    ایک پوائنٹ میں زیادہ ایریاز مکس نہ کیا کریں... بس ایک ھی زاویے سے اسے واضح کریں تو اچھا ھے۔
    ٹوپک پر تفکر کرتے ھوئے جس زاویے سے آپ کے دل پر احساس اجاگر ھوں اچھا ھے کہ اسے ھی واضح کریں۔

    🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹


    Last edited by Admin-2; 10-28-2019 at 07:30 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •