🧡دنیائے فانی پریکٹیکل پریکٹسز کا ٹاپک 19۔۔۔ جوانی🧡
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🖍ٹاپک 91:جوانی۔۔۔ مقاصد:
🌹1: اس ہنٹ پر ورکنگ کرتے ہوئے یہ احساس ہوگا کہ اللہ کی یہ عطا ہمیں کس طرح اور کس مقصد کے لیئے استعمال کرنی چاہیئے۔
🌹 2: اور یہ بھی علم ہوگا کہ اللہ کے پیارے بندوں نے اس جوانی کی عطا کو کس طرح پسندیدہ انداز میں استعمال کیا۔ اس سے ہمارے اندر بھی جذبہ بھی بیدار ہو گا اور ہم اس عطا کو اللہ کی پسند کے مطابق استعمال کرنے کی کوشش کر سکیں گے ۔
🌹3: یہاں یہ احساس بھی ہو گا کہ کیسے اس عطا کا استعمال اب تک اپنی ہی مرضی سے کرتے چلے جا رہے ہیں ۔
4🌹: آگے کے لیئے الرٹ ہوں گے کہ کیسے اللہ کی پسند کے خلاف اس عطا کے استعمال سے بچنا ہے۔
🌹5: اسے اپنی ملکیت کی بجائے اللہ کا کرم سمجھنے لگیں تو بہترین بھلائیاں نصیب ہوں گی۔
ہر ٹاپک کے 5 مختلف پورشنز کے حوالے سے خود کو بھی چیک کرتے جانے میں مدد ملے گی تواس سے اب خود میں بہتر تبدیلی لانے میں مدد ملے گی اور حق کی راہ پر قدم آگے بڑھیں گے۔

🖍ہدایات:
🌹1: کسی بھی ہنٹ کے بارے بتاتے ہوئے اپنا زاویہ نظر کھول کر بیان کرنا ہے۔
🌹2: سنہری الفاظ مستند ہوں اور ان کو لکھتے ہوئے ان کا حوالہ ضرور ساتھ لکھیں۔
🌹3: ہر ٹاپک کا ہر پورشن کرنا ضروری ہے۔

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹




🧡دنیائے فانی پریکٹیکل پریکٹسز کا ٹاپک 19۔۔۔ جوانی🧡

✒مثال جوانی کے ٹاپک 19 کے ھر پورشن کی ایک ایک مثال:

🧡 پورشن 1: ٹاپک کے بارے میں سنہری الفاظ۔۔۔
1۔ حدیث پاک ھے کہ 5 چیزوں کو 5 چیزوں کے آنے سے پہلے غنیمت سمجھو اور انکو دین کے کاموں کا ذریعہ بنا لو۔
1 :جوانی کو بڑھاپے سے پہلے
2: صحت کو بیماری سے پہلے
3 :مالداری کو افلاس سے پہلے
4: بے فکری کو پریشانی سے پہلے
5 :زندگی کو موت سے پہلے
(ترمذی، حیات المسلمین)

🧡پورشن 2: عطا کا بہترین استعمال۔۔۔
1 :اللہ نے جوانی کی عمر تک پہنچایا اسکا شکر ادا کر کے اس عطا کا بہترین استعمال کیا جا سکتا ہے۔اور شکر کو اس طرح ادا کیا جائے کہ جوانی کی وجہ سے ملی ہر قوت اور طاقت کو اللہ ھی کی اطاعت کے لیئے استعمال کیا جائے ۔جوانی میں ملی ھوئی انرجی اور پاور کو سستی اور بے دھیانی میں ضائع نہ کیا جائے بلکہ اس تمام تر انرجی کو اللہ کے احکامات کو بہترین طرح پورا کرنے میں صرف کریں ۔

🧡پورشن 3: عطا اللہ کے انعام کے طور پر۔۔۔
1 : جوانی میں انرجی ھوتی ھے جس کے ذریعہ ہر کام آسانی سے کر سکتے ہیں. جسمانی ا عضاء میں بھرپور ہمت طاقت ھوتی ھے.. دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ عبادت کو بھی آسانی کے ساتھ بہترین طرح ادا کر سکتے ہیں..۔ جوانی کی عبادت اللہ کی نظر میں زیادہ پسندیدہ ھے..

🧡پورشن 4:عطا کی حقیقت فنا۔۔۔
1 :یہ جتنی طاقت جوانی کی اس وقت میں اپنے پاس ھے آہستہ آہستہ اس میں کمی آتی چلی جانی ھے اور خبر بھی نہیں ھونی . یہ جسمانی عضاء جو جوانی کی وجہ سے اس وقت ہمت طاقت سے بھر پور ہیں ان سب میں سے ہمت طاقت ختم ہوتی چلی جانی ھے ۔

🧡 پورشن5: عطا کا غلط استعمال۔۔۔
1 : جوانی میں فرائض کی ادائیگی اور عبادات کو اللہ کی پسند کے مطابق ادا کرنے کی بجائے دنیاوی غیر ضروری کاموں میں ہمت طاقت ھونے کے باوجود سستی میں پڑ کر اسکو ضائع کر دیتے ہیں۔
🧡نوٹ
جیسے مثال میں سمجھایا گیا ھے تو ایسے ھی اب آپ نے شئیرنگ کرنے کی کوشش کرنی ھے۔

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹




🖍دنیائے فانی شئیرنگ پیٹرن:

🧡ٹاپک 19 ۔۔۔جوانی
✒پورشن 1 : ٹاپک کے بارے میں سنہری الفاظ(کوئی ایک)


✒پورشن 2: عطا کا بہترین استعمال (کوئی سے 3)




✒پورشن 3: عطا، اللہ کے انعام کے طور پر (کوئی سے 3)




✒ پورشن 4: عطا کی حقیقت فنا (کوئی سے 3)




✒ پورشن5: عطا کا غلط استعمال (کوئی سے 3)




🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹