🧡دنیائے فانی پریکٹیکل پریکٹسز کا ٹاپک 20۔۔۔ اولاد🧡

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🖍ٹاپک 20 : اولاد۔۔۔ وضاحت :
🌹 اولاد کے ہنٹ پر ان اینگلز سے شیئرنگ کی جا سکتی ھے...
🌹ایک یہ کہ خود کو والدین کے طور پر دیکھتے ھوئے اولاد کے بارے لکھا جائے
🌹دوسرا خود کو ھی اولاد کے طور پر دیکھتے لکھا جائے۔
🌹تیسرا ان دونوں کا مکسچر بھی لکھا جا سکتا ھے... آپ اس میں کنفیوز نہ ھوں اس لیے واضح کیا.

🖍ٹاپک 20 : اولاد۔۔۔ مقاصد:
🌹1: اس ہنٹ پر ورکنگ کے ذریعے ہمارے اندر شعور بیدار ہو گا کہ اولاد ہمارے کس کس طرح اللہ کا ہمارے لیئے انعام ہے ۔
🌹2: یہ احساس اندر شکر کے احساس بھی بیدار کرے گا۔
🌹3: ہم خود کو مختلف زاویوں سے چیک کرسکیں گے ۔ مثلاََ یو ں کہ کیا ہم خود کو اولاد پر حاکم تو نہیں سمجھتے ؟
🌹4: یوں خود کو چیک کرنا ہم پر حقیقت عیاں کرے گا اور ہم اب اس اولاد کو اللہ کی امانت کے طور پر دیکھنے لگیں گے۔
جب یہ احساس ہوگا کہ اولاد ہماری ملکیت نہیں تو اب پہلے سے بڑھ کر بہترین انداز میں اللہ کے اس انعام پر اطاعت کی کوشش میں لگ جائیں گے۔ اور اپنی ذمہ داریوں کو بھی احسن انداز میں نبھانے کی کوشش کرنے لگیں گے۔

🖍ہدایات:
🌹1: کسی بھی ٹاپک کے بارے بتاتے ہوئے اپنا زاویہ نظر کھول کر بیان کرنا ہے۔
🌹2: سنہری الفاظ مستند ہوں اور ان کو لکھتے ہوئے ان کا حوالہ ضرور ساتھ لکھیں۔
🌹3: ہر ٹاپک کا ہر پورشن کرنا ضروری ہے۔

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹






✒مثال اولاد کے ٹاپک 20 کے ھر پورشن کی ایک ایک مثال:

🧡پورشن 1 : ٹاپک کے بارے میں سنہری الفاظ۔۔۔
1 :پیارے آقائے دو جہاں علیہ صلوة والسلام کا فرمان مبارک ھے کہ جب بندہ مر جاتا ھے تو اس کے اعمال کا سلسلہ منقطع ھو جاتا ھے مگر 3 چیزیں کہ ان کا ثواب برابر ملتا رہتا ھے ۔
1 :صدقہ جاریہ
2 :وہ علم جس سے نفع اٹھایا جاتا رہے
3: صالح اور نیک اولاد جو اس کے لیے دعا گو رہے ۔(الادب المفرد)

🧡 پورشن 2 : عطا کا بہترین استعمال۔۔۔
1 :اولاد کے لیے دیئے گئے احکامات اور فرائض کو بہترین طریقے سے خوشی کے ساتھ اپنی ذمہ داری سمجھیں اس ذمہ داری کو بھرپور وقت دے کر پیار دے کہ ۔۔۔ ہر ہر زاویے سے اپنے فرض کو سمجھ کر ... عقل شعور کو استعمال کرتے ھوئے پورا کریں تو اولاد کی نعمت کا حق ادا کر سکتے ہیں ۔

🧡 پورشن 3 : عطااللہ کے انعام کے طور پر۔۔۔
1: بیٹی اللہ کی رحمت ھے اور بیٹا نعمت ..
بیٹی کے ذریعے اللہ گھر میں رحمت بکھیرتا ھے اور بیٹے کے ذریعے نعمت کی خوشی اور سکون عطا کرتا ھے ۔ ان رحمتوں اور برکتوں کی بدولت اولاد اللہ کی بہت بڑی عطا ھے۔

🧡پورشن 4 : عطا کی حقیقت فنا۔۔۔
1 :اولاد اللہ کی امانت ھے اور جسے جب چاہے واپس لے سکتا ھے...اس کے فیصلے کے سامنے ھم سر جھکانے کے سوا کچھ بھی نہیں کر سکتے امانت کو مالک کبھی بھی کسی بھی ٹائم واپس لے سکتا ھے۔یہ اولاد کی حقیقت فنا ھے

🧡 پورشن 5 : عطا کا غلط استعمال۔۔۔
ٓاگر اولاد کی محبت دل میں اللہ اور اس کے رسولﷺ کی محبت سے بڑھ جائے ، تو اس محبت میں ہم دنیاوی مقاصد کے پیچھے ہی بھاگتے رہتے ہیں ۔اور اس محبت میں اللہ کی بتائی ہوئی حدود کو توڑ تے چلے جاتے ہیں ۔

🧡نوٹ
جیسے مثال میں سمجھایا گیا ھے تو ایسے ھی اب آپ نے شئیرنگ کرنے کی کوشش کرنی ھے۔


🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹




🖍دنیائے فانی شئیرنگ پیٹرن:

🧡ٹاپک 20۔۔۔اولاد
✒پورشن 1 : ٹاپک کے بارے میں سنہری الفاظ(کوئی ایک)


✒پورشن 2:عطا کا بہترین استعمال(کوئی سے 3)




✒پورشن 3:عطا اللہ کے انعام کے طور پر(کوئی سے 3)




✒ پورشن 4: عطا کی حقیقت فنا(کوئی سے 3)




✒ پورشن5: عطا کا غلط استعمال(کوئی سے 3)



🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹