🧡دنیائے فانی پریکٹیکل پریکٹسز کا ٹاپک 22۔۔۔ ذندگی🧡


🖍ٹاپک 22: زندگی۔۔۔ مقاصد

🌹زندگی اوور آل لینی ہے، اس کا کوئی خاص پورشن نہیں لینا، یہاں اس زندگی کی بات ہے جو سانس کے چلنے کے ساتھ چلتی ہے۔

🌹1 : ہمیں ہماری زندگی کی مختصر معیاد کا احساس دل میں بیدار ہوگا۔
🌹2 : اس مختصر عرصہ میں ملی عمل کی مہلت کو بہترین انداز میں استعمال کا احساس دل میں بیدار ہوگا۔
🌹3 : اس کی حقیقت فنا کا شعور بیدار ہونا اب ہمیں اپنا جائزہ لینا پر بھی مجبور کرے گا کہ اگر زندگی اس قدر مختصر ہے تو پھر اس دنیا میں ہزار ہا برس کیے قیام کا سامان کیوں بنا سوچے سمجھے اکٹھا کیئے چلے جا رہے ہیں۔
🌹4 : یہ بھی احساس ہو گا کہ زندگی اپنی مرضیوں سے گزارتے ہیں یا اللہ کی پسند بھی مد نظر رہتی ہے۔
اب جائزہ لینے کے بعد اپنے عمل میں تبدیلی لانے کی کوشش کی طرف پہلا قدم بھی اٹھا سکیں گے تا کہ زندگی کو با مقصد انداز میں گزار کر اس انعام کا حقیقی شکر ادا کر سکیں۔
🖍ہدایات:
🌹1: کسی بھی ٹاپک کے بارے بتاتے ہوئے اپنا زاویہ نظر کھول کر بیان کرنا ہے۔
🌹2: سنہری الفاظ مستند ہوں اور ان کو لکھتے ہوئے ان کا حوالہ ضرور ساتھ لکھیں۔
🌹3: ہر ٹاپک کا ہر پورشن کرنا ضروری ہے۔



🧡دنیائے فانی پریکٹیکل پریکٹسز کا ٹاپک 22 ۔۔۔ ذندگی🧡

✒مثال ذندگی کے ٹاپک 22 کے ھر پورشن کی ایک ایک مثال:

🧡پورشن 1 : ٹاپک کے بارے میں سنہری الفاظ۔۔۔
جان رکھو دنیا کی زندگی محض ایک کھیل تماشہ اور زینت اور آرائش اور باہم ایک دوسرے پر فخر کرنا اور مال اور اولاد کی ایک دوسرے سے زیادہ خواہش کرنا ہے۔(سورہ حدید آیات نمبر 20)

🧡پورشن 2 : عطا کا بہترین استعمال۔۔۔
1.زندگی اللہ کی امانت ہے اور اس امانت کو اپنے نفس کی تسکین اور راحت کا ذریعہ بنانے کے بجائے اللہ کی فرمابرداری کرنے میں گزاریں۔
اللہ نے جیسا جیسا زندگی کو گزارنے کا حکم دیا ان سب احکامات کو اہم جانے اپنی زندگی کے تمام معمولات اللہ کے احکامات کے مطابق نبھا کر زندگی کا حق ادا کر سکتے ہیں۔

🧡 پورشن 3: عطا اللہ کے انعام کے طور پر۔۔۔
1: یہ زندگی ہی وسیلہ ہے اللہ اور پیارے آقا ئے دو عالم علیہ صلوة والسلام کی قربت پانے کا:
زندگی کے ایک ایک لمحے کو بہترین اور پسندیدہ انداز میں گزار کر، آپ ﷺ کی اطاعت کر کے ان کو راضی اور خوش کر کے زیادہ سے زیادہ قربت پاسکتے ہیں۔ زندگی ا س طرح اللہ کی بہت ہی پیاری نعمت ہے۔

🧡 پورشن 4 : عطا کی حقیقت فنا۔۔۔
1 :جوکچھ اس زندگی میں کر لیا سو کر لیا جس لمحے یہ زندگی ختم ہوئی واپس نہیں ملے گی۔۔نہ ہی اس میں کیا ہوا عمل واپس پلٹ سکتا ہے ، اور نہ ہی اس کے خاتمے کے بعد کوئی بھی عمل کیا جاسکتا ہے

🧡پورشن 5 : عطا کا غلط استعمال۔۔۔
1: زندگی کو جب اپنے عیش و عشرت اور نفس کی تسکین کا زریعہ بنا کر جب اسی زندگی کو اپنی کل کائنات سمجھ کر اس میں مگن ہو جائے تو یہ اس کا غلط استعمال ہے۔

🧡نوٹ
جیسے مثال میں سمجھایا گیا ھے تو ایسے ھی اب آپ نے شئیرنگ کرنے کی کوشش کرنی ھے۔


🖍دنیائے فانی شئیرنگ پیٹرن:

🧡ٹاپک 22۔۔۔ ذندگی

✒پورشن 1 : ٹاپک کے بارے میں سنہری الفاظ(کوئی ایک)


✒پورشن 2:عطا کا بہترین استعمال(کوئی سے 3)




✒پورشن 3:عطا، اللہ کے انعام کے طور پر(کوئی سے 3)




✒ پورشن 4: عطا کی حقیقت فنا(کوئی سے 3)




✒ پورشن5: عطا کا غلط استعمال(کوئی سے 3)