🧡دنیائے فانی پریکٹیکل پریکٹسز کا ٹاپک 23۔۔۔ ملکیت(طاقت ، اقتدار، عزت ، تعلیمی قابلیت)🧡


🖍ٹاپک 23 :ملکیت(طاقت ، اقتدار، عزت ، تعلیمی قابلیت)۔۔۔ مقاصد:
🌹1 : اس ہنٹ پر ورکنگ کا مقصد ہمارے اندر یہ احساس بیدار کرنا ہے کہ طاقت ، اقتدار، عزت ، تعلیمی قابلیت میں سے کوئی شے بھی دائمی نہیں ۔ ان سب کو فنا ہے۔
🌹2 : ان سب کا وقتی حصول ہمارا امتحان ہے کہ اب ہم اس کو کیسے استعمال کرتے ہیں ۔
🌹3 :اپنا جائزہ لیں گے کہ ان کے استعمال سے کسی کو فائدہ پہنچاتے ہیں یا ان کی وجہ سے کسی کا نقصان ہوتا ہے۔
🌹4 :یہ شعور ملے گا کہ اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اللہ کی پسند کے مطابق طاقت ، اقتدار، عزت ، تعلیمی قابلیت کا استعمال ہمیں اللہ کی قربت کی راہ پر کیسے آگے بڑھا سکتا ہے۔
🌹5 :آئندہ کے لیئے الرٹ ہوں گے کہ گزشتہ کوتاہیوں کو دہرانے سے گریز کا ارادہ کرنے کا موقع ملے گا۔
🖍ہدایات:
🌹1:کسی بھی ہنٹ کے بارے بتاتے ہوئے اپنا زاویہ نظر کھول کر بیان کرنا ہے۔
🌹2: سنہری الفاظ مستند ہوں اور ان کو لکھتے ہوئے ان کا حوالہ ضرور ساتھ لکھیں۔
3:ہر ٹاپک کا ہر پورشن کرنا ضروری ہے۔
نوٹ:
اس میں دنیاوی حوالے سے اوورآل اپنے ذاتی طاقت، اقتدار اور عزت و وقار کے حوالے سے شیئرنگ کرنی ہے۔کسی خاص ایریا کو نہیں لینا۔
دنیا میں ہم میں سے ہر ایک کو کہیں نا کہیں کسی نا کسی حوالے سے طاقت و اقتدار بھی حاصل ہوتا ہے اور اپنے اپنے حساب سے کچھ نہ کچھ ایریا بھی اپنے سرکل کے حوالے سے عزت و وقار بھی ہوتا ہے۔ اس لیے یہ نہ سمجھا جائے کہ یہ طاقت، اقتدار یا عزت و وقار بڑے لیول کا ہی ہو تو اس پر لکھا جا سکتا ہے۔
ایسا نہیں ہے۔۔۔ دیکھا جائے تو یہ ہر ایک کو اپنے اپنے سرکل کے حساب سے ملا ہوا ہے۔ یہ تینوں ایک جیسے اِیفکٹ رکھتی ہیں اسی لیے اکٹھی دی گئی ہیں۔ تاکہ ہمارے اندر ان کے حوالے سے احساس بیدار ہوں۔
آپ میں سے جس کے اندر جو ہنٹ زیادہ مضبوطی یا گہرائی سے موجود ہو۔ اسی پر شئیرنگ کر لیں۔
اگر انہیں الگ الگ کراتے تو تقریباً ایک جیسے ہی پوائنٹس بنتے تو اس لیے اکٹھا دیا گیا ہے۔




🧡دنیائے فانی پریکٹیکل پریکٹسز کا ٹاپک 23۔۔۔ ملکیت(طاقت ، اقتدار، عزت ، تعلیمی قابلیت)🧡

✒ اس ٹاپک کے ھر پورشن کی ایک ایک مثال:

🧡پورشن 1 : ٹاپک کے بارے میں سنہری الفاظ۔۔۔
اختیار، طاقت اور دولت ایسی چیزیں ہیں جن کے ملنے سے لوگ بدلتے نہیں بے نقاب ہوتے ہیں۔(فرمانِ مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم)

🧡 پورشن 2 : عطا کا بہترین استعمال۔۔۔
🧡 1 : اپنے ایریا میں جتنی طاقت ہماری ملکیت ہوتی ہے اسکو دوسروں کی فلاح اور بھلائی کے لیے استعمال کریں۔ جیسے کہ کسی کا حق مارا جا رہا ہو اور ہمارے پاس طاقت ہو کہ ہم اس کو حق دلوا سکیں تو وہاں اپنی طاقت کا استعمال کر کے اسکا حق ادا کیا جا سکتا ہے۔

🧡 پورشن 3 : عطااللہ کے انعام کے طور پر۔۔۔
1: طاقت کے ذریعے ہم خود بھی ظلم سے بچ سکتے ہیں اور اسکا سہی استعمال کرتے ہوئے دوسروں کے لیے بھی بھلائی کا سبب بن سکتے ہیں۔ اپنی عزت کی حفاظت بھی کر سکتے ہیں اور دوسروں کو بھی تحفظ دے سکتے ہیں۔اس طرح یہ اللہ کی پیاری نعت ہے۔

🧡 پورشن 4 :عطا کی حقیقت فنا۔۔۔
1: طاقت اک عارضی چیزہے۔ جیسے ہی ہم سے زیادہ طاقت والا شخص ہمارے مقابل آیا ہماری طاقت کی کوئی ویلیو نہیں رہنی تب طاقت ہوتے ہوئے بھی کوئی فائدہ نہیں لے سکیں گے۔ یہ اس طاقت کی حقیقتِ فانی ہے۔

🧡 پورشن 5 : عطا کا غلط استعمال۔۔۔
1: اپنی طاقت کو نفس کی تسکین اور دنیاوی مفاد حاصل کرنے کے لیے ہی استعمال کرتے رہیں۔اپنی طاقت کے ذریعے دوسروں کا دل دکھا کر، دوسروں کا نقصان کر کے، دوسروں کا حق کھا کر اس کا غلط استعمال کر جاتے ہیں۔

🧡نوٹ
جیسے مثال میں سمجھایا گیا ھے تو ایسے ھی اب آپ نے شئیرنگ کرنے کی کوشش کرنی ھے۔


🖍دنیائے فانی شئیرنگ پیٹرن:

🧡ٹاپک 23۔۔۔ ملکیت (طاقت ، اقتدار، عزت ، تعلیمی قابلیت)

✒پورشن 1 : ٹاپک کے بارے میں سنہری الفاظ(کوئی ایک)


✒پورشن 2:عطا کا بہترین استعمال(کوئی سے 3)




✒پورشن 3:عطا اللہ کے انعام کے طور پر(کوئی سے 3)




✒ پورشن 4: عطا کی حقیقت فنا(کوئی سے 3)




✒ پورشن5: عطا کا غلط استعمال(کوئی سے 3)