🔍3:شئیرنگ سیکشن اور ان کی اہمیت کو سمجھنا
1: Cause & Effect
🌹1۔ وجہ اور اس کے اثرات

2: Solution & Results
🌹 2. حل اور نتائج

3: New Resolution
🌹3. نیا ارادہ

✒نوٹ:
ان تین سیکشنز کو ان کی اہمیت سمیت سمجھنا ضروری ھے تبھی ہر ایریا آف ورکنگ کو بہترین طرح سے کور کر پائیں گے۔ان کے بارے میں آگے تفصیل سے بتایا جا رہا ھے

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹


🧡کلین سویپ پریکٹیکل ہریکٹسز میں ایک ہی طرزکے 4 ٹاپکس ( 23 سے 26 تک)🧡

🖍سیکشن1: کاز اور ایفیکٹ کی اہمیت:
💡کاز یعنی وجہ پکڑنے کی اہمیت:
🌹اس سیکشن کی اہمیت انتہائی بنیادی ھے کیونکہ یہاں سے کسی بھی پھنسے پوائنٹ یا گند کی وجہ سے جڑ ( cause) پکڑی جائی گی اور اگر تہہ در تہہ خود کو جانچ کر وجہ پکڑیں گے تو ھی آگے کا کام بیسٹ ھوگا۔

💡وجہ پکڑنے کے ٹپس:
🌹جیسے ھی اپنا جائزہ لیتے ہوئے اپنے پوائنٹس کی وجہ(Cause) یعنی جڑ پکڑنا شروع کریں گے تو اب یہاں سے الرٹ ھو جائیں،
اور
ہر پوائنٹ کی جڑ یعنی وجہ کو پکڑنے کے لیے تہہ در تہہ اپنے اندر گھستے چلے جانا ھوتا ھے۔
یہاں یہ خیال ضرور رہے کہ جب ھم اپنے کسی بھی گند یعنی باطل کے پھنسے پوائنٹ پر اپنا جائزہ لیتے ہیں تو باطل سچائی سے یہ جائزہ لینے سے روکنے کے لیے ھر ممکن کوشش کرتا ھے اور ھمیں نظر صرف اور صرف خود پر نہیں جانے دیتا ھے
بلکہ باطل نظر کہیں نہ کہیں سے دوسروں پر اب بھی لیئے جا رہا ھوتا ھے۔۔۔
درست کاز یا جڑ پکڑنے کی نشانی یہ ھے کہ جب صرف اوپر کی تہہ تک خود کو کھولتے ہیں اور اس پوائنٹ کی جڑ کو پکڑتے ہیں تو دوسرے سے نظر نہیں ہٹا پاتے ۔۔۔۔اور ھم اندر سے کہیں نہ کہیں دوسرے کو قصور وار سمجھ کر اسے ھی مورد الزام ٹھہرا رہے ھوتے ہیں۔
جو کہ بظاہر ھم خود الفاط میں وجہ نکالتے ھوئے قبول کر رہے ھوتے ہیں کہ ھم سے غلطی ھوئی
اب یہاں مزید گہرائی میں جا کہ خود کو چیک کریں گے تو ھماری نظر صرف خود پر ھی رہے گی
اصل کاز یا جڑ پکڑنے کی نشانی یہ ھے کہ نظر دوسرے سے بالکل ہٹ جائے گی اور کہیں ذرا سا بھی دوسرا قصوروار نظر نہیں آئے گا بلکہ دل سچائی سے صرف اور صرف خود کو قصوروار مانے گا۔

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹


💡اثرات (Effects) جانچنے کی اہمیت:
🌹اثرات پکڑتے ہوئے... اگر نظر سچائی سے خود پر ھی نہ رہے
تو پوائنٹ کی جڑ تک پہنچنے کی بجائے ....
باطل ھمیں ڈاون کرتا ھے اور مظلوم سا بنا دیتا ھے اور سو فیصد نہ سہی۔۔۔ تو بھی۔۔۔ ھم خود کو کسی نہ کسی حد تک اندر سے درست سمجھ رہے ھوتے ہیں۔۔۔۔
یہاں پر خیال رکھنا ھے کہ۔۔۔ صرف اور صرف۔۔۔ اپنا آپ ھی گندا اور غلط نظر آنا چاہیے۔۔۔
تبھی۔۔۔ اس کے صحیح اثرات (Effects)... اپنے دل کی حالت
اور اپنے معمولات، و معاملات، حق کا سفراور ورکنگ وغیرہ پر چیک رکھ سکیں گے..
یعنی وجہ کو درست پکڑ لیں تو ھی اس کے اثرات کا بھی صحیح طرح سے پتا چلے گا...
💡اثرات(Effects) کو پکڑنے کے ٹپس:
یہاں بھی اپنا ھی جائزہ لیا جانا ھے اور اپنے دل کی حالت سے لیکر ظاہر کے بھی ہر طرح کے اثرات کو جانچیں۔۔۔
اور دوسرے کے حوالے سے بھی جو دل پر اثرات ظاہر ھوتے ہیں انکو بھی پکڑیں اور سامنے لا کے قبول کریں۔
💡ٓاثرات کے نقصان :
یہ کیا کیا اور کس کس اینگل سے ظاہری اور باطنی طور پر ھوتے ہیں۔
ان اثرات کی شدت کو محسوس کرنا ھی اندر سے الرٹ کر دے گا۔
یوں جب پہلا سیکشن یعنی
وجہ اور اسکے اثرات کو اچھی طرح مکمل کریں گے تو ھی آگے کا کام بہترین ھو سکے گا۔
جب ھم صرف خود پر ھی گہری نظر رکھ کر کاز اور ایفیکٹ پکڑتے ھوئے
بس۔۔۔۔ صرف اور صرف۔۔۔ خود پر فوکس رکھتے ہیں تو اب دوسروں کی طرف سے ظاہر کی آنکھ بند ھو جاتی ھے اور ھم اپنے اندر کو بڑی بیدردی سے ادھیڑتے چلے جاتے ہیں۔اور اسی بنیاد پر آگے کا کام یعنی اگلا سیکشن 2 بہترین سٹارٹ ھو پاتا ھے۔

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹



🧡کلین سویپ پریکٹیکل ہریکٹسز میں ایک ہی طرزکے 4 ٹاپکس ( 23 سے 26 تک)🧡

🖍سیکشن 2 : سلیوشن اور رزلٹ کی اہمیت:
🌹سلوشن کی اہمیت ایسے ھے جیسے کسی بھی سرجری میں خود کو آپریشن ٹیبل پر پیش کر دیا جانا
کہ اب جس طرح سے بھی سرجری کے ذریعے بیماری سے نجات کی
کوئی راہ ملے
💡سلوشن یعنی حل نکلنے کے ٹپس:
🌹یہاں بھی ھم نے کسی بھی پوائنٹ کا سلوشن ڈھونڈتے ھوئے خیال رکھنا ھے کہ۔۔۔
کسی معاملے میں کسی پوائنٹ پر پھنسے ھوئے۔۔۔
جب اگلے پر ھماری نظر گئی بھی تھی تو سلوشن نکلتے ہوئے اب ہر صورت میں۔۔۔
اگلے کے پوزٹیو پوائنٹ کو سچائی سے پکڑنا اور ایڈمٹ کرنا ھوگا
مثلا
اگر کسی سے کوئی توقعات وابستہ تھیں تو صرف یہ نہ دیکھیں کہ اسی نے ھی پوری نہ کیں۔۔۔
بلکہ اپنی غلطی بھی دیکھیں کہ کہاں کہاں کس طرح سے تھیں۔۔۔
اور یہ بھی دیکھیں کہ اس اگلے نے بھی تو وہ کسی نہ کسی حد تک پوری بھی کی ھوں گی اور مزید بھی کوشش میں ھو گا کسی نہ کسی طرح سے۔۔۔۔
💡درست حل نہ نکلنے کی نشانی:
🌹خیال رھے کہ وہ درست سلوشن نہیں ھے جس میں ھمیں باطل خود کو صحیح سمجھتے ھوئے مظلوم
اور مایوس اور ڈاون سا بچارہ سا بنا کر راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کر دے۔۔۔
اور بظاھر کوئی سطحی سا سٹیپ لینے پر راضی اورمطمئن کر دے۔۔۔
اس طرح نہ تو نظر اگلے سے مکمل طور پر ہٹ رہی ھوتی ھے نہ دل مکمل سیٹ ھوتا ھے اور اسی لیے اسکی بیس پر آگے بیسٹ رزلٹ بھی سامنے نہیں آتے۔۔۔
درست سلوشن کی نشانی پوزٹیو آپروچ رکھ کر ھی بیسٹ سلوشن نکل سکتا ھے۔
درست سلوشن نکلتے ھوئے دل میں وسعت آتی چلی جاتی ھے اور ھم خود کو بھی اندر سچائی سے غلط سمجھ کر اسی ایریا آف ورکنگ میں اپنی طرف سے چوری کمی یا خامی کو پورا کرنے کے پوائنٹ سلوشن کے طور پر ڈھونڈتے ہیں اور یہ دل کی وسعت کے ساتھ ھی ممکن ھو سکتا ھے۔
💡اسکارزلٹ :
جب یوں سلوشن نکلیں تو ھی ایسا رزلٹ سامنے آئے گا جو دل کی حالت کو بدل کر اگلے کے لیے بھی پیار کا ایک کھلا سا احساس دل کو محسوس کروائے گا
اور صحیح طرح سے اپنے اندر کھلا کھلا سا احساس عطا ھوگا اور اگلے سے دل کی دوری کی دیوار گرے گی اور قربت محسوس ھوگی۔۔۔
اگر سچائی سے سلوشن پوائنٹ پکڑیں گے تو اس کے فوری اور واضح رزلٹ نہ صرف دل کی حالت بلکہ ظاہر کے معاملات میں بھی نظر آنے لگتے ہیں۔
ھم اس اینگل سے بھی اپنا جائزہ لے سکتے ہیں کہ کتنا سچا ھو کہ درست سلوشن پوائنٹ پکڑا۔
🔎سپیشل نوٹ:
یہاں یہ خیال رہے کہ اگر کوئی ھماری غلطی پوائنٹ آوٹ کرے تو بھی اس حوالے سے پوزٹیو آپروچ رکھ کر ھی اسکا سلوشن نکالنا ھے تبھی ھم سٹیپ بھی لے سکیں گے اور رزلٹ بھی حاصل کر پائیں گے۔

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹




🧡کلین سویپ پریکٹیکل ہریکٹسز میں ایک ہی طرزکے 4 ٹاپکس ( 23 سے 26 تک)🧡

🖍سیکشن 3 : نیو ریزولیوشن/عزم نو

💡 نیو ریزولیوشن/ نئے ارادہ کی اہمیت:
🌹یہ اسی طرح سے اہم ھے جیسے آپریشن کے فورا بعد ھم آگے آئندہ کے اس بیماری سے بچنے کے لیے الرٹ رہ کر سٹیپ لینے کا مضبوط ارادہ کرتے ہیں۔ جب تک ارادہ اللہ کی مدد سے مضبوط نہ ھو اس پر بیسٹ سٹیپ نہیں لیا جا سکتا بلکہ اس طرح سے سمجھیں کہ کام ادھورا ھی رہ جاتا ھے اور آگے جا کر پھر کبھی بھی انہی پوائنٹ پر باطل پھنسا بھی سکتا ھے اور ھم نقصان اٹھا سکتے ہیں۔
اس لیے سیکشن 1 اور 2 کی طرح سے ھی نہیں۔۔۔۔ بلکہ اس سے بھی بڑھ کر اس تھرڈ (3) سٹیپ کو اہمیت دینی ھے ۔
کیونکہ اسی مضبوط ارادے یعنی ریسلوشن /عزم نو نے قدم آگے اٹھانے میں ھمیں مدد دینی ھوتی ھے۔

💡نیو ریسلوشن / نیا ارادہ کے لئے ٹپس:
🌹کسی بھی طرح کی مایوسی یا مظلومیت کا شکار ھوئے بنا جب ھم صرف خود پر نظر رکھ کر سلوشن پوائنٹ نکالتے ہیں تو۔۔۔ اب آگے کا مضبوط ارادہ۔۔۔ اللہ پر یقین رکھ کر
خود پر اور اپنی منزل پر فوکس کرتے ھوئے۔۔۔
اپنی نسبت کہیں نہ کہیں اللہ والوں سے جوڑتے ھوئے بنا پاتے ہیں
انہی اینگلز سے اپنے نیو ریسلوشن کو مضبوط بنانے کی۔۔۔ اور آگے اس ارادے پر عمل کی طاقت اور پاور ملتی ھے۔
اگر یہ اینگلز مس ھوں تو۔۔۔
ارادے میں کمزوری کا خدشہ رہتا ھے اور باطل پھر کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی گیپ چھوڑوا دیتا ھے۔۔
اور پھر سے اسی پوائنٹ میں پھنسا دیتا ھے۔۔۔
مضبوط ارادہ بنانے اور اسی پر عمل کرنے کا فائدہ ھر طرح سے ھمیں اپنے اندر باہر ذات پر کام اور ورکنگ میں نظر آتے ہیں۔
یہی انہی ہائی الرٹ ایریاز کو ہائی لائٹ کر کے ان پر ورکنگ کروانے کا مقصد بھی ھےکہ۔۔۔
ھم یہ سب سیکھ کر آئندہ کسی بھی طرح کے اور پوائنٹس بھی پکڑ کراسی طرح سیکشن وائز اپنا جائزہ لیتے ھوئے خود کو کاٹ سکیں اور پھنسے ھوئے ایریاز میں سے نکل کر سفر میں نہ صرف آگے بڑھتے چلے جائیں۔۔۔ بلکہ اور حق کے راہیوں کو بھی باطل سے ایسے ھی لڑنے کا طریقہ سکھائیں۔


🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹




🧡کلین سویپ پریکٹیکل ہریکٹسز میں ایک ہی طرزکے 4 ٹاپکس ( 23 سے 26 تک)🧡

✒: ٹاپک کے ھر پورشن کو کرنے کا طریقہ مختصر الگ الگ واضح کر کے بتایا جا رہا ھے۔

💥شیئرنگ سیکشن 1: وجہ اور اس کے اثرات:
(Cause & Effects)
(کسی ہائی الرٹ ایریہ کے حوالے سے اپنے اندر کے مختلف پوائنٹس اور انکی وجہ / جڑ کو بھی پکڑنا ھے۔
اور پھر اسکا ایفیکٹ اندر باہر جس جس جگہ اور جس صورت میں سامنے آتا ھے وہ بتانا ھے۔)

💥2۔ حل اور نتائج
(Solution & Result)
(اب اپنے اندر پھنسے پوائنٹس پکڑ لینے کے بعد ان سے نکلنے کی طرف قدم کیسے بڑھا سکتے ہیں۔
اس سیکشن میں پہلے وہی سلوشن پوائنٹس بتانے ہیں۔ ان سلوشن پوائنٹس پر عمل کا نتیجہ ھمارے دل کی حالت ،معاملات اور سفر پر کیا ھوگا، پھر یہاں وہ بتانا ھے۔)

💥3۔ نیا ارادہ/ عزم نو
(New Resolution)
(اپنے پچھلے جائزے کی روشنی میں اپنی حقیقت جان لینے کے بعد اب آگے کے لیے اللہ کی مدد سے باطل سے نبرد آزما رہنے کے لیے کیا ارادہ کیا، یہاں وہ بتانا ہے۔)
میسج 6
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹