🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

🧡کلین سویپ پریکٹیکل پریکٹسز۔۔۔ ٹاپک
24🧡

🔍ہائی الرٹ ایریا1: ایک مسلمان/امتی جو کہ حق کا راہی/ استاد/رہبر و رہنما بھی ھے تو اس حساب سے ھماری ظاہری شخصیت:🔍
💡اس ہنٹ کو کرانے کا مقصد:
🌹1۔ اس ہنٹ پر ورکنگ کرتے ہوئے ظاہری سراپا ؛ وضع قطع؛ ذاتی زیبائش و آرائش؛ پہننے اوڑھنے؛ اٹھنے بیٹھنے کے حوالے سے جب مختلف زاویوں سے گہری نظر سے اپنا جائزہ لیں گے تو بہت سی کمزوریاں اور خامیاں سامنے آئیں گی۔
🌹2۔ ہم جب خود پر گہری نظر رکھیں گے تو اپنے ظاہری رویے اور انداز و اطوار کے حوالے سے بھی اپنا جائزہ لینا آسان ہوگا اور اسی جائزہ لینے کے دوران خود اپنا آپ ہی ہمارے سامنے آئے گا اور اپنے ظاہری اصل روپ کی پہچان بھی ہو گی۔
🌹3۔ اپنے ظاہری معمولات اور معاملات میں ہم سے جو کوتاہیاں سرزد ہوتی ہیں۔ اب اس ہنٹ پر ورکنگ کرتے ہوئے الرٹ ہونگے تو ان معمولات اور معاملات کو نبھانے کے حوالے سے اپنی کمی بیشی چیک کر سکیں۔
🌹4۔ جس جس حوالے سے اپنی کمی سامنے آئے گی اب اس پر ورکنگ کی کوشش کا آغاز کر سکیں گے اور ظاہری شخصیت میں نکھار اور معمولات اور معاملات میں بہتری آ سکے گی۔
🌹5۔ ہماری خود کو سنوارنے کی مسلسل کوشش ہی ہمارے حق کی راہ پر قدم آگے بڑھاتی چلی جائے گی۔
🌹6۔ ہمارے عمل میں تبدیلی ہی ہمارے ساتھ کسی بھی سیٹ اپ میں موجود لوگوں کو ہماری طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہو گی اور ہم اپنے ساتھ دوسروں کے لیے بھی حق کی راہ پر قدم بڑھانے میں اپنا مثبت کردار اپنے عمل کی بدولت کر سکیں گے۔
✒ہدایات:
🌹1: یہاں ھم نے ھر اینگل سے اپنا ظاہری جائزہ لینا ھے کہ کیا ھماری ظاہری شخصیت اور ظاہر کے معمولات و معاملات ھماری ایک امتی اور ایک رہبر و رہنما کے طور پر پہچان کو ظاہر کرتے ہیں؟
🌹2: جائزہ سچائی اور گہرائی سے لینا ہے تا کہ مجموعی طور پر اس ایریا کے حوالے سے اپنی بہترین جانچ ہو اور آگے اپنے ان پوائنٹس پر کام کرتے رہیں ۔
🌹3: ظاہری شخصیت کے حوالے سے ہی پوائنٹس اٹھانے ہیں، اس میں احساس او ر سوچ یا جذبات کے حوالے سے خود پر فوکس نہیں کرنا۔
🌹4: کسی بھی پوائنٹ میں جو بھی بنیادی ہنٹ ہو اس کو ہی اٹھا نا ہے اور ٹو دی پوائنٹ بیان کرنا ہے۔
🔬ہنٹس :
🌹 1 : فرائض کی ادائیگی
🌹 2 : سنت نبوی ﷺکی پیروی
🌹 3 : تلاوت اور عبادت و وظائف
🌹 4 : بندوں کے ساتھ معاملات میں حسن سلوک، مساوات، رواداری، پیار،خوش اخلاقی وغیرہ
🌹5: اندازگفتگو، زبان کا استعمال، الفاظ کا چناو ، لہجہ
🌹6: باڈی لینگویج، چہرے کے تاثرات
🌹7: ظاہری رویئے
🌹8: رزمرہ روٹین کے معاملات کے حوالے سے اپنا جائزہ
🌹9: حقوق اور فرائض ، اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے
🌹10: معاشرتی آداب کے حوالے سے خود کو چیک کرنا
💥نوٹ
یہ ہنٹس صرف کچھ ایریاز واضح کرنے کے لیئے دئے ھیں
۔ اپ نے اسکے علاوہ بھی خود مختلف اینگز سے کھل کھل کے اپنے پوائنٹس دینے ہیں۔

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹




🧡کلین سویپ پریکٹیکل پریکٹسز۔۔۔ ٹاپک 23

✒مثال: ٹاپک کے ھر پورشن کو کرنے کا طریقہ مثال سے الگ الگ واضح کر کے بتایا جا رہا ھے:

🖍مثال الرٹ 1:🔍فرائض کی بروقت اور باقائدہ ادائیگی میں کمی

🔬وجہ اور اسکے اثرات (کوز & ایفیکٹ):
میری فرائض کی ادائیگی کی پابندی اور بروقت ادائیگی میں کمی کی ایک بنیادی وجہ میرے اندر اسکی اہمیت کا احساس کم ھونا ھے.
کیونکہ جس چیز کی اہمیت کا احساس دل میں اترا ھوا ھو اسکو ھم کسی بھی وجہ سے نہ تو مس کرتے ہیں نہ اس سے غافل ھوتے ہیں.
اور اسکا ایفیکٹ دن بھر کی روٹین پر ھوتا ھے. اس سے سب سے پہلے پریکٹیکلی معمولات اور معاملات متاثر ھوتے ہیں کیونکہ جب دن کا آغاز ھی نماز سے نہ ھو تو ھم ایک اہم سورس آف پاور سے پاور لینا مس کرتے ہیں اور یوں ھم یہ پاور اپنے دن بھر کے معمولات اور معاملات کو سیٹ کرنے میں استعمال نہیں کر سکتے تو ایسا کرنے سے شخصیئت میں کمی رھتی ھے جس کی وجہ سے ایک حق کے راہی یا استاد یا رہبر و رہنما کے طور پر ھماری ذمہ داریوں کی ادائیگی میں بھی رکاوٹ پیش آتی ھے.

🔬حل اور نتائج (سلوشن & رزلٹ)
اسکا حل یہ ھے کہ سب سے پہلے اس بارے میں اپنے دل کے احساس بیدار کیۓ جائیں. اگر اس پر غور و فکر کر کے ہر پہلو سے فائدہ اور نقصان کا جائزہ لوں تو اندر فرائض کی ادائیگی کی اہمیت کا احساس بیدار ھونا اس کمی کو پورا کرنے میں مدد دےگا.
جب احساس اندر ھی اندر خود کو جھنجھوڑتے رہنے سے بیدار ھوتا رہے گا تو اب ظاہری شخصیئت کی یہ کمی دور ھوگی . فرائض کی ادائیگی بروقت اور باقاعدہ ھوگی اور اس سورس آف پاور سے بھرپور فائدہ لینا ممکن ھوگا.

🔬نیا ارادہ یا عزم (نیو ریسلوشن)
آئندہ کے لیے یہ ارادہ ھے کہ خود کو شرمندگی میں رکھتے ھوئے اس حوالے سے خود بھی کوشش کرتی رہا کروں موبائل میں الارم لگا لوں گی اور کسی سے دعا بھی کرا لیا کروں گی تاکہ فرائض کی ادائیگی میں بہتری آسکے اور یہ ظاہری شخصیئت کی کمی دور ھو سکے.

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹