🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

🧡کلین سویپ پریکٹیکل پریکٹسز۔۔۔ ٹاپک
25🧡

🔍ہائی الرٹ ایریا 2 : دوسروں پر نظر جانا:🔍
💡اس ہنٹ کو کرانے کا مقصد:
🌹1. دوسروں پر نظر کے حوالے خود پر نظر رکھنا سیکھیں گے اور آگاہ ہوں گے کہ ہم کِن کِن زاویوں کِس کِس پر کتنی گہری نظر رکھتے ہیں۔
🌹2. اب جب یہ سمجھ آئے گی کہ کیوں کب کب اور کس کس طرح نظر دوسروں پر جاتی ہے تو اس نظر کے کسی پر جا کے اٹکنے؛ پھنسنے یا ٹِکے رہنے کی وجہ بھی ڈھونڈ پائیں گے۔
🌹3۔ جب وجہ سامنے آئے گی تو اب اپنے حق کی راہ پر ہوئے نقصان کا احساس اندر آئے گا کہ کیسے اور کس کس وجہ سے دوسروں پر نظر رکھ کر حق کے سفر میں اپنا نقصان کیا۔ یہ احساس مضبوط ہو گا کہ جب نظر دوسروں پر تھی تو خود پر تو نہ رہی اسی لیے حق کے سفر پر آگے بڑھنے میں بھی دشواری کا سامنا رہا ہو گا۔
🌹4۔ اپنے نقصان اور دوسروں پر نظر رکھتے ہوئے دل میں کسی کے لیے منفی جذبات رکھنا اب ہمارے اندر احساسِ شرمندگی لائے گا۔
🌹5۔ اسی احساسِ ندامت میں ہم اللہ کے سامنے پیش ہوں اور معافی و توبا کریں تو اندر کے گند د ±ھل جاتے ہیں اور دل کے میل دور ہو جائیں تو دل کی حالت میں بہتری آتی جاتی ہے جو سفر کو اگے بڑھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
🌹6۔ جب مختلف پہلوو ¿ں سے دوسروں پر نظر جائے تو اصل میں ہم اللہ کے فیصلے پر بھی اندر ہی اندر یا ظاہر میں بھی انگلی اٹھا رہے ہوتے ہیں۔ اب اس بات کا احساس ہو گا تو آئندہ اسے غلطی سے بھی بچ سکیں گے۔
🌹7۔ اب جب دوسروں پر نظر رکھنے کے حوالے سے الرٹ ہوئے تو خود پر نظر رکھنے میں بھی بہتری آئے گی۔ خود پر نظر رکھنا حق کے سفر کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔
🌹8۔ اس ہنٹ پر ورکنگ سے دوسروں پر نظر کے نقصان اور خود پر نظر کے فائدے کا شعور بھی ملے گا۔
🌹9۔ جو احساس و شعور ہمیں ملے اب وہ آگے دے کر دوسروں کے لیے بھی سکھ اور بھلائی کے سبب بن سکیں گے۔
✒ ہدایات:
🌹1: یہاں آپ نے اپنے روٹین کے معمولات، معاملات سے لیکر اپنے سفر عشق، مشن ورکنگ کے حوالے سے مکمل جائزہ لینا ہے کہ کیسے کیسے، کس کس، اینگل سے دوسروں پر نظر جاتی ہے۔
🌹2: کسی بھی پوائنٹ کی جڑ کو پکڑنے کی کوشش کرنی ہے۔اس وجہ پکڑنے سے ہی کسی بھی ہنٹ پر ورکنگ کا بنیاد سے آغاز ہو سکے گا۔
🌹3: کسی بھی پوائنٹ کے حوالے سے ظاہر اور دل کی حالت پر اثرات کا جائزہ لینا ہے۔کسی بھی ہنٹ کے جو اثرات آپ کے سامنے آئیں اس کو من و عن شئیر کرنا فائدہ کا باعث ہو گا۔
🌹4: دوسروں پر نظر کے پوائنٹس کو اٹھاتے ہوئے کوشش کرنی ہے کہ باریکی سے وہ پوائنٹ تہہ در تہہ پکڑ کر شیئر کریں ۔
🔬ہنٹس :
🌹1 : روٹین لائف کے معمولات یا معاملات کے حوالے سے دوسروں پر نظر جانا
🌹2 :سفر میں آگے/ پیچھے ھونے کے حوالے سے ساتھیوں پر نظر جانا
🌹3 :ورکنگ کے حوالے سے مقابلہ(کمپیئر) کرتے ھوئے کسی پر نظر جانا
🌹4 : عطائیں ھونے یا نہ ھونے کے حوالے سے نظر دوسروں پر جانا۔۔۔



💥نوٹ
یہ ہنٹس صرف کچھ ایریاز واضح کرنے کے لئے دئیے ھیں۔ آپ نے اس کے علاوہ مختلف ایریا سے بھی کھل کھل کے پوائنٹ شیئر کرنے ہیں۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹






✒مثال: ٹاپک کے ھر پورشن کو کرنے کا طریقہ مثال سے الگ الگ واضح کر کے بتایا جا رہا ھے:

🖍مثال الرٹ2 : 🔍اپنے سیٹ اپ کے حوالے سے شوہر اور سسرال والوں پر نظر🔍

🔬وجہ اور اسکے اثرات (کوز & ایفیکٹ)
مجھے شادی کے بعد کچھ سال سسرال میں رہنا پڑا اور اس کے بعد یہاں UAE آگئی.
ان دونوں قسم کے سیٹ اپ میں رہتے ھوۓ میری نظر بہت بار اپنے گھر میں شوہر اور سسرال والوں پر جاتی ھے. مجھے لگتا ھے کہ سسرال والے ھی ذمہ دار ہیں شادی کے بعد میں اپنے شوہر کے پاس نہیں جا سکی۔
اور شوہر بھی کمزور پڑتے رہے اور سٹینڈ نہ لیا کہ مجھے بلا سکتے.
پھر جب یہاں UAE آ گئی تو اب یہاں کے ٹف حالات اور سخت سیٹ اپ میں گزارہ کرنا مشکل لگ رہا ھے تو اب بھی انہی پر نظر جاتی ھے کہ ان لوگوں نے اتنا بھی بندوبست نہ کروایا کہ میں یہاں آ کے آرام سے گھر بیٹھ کر زندگی گزارتی ۔۔۔ الٹا مجھے تو یہاں آ کے محنت مشقت کر کے زندگی گزارنی پڑ رہی ھے
اس معاملے کے حوالے سے میری اس طرح کی سوچ میرے عمل سے بھی ظاہر ھوتی ھے. کبھی کم اور کبھی زیادہ۔۔۔ کبھی مجھے چڑ آ جاتی اور کبھی دل ہی دل میں ناراض بھی ھوتی ھوں کہ یہی لوگ ایسے غیر ذمہ دار ہیں کہ آج یہ سب بھگتنا پڑ رہا ھے.
اس طرح سے دل کی حالت بھی بہت متاثر ھوتی ھے. کسی بھی بندے کے لیے دل میں میل آ جاۓ تو دوبارہ دل کی حالت کو بہتر کرنے اور سیٹ کرنے میں وقت لگتا ھے اپنی زندگی کے معاملات بھی ڈسٹرب ھوتے ہیں.

🔬حل اور نتائج (سلوشن & رزلٹ)
جب کبھی مجھے اندر احساس بیدار ھو تو سمجھ عطا ھوتی ھے کہ اصل میں تو ہر سیٹاپ اللہ کی طرف سے ھے کسی بندے کی کیا مجال جو کہ وہ ایک ذرا برابر بھی کسی کی زندگی کے معاملے کو اپنی مرضی سے چلا سکے . یہ تو اصل میں اللہ کی مرضی ھے کہ میری زندگی کا سیٹ اپ ایسا چل رہا ھے .
تب یہ بھی احساس ھوتا ھے کہ میرے اندر اس بات پر یقین کی کمی ھوتی ھے کہ اللہ تو جو کرتا ھے بہتر کرتا ھے اور بہترین کے سوا نہیں کرتا .
اور یہی یقین پختہ رکھنا اور اس پر کھڑے رہنا ھی اس کا حل ھے . کیونکہ جب جب دل کا یقین مضبوط ھوتا ھے تو اسکا نتیجہ یہ نکلتا ھے کہ دل کی حالت بھی اللہ کے کرم سے سیٹ رہتی ھے اور معاملات بھی خراب نہیں رہتےاور شوہر اور سسرال والوں کو بھی موردالزام نہیں ٹھراتی۔

🔬نیا ارادہ یا عزم (نیو ریسلوشن)
آگے کے لیے یہی ارادہ کیا ھے کہ اللہ سے مدد مانگ کر ہر سیٹ اپ میں سے اچھے دل سے گزرنے کی کوشش کروں. کہیں اپنے زور بازو پر بھروسہ اور دوسروں کو مورد الزام نہ ٹھہراؤں.
یوں اللہ سے مدد مانگ کر اللہ کی مرضی کے دیۓ سیٹ اپ میں سے اسکی خوشی کے لیئے گزاروں گی تو اللہ بھی اپنا راستے پر آگے بڑھنے کا موقع دیتا جاۓ گا۔ انشاءاللہ