🧡ّکلین سویپ پریکٹیکل پریکٹسز۔۔۔ ٹاپک
26🧡

🔍ہائی الرٹ ایریا 3: توقعات:🔍
💡اس ینٹ کو کرانے کامقصد:
🌹1۔ اس ہنٹ پر ورکنگ سے ہمیں احساس ہوگا کہ ہمیں کس کس سے اور کیسی کیسی توقعات ہیں۔
🌹2۔ یہ احساس پہلے بیدار نہیں ہوتا کیونکہ ہم یہ تسلیم ہی نہیں کرتے اور نہ ہی گہرائی سے جائزہ لیتے ہیں کہ ہمیں بھی کسی سے توقعات ہو سکتی ہیں۔ اب جب تسلیم کرنے لگے تو یہ توقعات کے خاتمے کی طرف پہلا قدم ہو گا۔
🌹3۔ کسی کے ساتھ بھی جو توقعات ہوتی ہیں ان کے سامنے آنے کے ساتھ ہی اب ان کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا بھی اندازہ ہو گا۔
🌹4۔ کسی سے لگائی ہوئی کسی بھی قسم کی توقعات کے پورے نہ ہونے خود پر اثرات کا جائزہ لے سکیں گے۔
🌹5۔ توقعات کو صحیح سمت یا رخ دینے میں کامیابی کی طرف قدم بڑھا سکیں گے۔
🌹6۔ کسی بھی ظاہری سہارے سے توقعات کا نہ ہونا کس طرح فائدہ مند ہوتا ہے یہ احساس اندر بیدار ہو گا۔
🌹7۔ اس ہنٹ پر ورکنگ سے یہ جان پائیں گے کہ فوراً تمام توقعات ختم نہ بھی کی جائیں تو بھی ان کو خود پر اثرانداز نہیں ہونے دینا چاہیے کہ وہ سفر کو متاثر کریں۔
✒ہدایات:
🌹1: اس ہائی الرٹ ایریا کے حوالے سے ہر زاویہ سے اپنا گہرائی سے جائزہ لینا ہے اور پھر بتاناہے کہ کن کن پوائنٹس پرکس سے کس حوالے سے توقعات ہیں۔
🌹2: یہ بھی بتانا ہے کہ کب سے اور کس حد تک یا کتنی گہری توقعات وابستہ کی ہوئی ہیں جس کا احساس اب ہو اہے۔
🌹3: کسی بھی طرح کی توقع کے بارے میں لکھتے ہوئے یہ واضح کرنا ہے کہ اس کے پورے ہونے کی امید کس حد تک تھی؟
🌹4: کسی توقع کے ٹوٹنے یا اپنی چاہت کے مطابق پورا نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے ظاہر کے معاملات ، ہمارے اندر دل کی حالت ، لوگوں کے ساتھ رویوں میں تبدیلی کے اثرات کس طرح ظاہر ہوتے ہیں۔
🌹5: جب احساس ہوکہ کسی بھی قسم کی توقعات کا لگانا کیسے اثرات مرتب کرتا ہے تو آئندہ کے لیئے سبق سیکھ کر اس حوالے خود پر ورکنگ کی کوشش جاری رکھنے کے ارادہ کو خوب مضبوط کرتے ہوئے شئیر کرنا ہے ۔
🔬ہنٹس:
🌹1 : اپنے معمولات اور معاملات کے حوالے سے کسی سے توقعات
🌹2 : اپنے رشتوں سے ان کے فرائض اور ذمہ داری کے حوالے سے توقعات
🌹3: استاد کے طور اپنے اپنے حق کے راہی سے توقعات
🌹4 : حق کے راہی کی اپنے ساتھیوں سے توقعات ھونا
اور ایسے کہ
اپنے کچھ بھی کیئے کے بدلہ کی توقعات
ڈفرنٹ ٹائپ کی ڈیمانڈ...
حق سمجھتے ھوئے توقعات وابستہ کرلینا وغیرہ...
🌹5: اللہ سے توقعات
🌹 6: اپنے استاد اور رہبر و رہنما سے توقعات
🌹7: اپنے سیٹ اپ کے حوالے سے مختلف توقعات

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 🌹🌹
✒مثال: ٹاپک کے ھر پورشن کو کرنے کا طریقہ مثال سے الگ الگ واضح کیا جا رہا ھے:

🖍مثال الرٹ ایریا 3: 🔍دنیاوی رشتوں سے اپنے معاملات میں توقعات

🔬وجہ اور اسکے اثرات (کوز & ایفیکٹ)
زندگی کے چھوٹے بڑے بہت سے معاملات میں میری توقعات اپنے میکے میں موجود رشتوں سے لگ جاتی ھے . مثلا بہن ، بھائی, وغیرہ.
مثال کے طور پر میرے بچہ نہ ھونے کے معاملے میں میری توقعات ان ظاہری رشتوں سے وابستہ ھو جاتی ہیں. کہ معاملہ یہ ھو یا اور کوئی بھی ھو مجھے پہلے تو ان سے مورل سپورٹ کی توقعات لگ جاتی ھے کہ اب یہ عملی طور پر بھی مدد کریں مثلا اگر کوئی فناشنل مسئلہ ہے اور کوئی معاملے اٹکا ھوا ھے تو اسکو حل کرنے میں مدد کی توقعات ھوتی ھے.
یہ توقع بھی ھوتی ھے کہ اس معاملے کی حسا سیئت کو سمجھتے ھوۓ میرے حوصلے کو بڑھاتے رہیں سب مجھ سے پیار ہمدردی کا اظہار کریں۔ میری دلجوئی کریں۔
اب جب یوں توقعات بندوں سے ھوں تو سب سے پہلا اثر تو دل کی حالت پر ھی ہوتا ھے جب وہ توقعات ویسے پوری نہ ھوں جیسے چاہوں
پھر ظاہری رشتوں یعنی بہن بھائیوں سے توقعات رکھنا . مجھے میرے ظاہری سہاروں میں پھنسا دیتا ھے کہ اب تو یہی کام آنے والے ہیں. یوں اپنے اصل سہارا سے رجوع کرنے سے بھی غفلت میں پڑ جاتی ھوں
یوں بھی اثر ھوتا ھے کہ دل سے اپنے اللہ کے ساتھ رشتہ مظبوط کرنے کی کوشش میں بھی کمی آ جاتی ھے کہ جب ظاہری رشتوں سے یوں توقع ھو اور کبھی وہ پوری بھی ھو جاۓ.
دعا میں پیش ھو کہ اللہ سے مدد مانگنے میں بھی کمی رہتی ھے کیونکہ دل اس طرح اللہ سے جڑا نہیں ھوتا اور توقعات گند مچاتے ہیں اور مایوسی آ جاتی ھے

🔬حل اور نتائج (سلوشن & رزلٹ)
اسکا حل یہی ھے کہ جب جہاں وقت کی نزاکت کو اور حالات کی ضرورت کے مطابق کسی سے توقع کا اظہار کیا بھی جاۓ تو بھی سارا توکل یا بھروسہ صرف اور صرف اللہ کی ذات پر رکھوں.
جیسا بے بی کے معاملے میں یہ توقع کے بہن بھائی مدد کریں گے
اس کے بجاۓ اللہ پر بھروسہ رکھوں اسی طرح علاج ھو رہا ھے تو اس میں کوئی بھی توقع بندوں سے جیسا کہ ڈاکٹر یا گھر کے لوگوں سے نہ ھو کہ یہ کوئی حل نکالا سکتے ہیں بلکہ بھروسہ اللہ پر ھو کہ کرنے والی ذات اللہ کی ھے وہ جب چاہے گا عطا کرے گا اور جب کرے گا وہی بہترین ٹائم ھوگا
اللہ سے دعا کا ٹانکا لگائے رکھوں یہ نہ ھو کہ ظاہری سہاروں سے توقعات میں پھنس کر سارا بھروسہ انہی پر کر لوں اور اللہ کا در رحمت نہ کھٹکھٹاؤں
یہاں میری یقین کو مضبوط کرنے کی بھی ضرورت ھے کہ میرا اللہ ھے نہ وہ میرے ہر مسلے سے بڑا اعلی ھے اور مجھے تو بندوں سے توقع کے بجاۓ اللہ سے مدد مانگنی چاہیے کہ وہ وسیلے غائب سے بنا دے اور کامیابی دے.
یوں یقین رکھنے سے اللہ سے رشتہ مضبوط ھوگا.
ظاہری رشتوں میں اور ان سے توقعات میں پھنسنے سے بچ سکوں گی. اور یوں توقع جب نہیں ھوں گے تو ان کے ٹوٹنے سے دل بھی خراب نہیں ھوگا.

🔬نیا ارادہ یا عزم (نیو ریسلوشن)
میرا اب آگے کے لیے ارادہ یہی ھے کہ اللہ سے ھی مدد مانگوں اور اگر کہیں ظاہری رشتوں سے کوئی توقع وابستہ ھو تو اسکو دل کی گہرائی سے نہ کروں کہ جب وہ ٹوٹے تو دل بھی ٹوٹے بلکہ اسکے بجاۓ دل سے بھروسہ صرف اللہ پر ہی ھو.اور رشتوں کو اللہ کی رضا پانے کے لئے اچھے سے نبھاؤں۔