🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

🧡کلین سویپ پریکٹیکل پریکٹسز۔۔۔ ٹاپک 26🧡

🔍ہائی الرٹ ایریا 4: ڈاؤن ھونا🔍:
💡اس ینٹ کو کرانے کس مقصد:
🌹1۔ اس ہنٹ پر ورکنگ کے ذریعے اپنے ڈاون ہونے کی وجوہات کو جانچ سکیں گے۔
🌹2. ڈاون ہونے کے جو اثرات ہمارے ظاہری حالات معاملات اور دل کی حالت پر ہوتے ہیں۔۔۔ ان کا احساس دل میں بیدار ہو گا۔
🌹3. ہم آگاہ ہوں گے کہ ڈاون ہونا کس کس طرح سے ہمیں نقصان دے جاتا ہے۔
🌹4۔ اب یہ بھی احساس ہو گا کہ ڈاؤن ہونے کے بعد کس طرح اٹھ کھڑے ہونے کی تگ و دو ضروری ہے اور یہ تگ و دو کس طرح سے کی جانی چاہیے۔
🌹5۔ اب جب خود پر نظر پڑے گی تو کھلے گا کہ کس کس زاویے سے۔۔۔ کتنا وقت اور کس حد تک ڈاؤن ہوتے ہیں۔
🌹6۔ یہ احساس بھی جاگا کہ کتنا وقت لیتے ہیں ڈاؤن ہو کے پھر سے کھڑا ہونے میں۔ یہی احساس آگے کے لیے راہ کھولے گا اور اندر تڑپ پیدا کرے گا کہ وقت ضائع کیے بنا آگے سے آگے بڑھتے چلے جائیں۔
🌹7۔ ڈاؤن ہونے کے پہلو کا اچھی طرح جائزہ لیں گے تو اب اس وجہ سے مایوسی کے اندھیروں سے نکل کر حق کی راہ پر آگے سفر تیزی سے جاری ہو گا۔
✒ہدایات:
🌹1۔ سچائی سے اپنا جائزہ لیتے ہوئے بتانا ہے کہ کس کس حوالے سے جلدی ڈاون ھو جاتے ...اور پھر کیسے نکلتے ہیں۔
🌹2۔ یہ بھی بتانا ہے کہ ہم اپنا ڈاوؤن ہونا قبول بھی کرتے ہیں یا نہیں؟
🌹3: ہم اپنا ڈاؤن ہونا کس طرح سے کسی کے سامنے قبول کرنے میں پس و پیش کا سامنے کرتے ہیں؟ اس کی وجوہات، اور نقصان کا جائزہ لینا ہے۔
🌹4: اپنا ڈاؤن ہونا قبول کرنا کس طرح سے سفر کے حوالے سے فائدے کا باعث ہوتا ہے؟ یہ واضح کرنا ہے۔
🌹5: کسی سے سورس آف پاور سے مدد لینا،ڈاؤن ہونے سے نکلنا کس طرح دل کی حالت میں واضح تبدیلی لاتا ہے اور ہمیں کھڑا ہونے میں مدد دیتا ہے۔ اس حوالے سے جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لیئے الرٹ رہنے کا عزم یا ارادہ واضح کرنا ہے۔
🔬ہنٹس:
🌹1: اپنے حالات کے حوالے سے ڈاؤن ہونا
🌹2: معاملات میں مایوسی
🌹3۔ وقتی ڈاؤن ہونے کے پوائنٹس
🌹4: اپنے اندر لمبے عرصہ سے گہرائی میں پڑے وہ پوائنٹس جن میں تبدیلی یا بہتری کو ناممکن سمجھ رکھا ہو
🌹5: بندوں سے مایوس یا ڈاؤن ہونا
🌹6: خود سے مایوسی





🖍کلین سویپ پریکٹیکل پریکٹسز۔۔۔ ٹاپک 26

✒مثال: ٹاپک کے ھر پورشن کو کرنے کا طریقہ مثال سے الگ الگ واضح کیا جا رہا ھے:

🖍مثال الرٹ ایریا 4: 🔍یو اے ای میں رہتے ھوۓ اپنے رہبر و رہنما سے نہ مل پانے پر ڈاؤن ھونا

🔬وجہ اور اسکے اثرات (کوز & ایفیکٹ)
جب سے uae آئی ھوں یہ پوائنٹ ایسا ھے کہ جس پر دل اداس ھو جاتا ھے کہ میں اپنے رہبر و رہنما سے مل نہیں پاتی.
پہلے کبھی ایک دو مہینے میں ملاقات کا سبب بن جاتا تھا اب تو سال بھر کے بعد بھی ایسا نہیں ھوتا.
آہستہ آہستہ احساس ھوا کہ یہ اداسی تو ڈاؤن ھونے مایوسی میں بدل رہی ھے.
دل پریشان ھو کر مایوس بھی ھو جاتا ھے کہ پتہ نہیں کب ملاقات ھو حالات اجازت دیں بھی کہ مل سکوں. اس طرح کے اندیشے گھیرتے ہیں اس سے دل میں مایوسی کی لہر سی دوڑتی ھے.
بے یقینی اور اندیشے اندر جگہ بنا لیتے ہیں اور ملاقات کے حوالے سے بہت سی چیزیں جیسے نا ممکن نظر آتی ہیں.
دل کے کھلے کھلے احساس بھی نہیں رہتے. دعا میں پیش ھونے میں کمی آ جاتی ھے اور کبھی تو پیش ھونا بھی رہ جاتا ھے.
پھر اس وجہ سے باقی کے معاملات کو نبھانے میں بھی دل سیٹ نہ ھونے کی وجہ سے کمی آجاتی ھے.

🔬حل اور نتائج (سلوشن & رزلٹ)
اس حوالے سے جب کبھی میں اللہ سے مدد مانگ لوں تو دل کا یقین مضبوط ھو جاتا ھے کہ اللہ تو سب کر سکتا ھے . تیرے لیے کچھ نا ممکن نہیں . تو جب چاہے مجھے ملاقات کا بہانہ عطا کر دے.
اندر شکر کا احساس بھی آ جاتا ھے کہ ملاقات کا راستہ بند تو نہیں ھوا نا کہ اب تک اللہ کے کرم سے کھلا ہوا ھے۔۔۔ تو تب دل ایک دم سے کھل اٹھا.۔۔۔
یہ احساس بھی مایوسی سے نکالتا ھے کہ تصویریں ھیں آڈیوز ھیں رابطہ ھے روز کا۔۔۔ اور پھر یہ کہ۔۔۔۔
ھمارا رشتہ صرف ظاہر کا نہیں بلکہ روح کا ھے . ظاہری ملاقات ضروری تو ھے مگر روح کو ملاقات تو ہر لمحہ میسر ھے اور ھمارا ساتھ تو اپنے رہبر و رہنما کے ساتھ دائمی ھے انشاءاللہ.
دنیا و آخرت میں ساتھ عطا ھونے کا یقین سارے اندیشے دھو ڈالتا ھے اور دل ہلکا ھو کر اللہ سے دعا کرتا ھے کہ یہ ساتھ عطا رہے

🔬نیا ارادہ یا عزم (نیو ریسلوشن)
آئندہ کے لیے ارادہ کیا ھے کہ شیطان کی اس چال میں پھنسنے سے بچنے کے لیے اللہ سے مدد مانگتی رہوں گی کہ یقین بنا اور بڑھ رہا اور اللہ جب جیسے ملن کراۓ اسکی رضا میں راضی رہوں گی اور جو جو ذریعے رابطے کے اللہ نے عطا کر رکھے جیں ان کو خوشی سے استعمال کرنا ھے اور اس پر شکر میں رھنا ھے۔