: 💚محمدی حسینی ♥

📚نصابِ تعلیم📚


🌹لیول: 8

👹شعورِ باطل لیول کا تعارف👹
حق کے راہیوں کے دلوںمیں اس حوالے سے شعور باطل بیدارکرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ باطل کے قدم قدم پر ہوتے وار کو نہ صرف پہچان سکیں بلکہ اس کا موثر انداز میں خود بھی مقابلہ کر سکیں اور دوسروں کو بھی اس کی آگاہی دیے سکیں۔
اس لیول میں باطل کیا ھےاس کا شعور ھونا اور آگے بھی سب کو اسکی آشنائی دینا پھر اس کے مختلف روپ اور شکلیں اور باطل کیا کیا ہتھیار استعمال کرتے ہوئے ہم پر حملہ آور ہوتا ہے ، یہ بتانے کے ساتھ ساتھ باطل سے لڑنے کے لیئے جو ہتھیار ہمارے کام آسکتے ہیں وہ بھی بیان کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ اس میں باطل کی ہم سے دشمنی کے اصل مقصد کی سمجھ دیتے ہوئے اس کے خلاف جنگ کو ہر لمحہ اپنی زندگی میں جاری رکھنے کے سچے احساس بیدار کئے گئے ہیں۔ اور ساتھ ہی اس جنگ کو جاری رکھنے کے لیے جس غیرت ایمانی کی ضرورت ہوتی ھے اس کی آشنائی کے حوالے سے بھی احساس بیدار کرنے کا بتایا گیا ھے۔
اس طرح مختلف حوالوں سے باطل کا شعور حق کے راہی کے اندر بیدار ہونے کی بنا پر حق کے راہی کی زندگی میں ہر آن معرکہ حق و باطل جاری رہتا ہے اور باطل ہمیشہ حق کے راہی کے ہاتھوں شکست کھاتا رہتا ہے۔ اس طرح حق کی جیت ہوتی ہے اور حق کا علم تھامے ہوئے حق کے راہی کا نہ صرف اپنا سفر حق کی راہ پر آگے جاری رہتا ہے بلکہ وہ ایک حق کے مشن ورکر کے طور پر اور بہت سے امتیوں کے لئے بھی بھلائی اور نجات کی راہ کا سفر آسان کرنے کا باعث بنتا ھے۔