👹باطل کے مختلف روپ یا شکلوں کو تین طرح کی کیٹگریز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے👹

💥1۔ دنیا
💥2۔ نفس
💥3۔ شیطان

👹1۔ شیطان اللہ کی آگ سے بنائی گئی مخلوق ہے جس کا کام اللہ کے بندوںکو مختلف طرح سے وہم اور وسوسوں میں مبتلا کر کے اللہ کے یقین سے دور کرنا ہے۔ شیطان ہر لمحہ اپنے کام میں سرگرم عمل ہے کہ کسی صورت بھی اللہ کے بندوں کو اللہ سے دور کرتا چلا جائے۔

👹2۔ دنیا اللہ کی بنائی ایک فانی اور عارضی قیام گاہ ہے جو ہمارے لیے آزمائش کا گھر ہے۔ اب اسکے فانی اور عارضی ہونے پر یقین رکھتے ہوئے اس دنیا کی آزمائشوں سے اگر اللہ کے یقین کے سہارے گزرتے جائیں تو ٹھیک ہے ورنہ یہ ہر روز ہمارے پھنسنے کےلئے نئے نئے اور خوبصورت جال پھینکتی ہے کہ ہم یہیں اسی میں پھنس کر اسے ہی سب کچھ سمجھ کر اپنے اللہ سے دور ہو جائیں۔

👹3۔ نفس مثبت اور منفی خواہشات کا مجموعہ ہے۔اگر ہم اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے حق کی پاور سے اسے لگام ڈال کر صرف اسے مثبت سمت میں چلائے رکھیں تو ٹھیک ہے ورنہ باطل ہمارے اندر کے اس سسٹم کو ہمارے ہی خلاف اس طرح استعمال کرتا ہے کہ اللہ کی بنائی گئی حدود سے تجاوز کرنے کی رغبت دلا کر اس طرف قدم بڑھانے پر اکساتا ہے۔ اور اگر اس کے رغبت دلانے پر ہم ایک بھی قدم بڑھا دیں تو ہر قدم اسی دلدل میں آگے سے آگے کھینچتا چلا جاتا ہے اور اس طرح ہم اپنے ہی نفس کے غلام بن جاتے ہیں۔