1-⚔باطل اور باطل کا شعور⚔

جب ہم اللہ کی قربت کا سفر طے کرتے ہوئے حق کی راہ پر آگے بڑھتے ہیں تو ہمارے اندر ایمان کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے ۔
ہم باطل کا ہر روپ پہچان کر اس کا مقابلہ کرنے لگتے ہیں۔ مگر ہم جب خود اس کے ھاتھ سے نکل جائیں تو یہ کوشش کرے گا کہ ہم دوسروں کو اس کے متعلق آگاہی نہ دیں۔
تا کہ یہ وھاں اپنا وار کر سکے۔
باطل ہمیں باطل کا شعور بیدار کرنے اور دوسروں سے اس پر
بات کرنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کر ے گا کہ لوگوں کو کیا سمجھ ہے۔
باطل کا تو صرف تمہیں پتا ہے ۔
بس تم لڑو باقی سب کو اس کی سمجھ نہیں آ ئے گی تاکہ اس طرح ہم باطل کا شعور دوسروں میں بیدار نہ کر سکیں۔
جبکہ ہمیں اس کا شعور ہر امتی کے اندر اتارنا ہے کہ یہ ہمارا کیسا دشمن ہے اور اس کی چالیں کیا کیا ہیں۔
اور یہ کیسے مکاریوں اور چالاکیوں سے ہمیں حق کی راہ سے روکنے کے لیے کام کرتا ہے۔
اس لیے ہمارے اندر اللہ نے جو آشنائی اتاری ہے اور حق کے راستے پر ہم نے جس جس طرح سے قدم قدم پر اس کے وار کو پہچان کر اس کا مقابلہ کیا ہے۔
اب یہ ہمارے پاس امانت ہے کہ ہم وہ سب کچھ پوری جزئیات کے ساتھ ہر ایک پر واضح کریں۔
تاکہ کوئی امتی باطل کے کسی بھی روپ سے ناآشنا نہ رہے ۔
ہر ایک اسے پہچان لے۔ اور نہ صرف ڈٹ کر باطل کا مقابلہ کرے بلکہ اس کا منہ توڑ کر حق کی راہ پر چل سکے۔