⚔1۔باطل اور مکمل کردہ ہدف⚔

ہم نے ذات پر کام کے حوالے سے کوئی پوائنٹ پکڑا اور اس پر بہترین طرح سے کام کیا ہو گا تو جیسے ہی ہم ریلیکس ہوئے کہ اب اس پوائنٹ کو اچھی طرح کر لیا ہے۔
تو اب یاد رکھنا کہ وہیں سے دوبارہ باطل آئے گا اور بڑا برا پھنسائے گا۔اس لیے حق کا راہی کبھی نہ بھولے کہ باطل اس کا ازلی اور سب سے بڑا دشمن ہے۔ اور دشمن کی طرف سے کبھی بھی مطمئن ہو کر بے فکر نہیں ہونا کیونکہ وہ تو گھات لگائے بیٹھا ہے۔
جس محاذ پر ہم نے اس کو شکست دینی ہوتی ہے وہ ہمیں وہیں سے پہلے مطمئن کر کے توجہ ہٹائے گا۔ اور پھر بڑی ہی بری طرح دوبارہ آکر پھنسا ئے گا۔ لہذا ہر لمحہ الرٹ رہتے ہوئے ہر محاذ پر باطل کے دانت کھٹے کرنے ہیں۔