باطل اور دوسروں پر عطا


باطل ہمارے ساتھیوں پر ہوئی عطاﺅں کے حوالے سے سوچ بیدار کرائے گا کہ فلاں فلاں پر یہ عطا ہو گئی ہے۔ یا فلاں کے پاس تو یہ یہ عطا بھی ہے۔ اور ہم پر عطا نہیں ہوئی یا ان جیسی عطانہیں ہوئی۔ اس طرح باطل ہمیں یہ احساس دلاتا ہے ہم بھی حقدار ہیں ۔ ہمیں بھی یہ ملنی چاہیے تھی ۔اور اگر فلاں کو یہ عطا ہوئی تومجھے کیوں عطا نہیں ہوئی ۔
عطا کا احساس اٹھا کر باطل دراصل ہمارے اندر کی ماری ہو ئی انا یامیں کو جگانا چاہتا ہے تاکہ ہمارا حق کی راہ کا سفر متاثر ہو۔ اس لیے جب بھی یہ احساس اٹھے تو الرٹ ہو جائیں کیونکہ یہ باطل ہے جو ہماری حق کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے یہ سوچ بیدار کر رہا ہے۔تب ہم نے سوچنا ہے کہ اگر ہمسفرپر اس وقت ہوئی وہ عطا ہمیں نہیں ملی تو یقینا ہماری طلب اور یقین کو چیک کیا جا رہا ہے کہ منزل کی سچی طلب ہے یا صرف عطا پر ہی نظر ہے ۔اس لیے باطل کے اس وار کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے اپنے یقین کو مضبوط کر کے حق کی راہ پر اپنی منزل کی چاہ میں بھرپور طریقے سے لگے رہیں۔