باطل اورمایوسی


جب ہم ڈاﺅن ہو تے ہیں، کوئی گند مارا ہوتا ہے تو ہمیں شرمندگی اور ندامت میں جانا
ہو تا ہے۔ اور اللہ کے یقین پر کھڑا ہو کر کسی بھی طرح اس مرحلے سے نکلنا بھی ہو تا ہے ۔ صرف ندامت میں رہے اور یقین نہ پکڑا تو بھی غلط ہو جائے گا۔ اس وقت ایسا ہو گا کہ باطل آئے گا اور بار بار گناہوں کو ہی دکھاتا جائے گا۔ گند ہی یاد کراتا رہے گا جس سے مزید سے مزید دل ڈاﺅن ہو تا جائے گا ۔ یوں اس مر حلہ سے اللہ کے یقین کے ساتھ نکلنے میں دیر ہو تی جا ئے گی۔اور اسکے پیچھے بھی باطل ہوتا ہے جو بظاہر اس وقت دکھا رہا ہوتاہے کہ ہم تو دراصل بار بار غلطیاں کر کے نادم اور شرمندہ ہیں۔ مگر اس طرح سے بھی باطل ہماری نظر خود پر رکھوا رہا ہے اللہ کی صفات پر نہیں جن کی وجہ سے وہ ہمیں معاف فرمائے گا اور ہم پر رحم فرمائے گا ۔ ایسی ڈاﺅن صورتحال میں سچے دل سے عاجز اور نادم ہوں۔ مگر بار بار مڑ مڑ کر اپنے گندے پوائنٹس کو دیکھ کر اور سوچ کر مزید ڈاﺅن نہ ہوں۔اور پہلے سے زیادہ اللہ کے یقین پر کھڑے ہو جائیں کہ وہ تھامے ہوئے ہے۔مدد مانگنے والے کو کبھی نہیں چھوڑے گا اور یہیں باطل کو شکست دیں