باطل اور باطل کا تماشہ


حق کی راہ پر چلنے والے راہی کو مرکز کی طر ف سے ہر لمحہ نظر میں رکھ کر اتنی پاور دی جاتی ہے کہ وہ خود بھی باطل سے لڑ سکے اور اس کا استعمال کرکے اپنے کسی ساتھی کو باطل کے شکنجے میں پھنسنے سے بچا سکے یا پھنس جانے پر وہاں سے نکال سکے۔باطل کے وار کا ایک روپ یہ بھی ہے کہ عین اس وقت جب ہمیں عطا کی گئی حق کی پاور کا بروقت اور بھر پور استعمال کرکے اپنے ساتھی کو باطل کی قیدسے نکل آنے میں مددکرنی ہوتی ہے۔تبھی اند ریہ سوچ آئے گی کہ میں تو اس وقت خود بہترین طریقے سے آگے نہیںچل پا رہا۔ اور مجھے تو خود اس وقت مدد کی اور پاور کی ضرورت ہے تو میں کسی کو کیسے باطل کے شکنجے سے نکال سکوں گا۔جبکہ ایسا کچھ نہیں ہوتا ۔دراصل اس وقت اس سوچ کا اندر اٹھ آنا سوائے باطل کی ایک چال کے کچھ بھی نہیں ہے۔ اگر حقیقت میں اندر کسی قسم کی منفی سوچ یا گند آیا ہوگا تو استاد یا رہنما و رہبر کی طرف سے ہمیں کسی نہ کسی ذریعے سے الرٹ کر دیا جاتا ہے تاکہ ہم خود کو وہاں سے ان پوائنٹس سے بچا کر نکال لائیں جہاں پھنسنے کا خطرہ ہے۔اور اگر ایسا نہیں ہوا اور خود ہمیں بھی اس خاص لمحے سے پہلے تک) جب آپ کو کسی اور کو پھنسنے سے بچانا ہے)احساس نہیں تھا کہ آپ خود پھنس رہے ہیں یا ڈاﺅن ہیں تو سمجھ جائیں کہ یہ باطل کا خواہ مخواہ کا ایک تماشہ ہے اور وہ ہماری توانائی و حق کی طاقت اور جذبے کی قوت کو ایک غیر اہم چیز پر غلط سمت میں غلط وقت پر لگانا چاہتا ہے۔
دوسری طرف باطل کا ایک وار اس وقت کا یہ بھی ہے کہ باطل اس طرح سے ہمیں ناشکری کی طرف لے جاتا ہے۔ حق کی پاور عطا ہونا ایک عظیم نعمت ہے۔ جس کے لیے ہر لمحہ اپنے مالک کا شکر گزار ہونا اس پاور میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ ایک امانت ہے جس کا بہترین استعمال اپنے اور اپنے ساتھی حق کے راہی مسافروں کے سفر کو آگے بڑھانے کے لئے کرناہی اس امانت کی پاسداری کا عملی ثبوت ہے۔باطل ہمیںخواہ مخواہ کے پوائنٹس ( جن کی حیثیت ایک وہم سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتی )میں پھنسا کر اس شکر گزاری اور امانت داری سے محروم کرنے کی چال چلتا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ باطل کے اس وار میں پھنس کر ہم اپنی حق کی طاقت کو بڑھانے کا وہ قیمتی موقع ضائع کردیتے ہیں کیونکہ جب بھی ہم کسی حق کے راہی کو باطل سے لڑنے میں مدد دے کر اسے باطل کی قید سے آزاد کرواتے ہیں۔ تو وہاں خود ہمیں حق کے راہی کے طور پر مرکز کی طرف سے کمک حق کی طاقت کی صورت میںپہنچائی جاتی ہے۔ اس وقت کے اس محاذ پر کسی ساتھی کے ساتھ مل کر اس کو باطل سے لڑنا سکھانا ہمیں باطل سے پنجہ آزمائی کے بہت سے گر سکھاتا ،باطل کے سامنے نڈر کرتااور غیر معمولی قوت ایمانی اور یقین کی پاور عطا کرتا ہے۔اور حق کے راہی کی قوت ایمانی باطل کے لیے مو ت کا پیغام ہے۔ اسی لیے ایسے موقع پر کہ جب ہم کسی حق کے راہی کے ساتھ یک جان ہوکر باطل کی ایسی تیسی پھیرنے لگیں تو باطل ہمیں غیر اہم نکتہ میں پھنسا کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا۔ اس سے الرٹ رہیں اور اس کے اس تماشے کو سمجھ کر باطل کو اس کا بھر پور جواب دیں۔