🗡🗡احساسِ کربلا سے باطل کے خلاف جنگ🗡🗡

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

🚩 2. محسن امت ہستیوں کا امتیوں پر احسانِ عظیم🚩

🌱1۔ ان محسن امت ہستیوں نے حق کو اپنی اصلی شکل میں ہم تک پہنچایا۔

🌱2۔ باطل کے خلاف عددی قوت کم ہونے کے باوجود لڑنے کی مثال قائم کی گئی۔

🌱3۔ خود انتہا کا درد سہا تاکہ قیامت تک اس حق و با طل کے معرکہ کو جاری رکھنے والوں کو اس انتہا کا درد نہ سہنا پڑے۔

🌱4۔ ہماری امت کے سردار پیارے آقائے دو جہاںﷺ کی شان بڑھائی اور اپنا سر دے کے حق کا عَلم ہمیشہ کےلئے باطل کے سامنے بلند کر دیا۔

🌱5۔ حضرت علیؓ کی پیاری بیٹی حضرت بی بی زینبؓ کا عظیم احسان ہم عورتوں پہ کہ ان حالات میں ہمارے لئے کیسے صبرو حیا کی مثال قائم فرمائی۔

🌱6۔ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ ؑ اور ان کے72 ساتھیوں نے معرکہ کربلا میں اپنی جانیں قربان کر کے ہم پر یہ احسان کیا کہ حق و باطل کی پہچان عطا کر گئے۔ حق و باطل میں فرق بتا گئے۔

🌱7۔ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کا میدانِ کربلا میں سجدہ ہمیں اللہ کے سامنے سجدہ کرنا سکھا گیا۔

🌱8۔ اللہ اپنے محبوب بندوں کو آزماتا ہے اور کربلا کے میدان میں اللہ نے اپنے محبوب آقائے دو جہاںﷺ کے گھرانے ،جو کہ کل کائنات کا سب سے اعلیٰ گھرانا ہے، اس کو آزمایا، اس افضل گھرانے سے محبت اور اس کی افضلیت کے احساس بھی، دل کو حق کی قوت عطا کرتے ہیں۔

🌱9۔ محسن ہستیوں نے ہم تک دین کو اصل روح کے ساتھ پہنچایا۔ہمارے لئے دین و شریعت کو بچایا۔نیزے پر قرآن پڑھ کر بھی سنانا نہ چھوڑا اسی وجہ سے قرآن ہم تک پہنچا۔

🌱10۔ انہوں نے درد سہہ کے ایسی مثال قائم کر دی کہ ہمیں چاہے کیسا ہی درد کیوں نہ لگے جب کربلا والوں پر گزری آزمائش اور ان کے درد کے احساس دل میں اترتے ہیںتو اپنا درد بہت حقیر لگتا ہے۔

🌱11۔ ان ہستیوں نے ہم تک پیارے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیﷺ کی امت سے محبت کا عملی نمونہ پہنچایا۔

🌱12۔ ان محسن امت ہستیوں نے ہمارے دلوں کو حق کی طاقت عطا کی ، حق پر کھڑے رہ کر باطل کے سامنے کسی بھی حالت میں ڈٹ جانا سکھایا۔

🌱13۔ ہمیں اللہ کی رضا میں راضی رہ کر شکر کرنا سکھایا اور اس کےلئے نہ صرف خود قربان ہوئے بلکہ اپنے پیاروں کو بھی قربان کیا۔

🌱14۔ حق کا عَلم بلند کر کے دینِ اسلام کو قیامت تک کےلئے زندہ کر دیا۔

🌱15۔ آنے والے تمام امتیوں کو مقصدِ حیات عطا کیا اور سکھایا کہ کس مقصد کی تکمیل میں زندگی گزارنی ہے یہ آپ کا بہت بڑا احسان ہے۔

🌱16۔ پیارے آقاﷺ کی تعلیمات پر آپﷺ کی پسند کے مطابق عمل کر کے
آپﷺ کو خوش کرنے کی راہ جو آج ہمیں ملی ہے ان ہستیوں ہی کا احسان ہے۔

🌱17۔ امت کے لئے راہِ نجات جو آج تک کھلی ہے، ہموار ہے ، ان ہی کا احسان ہے۔



🌱18۔ دن میں پانچ بار ہر اذان کی صورت میں صدائے حق کا گونجنا بھی ان ہستیوں ہی کا احسان ہے