🗡احساسِ کربلا سے باطل کے خلاف جنگ کے 5 پوائنٹس🗡


🚩3۔ احساسِ کربلا سے ہمیں کیا سبق مِلتا ہے🚩

🌱1۔ باطل جتنا بھی مضبوط ہو، اگر ہم حق پر ڈٹے رہیں تو جیت حق کی ہوتی ہے۔

🌱2۔ ہر طرح کے سخت سے سخت حالات میں بھی ہمیں حق پر کھڑے رہنا ہوتا ہے۔

🌱3۔ حق والے درد سہہ کے جیت جاتے ہیں ، باطل سر لے کے بھی حق سے ہار جاتا ہے۔

🌱4۔ باطل دیکھنے میں جس قدر مضبوط ہو ایمان کی مضبوطی کی بنا پر باطل سے لڑی جانے والی جنگ میں ہمیشہ حق کی جیت ہوتی ہے۔ ہار باطل کا ہی مقدر ہے۔

🌱5۔ حق کی جیت کے لئے، چاہے مال جائے، جان جائے یا اولاد جائے، کبھی اس سے گریز نہ کریں۔

🌱6۔ باطل کتنی ہی طاقت میں کیوں نہ ہو، ہم نہتا ہو کے بھی حق پر ڈٹے رہ سکتے ہیں۔ معرکہ حق و باطل میں ظاہری ہتھیار معنی نہیں رکھتا اگر کچھ اہم ہے تو وہ ایمان کی قوت ہے جس سے حق کی جیت ممکن ہے۔

🌱7۔ باطل کی طاقت کا خوف کبھی بھی خود پر حاوی نہیں ہونے دینا۔

🌱8۔ باطل ہمارے قریبی رشتوں کی تکلیف کو کتنا ہی بڑھا چڑھا کے کیوں نہ سامنے لے آئے، حق کی خاطر ڈٹے رہنا ہے۔باطل ہمیں اپنوں سے تکلیف دے کے کمزور کرتا ہے پر حق کے عَلم کی سر بلندی کےلئے کسی تکلیف سے گزرتے ہوئے اف تک نہ کریں۔

🌱9۔ حق کے علم نے ہر حال میں سربلند ہی رہنا ہے اس لیئے اس علم کی سر بلندی کے لیئے حق والوں کا ساتھ نہیں چھوڑناہے۔

🌱10۔ حق پہ کھڑے ہیں تو آزمائشیں آنالازمی ہے ، انہی میں سے اللہ کی رضا میں راضی رہتے ہوئے گذر کر مقام رضا تک پہنچتے ہیں۔ اس لئے آزمائش سے نہیں گھبرانا۔
آزمائشیں جتنی بھی آئیں بس اللہ کے یقین پر کھڑا رہنا پار لگا دیتا ہے۔

🌱11۔ زندگی میں کسی بھی طرح کی چھوٹی بڑی آزمائشوں میں سے گزرنا پڑے تو معرکہ کر بلا کی مثال سامنے رکھ کر صبر و برداشت سے کام لیں۔ باطل کے آگے سر نہیں جھکانا بلکہ سر تن سے جد ابھی ہو جائے تو دریغ نہ کریں۔

🌱12۔ حق پر ڈٹے رہنا ہی اصل کامیابی ہے جو قربت کی منزل کی طرف آگے لے جاتی ہے۔

🌱13۔ اللہ کی رضا اور خوشی کےلئے حق کا ساتھ دیتے امت کا درد لیتے ، باطل قوتوں سے لڑ جانا، قوتِ ایمانی بڑھاتاہے۔

🌱14۔ ہر حال میں امت کو بچانا ہے کیونکہ یہ امت شاہِ امم آقائے دو جہاںﷺ کی لاڈلی امت ہے، امت کا درد ہی آقاﷺ کا درد ہے، اسی درد کو سمیٹنا ہے امت کے لئے راہِ نجات ہموار کرتے جانا ہے، یہ ہی اصل مقصدِ حیات ہے۔

🌱15۔ حالات جیسے بھی ہوں اللہ کی مدد کو ساتھ محسوس کرنا ہوتا ہے کہ وہ ہماری منزلیں آگے اور آسان کرے گا۔

🌱16۔ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے آخری دم تک معاملات کو امن و آشتی سے سلجھانے کی کوشش جاری رکھی۔ ہمیں بھی زندگی کے معاملات کو سلجھانے کے لیئے ایسی پر امن کوششوں کو جاری رکھنا چاہیے۔

🌱17۔ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ اس کرب و بلا میں کسی لمحے بھی نہ ڈگمگائے بلکہ صبر و شکر کو تھامے رکھنے کا حکم دیا۔ یہ ہر حال میں اللہ کی رضا میں راضی رہنا ہمارے لئے سبق ہے۔

🌱18۔ عشق میں بس معشوق کے درد کا مرہم بننے کی چاہ میں ہر طرح سے حق کا علم تھامے رکھنے کی کوشش کرنا ہے۔

🌱19۔ دین اور ایمان کو کسی صورت داﺅ پر نہیںلگانا چاہے پیاس ہو بھوک ہو۔ اپنی کسی رشتے کو ذاتی نہ سمجھنا بلکہ حق پر ڈٹے رہنے کی خاطر ہر طرح سے ان رشتوں کو لگا جانا ہوتا ہے۔

🌱20۔ نماز کی وقت پر ادائیگی ، کسی بھی حالت میں لازمی ہے۔

🌱21۔ اللہ کی رضا پہ جبین بھی سجدہ ریز ہو اور دل بھی جھکا رہے۔

🌱22۔ ان کی قربانی ہمیں یہ سبق دے گئی کہ کتنی ہی سخت آزمائش ہو زبان پر شکوہ نہیں لانا چاہئے۔

🌱23۔ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کا میدانِ کر بلا میں یزید کی بیعت نہ کرتے ہوئے سب قربان کرنا یہ سبق دیتا ہے کہ کوئی بھی دنیاوی اقتدار یا عہدہ حق والے کےلئے کچھ حیثیت نہیں رکھتا۔ بادشاہت صرف اللہ کی ہے اور اسی کی رہے گی۔

🌱24۔ باطل کے خلاف جنگ کرتے ہوئے کسی ذاتی غرض کا کہیں شائبہ تک نہ ہو۔ دنیا کی ہر محبت پر دین حق کی محبت غالب رہنی چاہئے۔

🌱25۔ اگر ہمارے سامنے کربلا والوں کی آزمائش اور ان کا صبر و شکر ، رضا میں راضی رہنا نہ ہوتا ہم تو ہلکی سی آزمائش اور پریشانی میں سے گزرنے میں کامیاب نہ ہو پاتے۔
انھوں نے ہمیں حق کے لئے ڈٹ جانا سکھایا۔
کربلا میں آلِ نبیﷺنے جو درد سہا اس درد نے ساری دنیا کے درد کم کر دیئے، غم کی شدت کم کر دی کیونکہ اس شدت کو محسوس کے ہم اپنا غم بھی سہہ سکتے ہیں صبر کر سکتے ہیں۔ اسے بھول سکتے ہیں اورامام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کا غم دل میں بسا سکتے ہیں۔

🌱26۔ جیسے حضرت علیؓ کی لاڈلی شہزادی فاتح شام حضرت بی بی زینبؓ نے یزید کو صبح شام للکارا،اس للکار نے ہمیں سبق دیا اور آج طاقت بخشی ہے کہ ہم بھی باطل کو للکارتے ہوئے اس سے انتقام کی جرات رکھتے ہیں۔

🌱27۔ بوڑھے ، بچے ، جوان ، بیٹیاں ، کم سن کی قربانی کی ہر مثال کربلا میں ملتی ہے۔ ہر دور میں ہر عمر والے کے لیئے یہ درس ہے کہ جب حق کی راہ پر چلیں تو نہ بیمار ، نہ بچہ ، نہ کم سن کوئی بھی حق کی طاقت سے محروم نہیں ، سب اللہ کی قربت میں ایسے ہی بڑھ سکتے ہیں جیسے کہ کربلا والے بڑھے اور اللہ کے حکم کے سامنے سر جھکا دیا۔

🌱28۔ اللہ پر اپنا یقین مضبوط رکھنا چاہئے۔باطل کی طرف سے سامنے آنے والے ہر مشکل عارضی ہے ، اس میں کھڑا ہونا ہی باطل کا منہ توڑ کر رکھ دیتاہے۔

🌱29۔ ہر کم سن ، نوجوان ،بوڑھے کو سبق ملتا ہے کہ ایسی بہادری اور جرات و ہمت ہو کہ سب قربان کر کے پھر بھی حق کے علم کی سر بلندی کے لیئے بہادری سے لڑتے رہیں۔

🌼یہ درس تا دمِ آخرنہ بھلائیں کہ حق ہمیشہ باطل پر غالب رہتاہے۔ جذبہ سچا اور بلند ہو تو باطل کی بڑی سے بڑی طاقت کو شکست دی جاسکتی ہے
۔بڑی سے بڑی آزمائش حق والوں کے قدم نہیں ڈگمگا سکتی۔