🗡🗡احساسِ کربلا سے باطل کے خلاف جنگ 5 پوائنٹس🗡


5🚩ایک اُمتی کی حیثیت سے معرکہ کربلا کی آشنائی سے ہم پرحق کے عَلم کی سَر بلندی کے لیے کیا ذِمہ داری عائد ہوتی ہے🚩


📌ہمیں اس حق کے مشن کو اپنا مشن سمجھ کر جاری رکھنا ہے۔
حق کا پیغام پھیلانا ہے اور مشن ورکنگ کےلئے جان لگانی ہے کیوں کہ اس وقت ان عظیم ہستیوں نے جس مقصد کےلئے قربانی دی تھی ہمیں ان کی قربانی یاد رکھنی ہے اور امت کا درد لے کر امت کو بچانے کےلئے کوشاں رہناہے۔

🔍پیارے امامِ عالی مقام حضرت امام حسینؓ کے حق کے مشن کو جاری رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے حق پر خود بھی کھڑے ہونا ہے اور زیادہ سے زیادہ امتیوں کو حق کی راہ دکھانے کی کوشش کرنی ہے۔
📌حق کا عَلم ہر حال میں تھامے رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے اس کےلئے چاہیے
جان، مال، اولاد جو بھی لگ جائے۔
امت کا درد اپنے درد سے زیادہ اہم ہونا چاہئے۔
حق بات کرنی چاہئے اور حق کا ساتھ دینا چاہئے اور جہاں ضرورت ہو حق پر ڈٹے رہنا چاہئے۔ جس طرح حق کا پیغام ہم تک پہنچااس کو امانت سمجھ کر اسی طرح آگے پہنچانا ہے۔

🔍 آل نبیﷺ کی زندگیاں ہمارے لئے مثال ہیں
ہمیں بھی حق کے علم کو تھامے رکھنے کی کوشش میں انہی کی پیروی کرنی چاہئے۔

📌اپنے اندر کے باطل سے بھی لڑنا ہے اور دوسروں کو بھی اس کے جال سے نکالنا ہے۔
باطل کے وار کا ہر ایک کو بتانا ہے۔ اس سے خود بھی لڑنا ہے اس سے لڑنے والوں کی بھی مدد کرنی ہے۔
🔍 حضرت امام حسینؓ کی قربانی امتی کی حیثیت سے ہم سب پر قرض ہے۔
انہوں نے سب کچھ لٹا کے حق بچایا۔اب ہم نے ایک ایک امتی کو بچا کر یہ قرض ادا کرنا ہے۔
جو عظیم ترین قربانی پیارے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیﷺکے جگر گوشے حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں دی،

اس قربانی کا احساس دل سے کرتے ہوئے اس درد کے اس احساس کو زندہ رکھنا ہے کہ وہ سب کیوں ہوا ، کس درد میں ہوا، کس مقصد کے تحت ہوا۔ اور ان کی قربانیوں کا جو احساس ہمیں ملا ہے یہ احساس آگے امتیوں کو بھی دینا چاہئے۔

📌 معرکہ کربلا میں امت کے لیئے قربانی دی گئی ، تو اب ہمیں بھی ان کےلئے قربانی دینی چاہئے۔ امت بچ جائے امت کو ہدایت ملے، اب اسی مقصد کو ہر دم پورا کرنے میں اپنی جان لگا کراس درد کا دیا ایک دل سے دوسرے دل تک روشن کرتے جاناہے۔

🔍اس وقت جو درد کربلا والوں نے سہا اب اس درد کا انتقام لینے کے لئے ہر لمحہ باطل کے خلاف جنگ میں نہ صرف خود لگے رہنا ہے بلکہ امتیوں کو بھی اس میں لگاتے جانا ہے تاکہ انتقام پورا ہوسکے اور ہماری یہ کوششیں درد کا مرہم بن سکیں۔

📌 دل میں امت کے لئے پیار بسا کر ہم بھی ایک امتی کی حیثیت سے سب کےلئے راہِ نجات آسان ہونے کی دعا کریں۔
حق کے علم کو تھامے امت کی بھلائی کے مشن اور اس کے کام کو اپنا کام سمجھ کر اسے اپنا لیں اور زندگی کا لمحہ لمحہ اسی مشن ورکنگ میں لگا دیں۔

🔍 آل نبیﷺ نے ہر طرح کی آزمائش میں حق پر کھڑے رہتے ہوئے، ایمان کی مضبوطی سے کربلا میں اسلام کو بچایا،

📌اسی طرح اب باطل کے حملے اور کسی وار سے گھبرائے بغیر ہم بھی اس ایمان کی شمع کو اپنے اور امتیوںکے دلوںمیں روشن کرنے کی کوشش میں رہیں، اور یہ یقین رکھیں کہ 72 شہدائے کربلا کے لہو سے دلوں میں روشن یہ ایمان کے چراغ اب کبھی بھی نہ بجھیں گے بلکہ مزید سے مزید روشن ضرور ہوں گے۔
انشااللہ۔