حضرت ابوبکر شبلی رحمتہ اللہ علیہ

شیخ ابوبکر شبلی (ولادت 247ھ) جوشيخ الكبير ، العارف الخطير ، ذو الفضل الجلی کے القاب سے مشہور ہیں
حضرت ابو بکر شبلیؒ حضرت جنید ؒ کے شاگرد رشید تھے۔ آپ کاپورانام اورلقب ابوبکر دلت ابن حجدر شبلی تھا۔ بعض مورخین آپ کا نام جعفر بن یونس بتاتے ہیں کیونکہ یہی نام آپ کے سنگ تر بت پر کندہ تھا۔ ’’شبلہ‘‘ نام کا ایک گاؤں ماوارء النہر علاقے میں وادی فرغانہ میں تھا، آپ کے خاندان کا اسی گاؤں سے تعلق تھا۔ اسی لیے آپ شبلی کہلائے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ
آ پ کا خاندان مصر سے آیا تھا، لیکن یہ روایت کمزور ہے، بہر حال آپ خود بغداد (یا سامرہ) میں پیدا ہوئے وہیں پروان چڑھے۔ سامرہ اس زمانے میں دار الخلافہ تھا۔ آپ کے والد عرض بیگی کے عہدے پر مامور تھے۔