حق کی شمع
اللہ ایک ہے
اِنَّمَاۤ اِلٰـہُکُمُ اللّٰہُ الَّذِیۡ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ وَسِعَ کُلَّ شَیۡءٍ عِلۡمًا سورہ طہٰ آیت # ٩٨ ترجمہ اصل بات یہی ہے کہ تم سب کا معبود برحق صرف اللہ ہی ہے اس کے سوا کوئی پرستش کے قابل نہیں ۔ اس کا علم تمام چیزوں پر حاوی ہے ۔ اللہ ایک ہے معبودِ حقیقی صرف ایک ہے پرستش کے لائق صرف ایک ہے مالک اور ربِ کائنات اور ہمارا خالق صرف ایک ہے ہمارا وہ اللہ جس کا ذاتی اسم اللہ ہے ۔ باقی تمام اس کی صفات ہیں اسمِ ذات اللہ ہے یہ ازل سے اللہ نے ہمارے دلوں میں اتار کے بھیجا تھا ہماری روحوں کو سبق یاد کروایا تھا اللہ ایک ہے۔ یہ ہمارا ازلی سبق ہے یہ تو اللہ نے ازل میں ہمیں سبق دے کر بھیجا تھا اللہ ایک ہے اللہ نے خود ہمیں ذہن نشین کروایا ہے یہ وہ سبق ہے جو ہماری روحوں کو اللہ نے یاد کروایا ہے کہ اللہ ایک ہے۔ یہ یاد رکھنا ہے ٹھیک اور کوئی نہیں ہے او جو اللہ کو ایک نہ جانے وہ کافر مشرک ہے. یہ اتنی بڑی سچائی ہے کہ اللہ تو اللہ ہے ۔ ہمارا رب ہے ہمارا وہ پیار کرنے والا وہ خالقِ کائنات ہے جس نے کن کہہ کر ساری کائنات تخلیق کر دی وہ ہمارا رب ہے اور وہ ہم پے نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ ہمیں کھینچتا ہیں کہ ہم اور اونچی اڑان اڑیں وہ ہمیں نواز رہا ہے۔ ہم پر نظر رکھی ہوئی ہے ہمارا کوئی کمال نہیں ہے کہ ہم اس کی محبت میں اس کے ذکر میں بیٹھ جائیں۔ وہی عظمت اور بڑائی والی ذات ہے جو یکتا ہے۔ تمام تعریفوں کے لائق صرف اسی کی ذات ہے۔یہی اس کی شان ہے۔جو ہمارے دلوں میں اس کی آشنائی اتری ہے۔ اللہ ہمارے دلوں میں اپنی محبت اور آشنائی اتار دے آمین۔