✒شعور باطل بیدار ہونے سے پہلے اور بعد کے احساسات کا فرق✒


🏀2-الرٹ رہنے کے بعد باطل کی شناخت: (Before / After)

💫1۔ پہلے باطل ذات کے جال میں پھنسا دیتا ہے۔ زیادہ تر باطل کی شناخت نہیں ہو پاتی۔ باطل ایسے دلائل دیتا ہے کہ یہاں تم حق پر ہو۔ یہاں تمہاری ذات نہیں ہے اور اتنا حق تو بنتا ہے۔ تمہارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ یوں باطل کی شناخت ہوتی ہی نہیں۔
شعور باطل بیدار ہونےکے بعد ایسے لگتا ہے کہ باطل سے کھلی دشمنی ہے اور اب ہی تو نبھانی آئی ہے۔ باطل کا منہ توڑنے کا جذ بہ زیادہ بڑھ جاتاہے۔اب باطل کی چالیں واضح سمجھ آتی ہیں کہ کیسے یہ خود پر پردے ڈالتا ہے۔
💫2۔ پہلے کوئی ذات کا پوائنٹ سامنے آئے تو وہاں کھل کے باطل کو نہیں پکڑ تے۔ اس وقت باطل اپنے پر الزام نہیں آنے دیتا۔
شعورباطل بیدار ہونےسے باطل کو پہچان کر ایسے کھلے عام اس کو منہ توڑ جواب دینے کااحساس بیدار ہوتا ہے۔
💫3۔ پہلے نفس، شیطان، دنیا اوراس کی چالوں کو بھی ساتھ ساتھ پہچاننا مشکل ہوتا ہے۔
شعور باطل بیدار ہونےکے بعد ان کی شناخت ہونے لگتی ہے جتنا الرٹ ہوں اتنا دنیا ، نفس اور شیطان کے وار پہچان کر جواب دینے لگتے ہیں۔احساس ہوتا ہے کہ باطل سے کھلی دشمنی ہے اور سر عام باطل کوننگا کرنا ہے۔با طل کا شعور بیدار ہونے کے بعدایسے الرٹ رہنے سے پل پل باطل مر رہا ہوتاہے۔