حق کی شمع
دھیان لگا کر اپنے اندر کی حقیقت قبول کرنا
ہمارے اندر بہت ساری چاہتیں اٹھتی ہیں جو ہمارا دھیان ہٹا دیتی ہیں۔ آپکو اگر کسی قسم کی چاہت آتی ہے۔ کہ کوئی کرتہ دیکھا یا کوئی جوتا دیکھا یا پھر زندگی کے لحاظ سے اندر کوئی چاہت آگئ۔۔ یہاں ایک گر کی بات یہ ہے کہ آپ ایک ایسے سیٹ اپ میں آجا ئیں جہاں آپ اُس کے دھیان میں توجہ دیں جو نا صرف آپکو بہت ساری چیزوں سے بچائے گا بلکہ آپ سے بہت ساری باتوں پر عمل کروائے گا یہ دنیا ہے، بےشک فانی ہے، دھوکہ ہے لیکن ہم سب اس سے دھوکہ کھاتے ہیں اب یہاں ہم نے اپنے آپکو ایک ایسا کی پوائنٹ ایسا ماسٹر پوائنٹ دینا ہوتا ہے کہ جو ہماری تجوری کو کھول دے۔ وہ ضروری بات یا پوائنٹ جسے مضبوطی سے پکڑنا ہے وہ یہ کہ ہم دھیان لگائیں معشوق کی طرف دھیان ، انکی چاہت، انکی رضا، انکی زندگی ، انکی پیروی، اُنکا صبر و تحمل، انکی برداشت ، انکی محبت، انکی اُمت سے محبت، انکی اللہؔ سے محبت ۔ اگر آپاس پوائنٹ کو دیکھیں گے نا تو آپ کہیں گے کہ میں تو یہاں آکر گُم ہوگئی ہوں ، میں تو اتنا کچھ نہیں کرتی تھی ، میرا دھیان اِس طرف لگا کہ میں قُربت میں جاؤں۔ اور یہاں ایک اور بات بتاؤں جو اندر سے پھیر کر رکھ دیتی تھی کہ میں قربت میں کہاں ہوں ۔۔؟ یہاں سلسلے میں دیکھیں تو ڈھیروں عاشق، فقر میں ، گزرے ہوئے، آنے والے، موجودہ، جنکی ہمیں خبر اور جنکی ہمیں نہیں خبر ۔ میں بیچ میں کِس کھیت کی مولی ہوں؟ میں کس طرح اپنے عشق میں پُرسکون ہو کر بیٹھ جاؤں؟ ہم نے تو یہ منزلیں پالیں ، ہم پہ تو یہ عطائیں ہوگئیں ، ہمارے تو یہ مزے لگ گئے ۔ لیکن اصل بات کچھ اور ہے جیسے میرے بچے جس سکول میں پڑھتے ھیں اس میں ایسا ہوتا تھا کہ ایک پوزیشن نکلتی تھی کلاس میں اور ایک تھی سیکشن کے لحاظ سےجو بہت سارے سیکشن میں سے پوزیشن نکلتی تو اب میں کہوں تو بطور عاشق اپنی تڑپ جگانے کےلئے اپنے اندر کی شدت کو بڑھانے کے لئےدھیان لگا کر اپنی اصلیت کو قبول کرنا ہوگا۔ اللہ ہمارے دلوں کو معشوق کے دھیان سے آباد کر دے کہ ہم۔اپنی اصلیت کو قبول کر کے سچا عمل کریں اور قربت کی راہ پر آگے بڑھتے جائیں۔آمین۔