حق کی شمع
عشق کی راہ پر اپنا آپ لگانا
آپ اپنی اصلیت کو دیکھو اور اپنی حقیقت جاننے کی کوشش کریں۔ کہ بحثیت عاشق آپ عاشقوں کی پوری کلاس میں کس جگہ پر ہیں۔ مثال کے طور پر ہم دیکھیں تو ہم سلسلے والے ایک سیکشن ہے۔ اُس میں بھی پھر آگے سے اے سیکشن بن گیا اور پھر ٹاپر بچوں کا سیکشن۔ اِس کلاس میں ہونے کا احساس کا مزا آئے گا اور اندر ایک جذبہ جاگے گا کہ میں ایسا ریکارڈ بنا جاؤں کہ پھر میرے آگے پیچھے بھی کوئی نہ بنا سکے اور میرے آگے بھی کوئی نہ بنا سکے۔ اب یہ آپکو کوشش میں لگائے گا آپکو جہاں بھی جگہ ملے گی جہاں بھی سپیس ملے گی آپ کہیں گے کہ میں یہاں سے کچھ کما جاؤں۔ اگر یہاں دو آنے بھی ملتے ہیں کما لوں مثال کے طور پر ایک کامیاب دکان دار کون ہوتا ہے وہ آپکو کچھ دے کر بھیجے گا ایک ہوگا وہ آپکو مطمئن کرے گا ایک چیز دکھائے گا دوسری دکھائے گا اور ایک وہ جو اپنی مرضی کے دیٹ پہ دے گا۔ ہم اُس دکان پہ رش دیکھتے ہیں؟؟ نہیں دیکھتے۔۔ ایک جو محنت کر رہا ہو گا بلا اخلاق سے بات کرے گا ہم بھی دیکھیں تو ادھر ہی سب جاتے جائیں گے۔۔ اب ہم۔بھی اندر کی حقیقت کو پہچان کر کوشش کریں جو اپنے اندر کی خامی نظر آئے،ذات کی۔کمیاں، دنیا کے سب جال جو ہمیں پھنسائے ہوئے ہیں ان سب پر کام کر کے ہم نے بھی ایسے ہی دینے والا بننا ہے۔اپنا آپ لگانا ہے اور جو آشنائی حاصل۔ہو اسے آگے پیار سے محبت سے لگاتے جا نا ہے۔امت کے درد اور بھلائی اس احساس میں سچائی،محبت اور اخلاق سے اگے پہنچاتے جانا ہے۔ دعا ہے کہ اپنی اصلیت کو جان کر قرب کی راہ پر آگے بڑھنے کی کوشش میں اپنا آپ لگاتے جائیں۔آمین