حق کی شمع اپنی حقیقت جان کر سٹیپ لینا
جب آپکو دنیا لپیٹتی ہے عشق کی شدت میں کمی آتی ہے۔ جب آپ الرٹ رہ کر اِن پوائنٹس کو پکڑ لو گے۔۔ آپ کہو گے کہ میں کیا کروں کہ جو مجھے قرب کی راہ پر آگے لے جائے ، میں کیوں نہ یہاں کچھ مختلف اور منفرد کر جاؤں۔۔ یہ چیز خود بخود آپکی نظر دنیا سے دنیا کی چاہتوں سے ہٹا دے گی،آپ بچنے لگ جاؤ گے،آپکو بہت محنت نہیں کرنی پڑے گی ،آپکوبستر چھوڑنا مشکل نہیں لگے گا نماذ کے لیے،آپکو کسی کو حق بات کرنا مشکل نہیں لگے گا، صبر کرنا پی جانا مشکل نہیں لگے گا۔۔ جب آپ اُنکے صبر کو ، محنت کو ، وقت دینے کو دیکھ لوگے۔ جو اُنھوں نے اپنی ظاہری زندگی میں دیا۔ پیارے آقا صلی اللہّ علیہ وآلہ وسلم، مولاِء کائنات،امامِ عالی مقام، مولا حسنؑ اِنکی سب کی زندگیاں دیکھیں ہم کیسی زندگیاں گزاریں اِن اعلی ہستیوں نے جن سے ہم فیض لیتے ہیں اور اُن کے بغیر ہم قدم آگے نہیں بڑھا سکتے۔ اُن کا عمل کیسا تھا اُن کا اخلاص کیسا تھا ۔۔ یہ دیکھو گے نہ تو بےاختیار چاہتوں پر چھریاں چلنے لگ جاتی ہیں آپکو سمجھ ہی نہیں آتی کہ آپ اپنی ہی اُنگلاں کاٹ رہے ہو۔ تو یہاں پیارے آقا صلی اللہؔ علیہ وسلم اور مولاِ کائنات کا حسن اور انکی ادا دیکھ کر اور امامِ عالی مقام کا درد انکا حسن 💚🖤 کیا کچھ بھی ایسا نہیں ہے کہ جس سے ہماری چاہتوں پر چھریاں چلنے لگ جائیں جو ہمارے سر چڑھنے لگ گئی ہیں ۔ اللہ ہمارے دلوں میں ان اعلی ہستیوں کا پکا اور سچا پیار اتار دے کہ ہم ان۔کی پیروی میں چلتے ہوئے اپنی حقیقت پہچان کر اپنی مرضیوں اور چاہتوں کو مار کر محبت میں آگے بڑھیں۔آمین۔