💚محمدی حسینی♥
📚نصابِ تعلیم📚

🌹لیول : 10
🔥اسرار عشق🔥


🖍تعارف:
شاہ بی بی ایک عاشق ہیں۔ زندگی کے تمام نشیب و فراز اورعشق کی پُرپیچ راہیں پار کرنے کی قوت۔۔۔ عشق نے ہی آپ کوعطا کی۔ عشق کا جو الاﺅ آپ کے سینے میں روشن ہے اسی الاﺅ کی چنگاریاں آپ کے پیروکاروں کے دلوں میں بھی جلتی ہیں۔ عشق کے حوالے سے آپ کے فرمودات بیش بہا خزانے سے کم نہیں۔ آپ کا فرمایا ہوا ایک ایک حرف عشق کا نور دلوں میں اتارتا اور عشق کی شمع روح میں فروزاں کر کے منزل تک کی راہ میں روشنی بکھیرتا ہے۔
🖍مقصد:
یہاں عشق کے نازک احساس بیان کئے گئے ہیں جو عاشقوں کے دلوں پراثر انداز ہوتے ہیں ۔ اورکسی بھی عاشق کے دل کے اندر کے در کھولنے میں مدد کرتے ہیں ۔
ان دئیے گئے احساسات کی روشنی میں دل میں نئے احساسات بھی بیدار ھوتے ہیں ، یہاں ان احساسات کا بیدار کرنا ہی مقصد ہے کیونکہ عشق تو نام ہی احساس کے بیدار ھونےکا ہے۔

🖍ہدایات:
ان احساسات کو پڑھ کر جو بھی احساس بیدار ہوں وہ شئیر کرنے ہیں ۔
کسی بھی حوالے سے کچھ سمجھنے میں مشکل پیش آئے تو اپنے رہبر و رہنما سے رہنمائی لینی ہے۔