♥اسرار عشق 1 سے 10 تک♥


🔥1. عشق بن مول بک جانا ہے۔

🔥2۔ عشق توحید کا احساس اندر اتر جانا ہے.... اقرار ہےایک کا۔

🔥3۔ عشق عاشق کی قید ہے۔

🔥4۔ عشق دل کو اپنے ایک کے آگے ہار کے ہر جہان کی جیت پا لینے کا نام ہے۔

🔥5۔ عشق ہر پل کی عبادت ہے۔ یہ وقت کے پیچھے نہیں وقت اسکے پیچھے بھاگتا ہے۔ اس کا رفتارِ جنون دنیا کی رفتار سے بہت زیادہ ہے۔ جس کا حساب لگانا بھی ممکن نہیں۔

🔥6۔ عشق پیروی ہے۔۔۔ عمل ہے۔۔۔ ہر دم معشوق کے حکم پر حاضر رہنا ھے... معشوق کے اشاروں پر چلتے جانا عشق ہے۔

🔥7۔ عشق معشوق کی مہک میں سانسیں لینا ہے۔۔۔ ہر جہان میں اس کے احساس میں زندگی گزارنا ہے۔

🔥8۔ عشق تڑپ ہے... درد ہے ... حق ہے۔۔۔ یہ حق کی صدا بلند کیئے رکھنا، نفس سے لڑنا اور خود کو بچاناہے۔۔۔ یہی اس کا تقاضا ہے۔
یہی معشوق کی قربت کا راز ہے۔

🔥9۔ عشق معشوق کی عطا ہے ۔نظر کرم ہے۔ اسکی نظروں کے جام سے نشہ چڑھتا اور بڑھتا جاتا ہے۔ عاشق اسی نشے میں معشوق کی نظر کے سائے میں چلتا رہتا ہے۔

🔥10۔ عشق معشوق کے درد کے نشے میں سب سہہ جانے کا نام ہے ۔جس میں ہر درد، تکلیف، دکھ ،مشکل ،پریشانی پر... معشوق کاد رد سبقت لے جائے۔