اسرارِ عشق 11 سے 20


🔥11۔ عشق اپنی مرضی پہ قدم رکھ کرسدا معشوق کے قدموں میں رہنے کا نام ہے ۔

🔥12۔ عشق آگ ہے ... جس میں جل جل کے عاشق نکھرتا ہے۔
🔥13۔ عشق نظارہ ہے ....ناچ ہے اور عاشق درد کی تال پہ ناچتا ہے۔

🔥14۔ عشق جنون کی لہروں کا نام ہے جو اپنے ساتھ سب بہا لے جاتا ہے۔

🔥15۔ عشق...عاشق کے دل کی دھڑکن کا اپنے معشوق کے دل کی دھڑکن کے ساتھ محورقص ہو جانا ہے ۔

🔥16۔ عشق عاشق کے لیئے جلوہ گاہ جاناں ہے ۔

🔥17۔ عشق ازل سے عاشق کی روح میں اتری ہوئی اپنے معشوق کے سنگ اپنے اصل کی جانب لوٹنے کی حسرت ہے۔

🔥18۔ عشق ازل سے ایک عاشق کی اپنے معشوق سے "آاب لوٹ چلیں"کی التجا ہے۔

🔥19۔ عشق معشوق کی طرف سے ازل سے عاشق کی روح پر اتر ا ہو االہام و کشف ہے۔

🔥20۔ عشق ازل سے ابد تک عاشق کی روح کا اپنے قبلہ وکعبہ کے گرد جاری ہوا طواف ہے۔