اسرارِ عشق 21 سے 30


🔥21۔ عشق لمحہ ازل میں روح کو معشوق کی طرف سے ملا ہواجہانِ ازل سے روانگی کا حکم ہے۔

🔥22۔ عشق ہجر کے درد کی لہر پر سوار ہو کے روح کادنیا کے قید خانے میں آنے کے سفر کا نام ہے۔

🔥23۔ عشق عاشق کو ملی ہوئی قید با مشقت کی سزا ہے۔ جو وہ اپنے معشوق کے لیے لمحہ لمحہ ہنس کے روتے... رو رو کے ہنستے گزارتا ہے۔

🔥24۔ عشق قوت ِمعشوق ہے۔ جو معشوق اپنے عاشق کو باطل، دنیا، نفس، شیطان شر سے لڑ جانے کے لیے عطا فرمائے ۔

🔥25۔ عشق ازل سے معشوق کی جانب سے عاشق کی روح پر اترا حق پر کھڑے رہنے کا سبق ہے۔

🔥26۔ عشق عاشق کا حق پر کھڑے ر ہ کر حق کی سربلندی کے لیے جان سے گزرجانے کے حکم پر لمحہ بہ لمحہ عمل پیرا رہنے کا نام ہے۔

🔥27۔ عشق عاشق کی معشوق کے لیے اجڑ جانے ...رل جانے ...خالی ہاتھ رہ جانے... مٹ جانے کی... عطا ہوئی دیوانگی کا نام ہے

🔥28 عشق جمال ِ یار میں مست و بے خود رہنے کی تمنا سے ہاتھ اٹھا کرباہوش رہنے کی مجبوری ہے۔

🔥29۔ عشق معشوق کی طرف سے عطا ہوئی عاشق کی نظر... عاشق کی سماعت.... جو معشوق کی طرف سے کائنات کے عجائبات کے ہاتھ آئے پیغام کو وصول کرائے۔

🔥30۔ عشق عاشق کی روح کا ہر پل معشو ق کے لیے رقص بسمل ہے۔