اسرارِ عشق 31 سے 40




🔥31۔ عشق عاشق کی روح پرطاری وجد ہے۔

🔥32۔ عشق عمل ہے۔ عاشق کا معشوق کے نقش قدم کو چوم کر ذات سے بالاتر ہو کر اپنے عشق کی خاطر اللہ کے بندوں اور امتیوں کے لیے اپنا آ پ وقف کر دینا ہے۔

🔥33۔ عشق عاشق کا ہر لحظہ جنبش ابرو ئے یار کا منتظر ہونا ہے۔

🔥34۔ عشق عاشق کا اپنے معشوق کے رنگ میں رنگ جانا ہے ۔

🔥35۔ عشق معشوق کے رخ نازنین پر پڑے حجاب کا اٹھ جانا ہے۔

🔥36۔ عشق حکم یار کے عین مطابق عاشق کا باعمل ہوجانا ہے۔

🔥37۔ عشق اپنی مرضیوں سے ہاتھ اٹھا کر اپنی سب آزادیوں کو معشو ق کی غلامی میںدے دیناہے۔عشق اپنی ذات کا کھوجانا ہے۔ یہ اپنی ذات سے آزادی ہے۔

🔥38۔ عشق عاشق کا... تُوہی تُو....کا کونین میں گونجتا نغمہ ہے۔

🔥39۔ عشق عاشق کااپنے معشوق میں لاپتا ہوجانا ہے۔

🔥40۔ عشق عاشق کے روم روم کااپنے معشوق کے درد سے معمور ہوجانا ہے۔