اسرارِ عشق 41 سے 50

🔥41۔ عشق دو جہاں میں... ہر جہاں میں... عاشق کا خالی ہاتھ ہوکے... اس کے پاس صرف معشوق کا بچ جاناہے۔

🔥42۔ عشق معشوق کی جانب سے ملی عاشق کی پہچان ہے اور یہ پہچان ملنے کے بعد عاشق کی ذاتی پہچان ختم ہوجاتی ہے۔

🔥43۔ عشق میں عاشق خود ختم ہوجاتا ہے۔ اور اس کے پاس باقی بچتا ہے.......صرف معشوق....... عاشق کی واحد پہچان یہی عشق ہے جس میں عاشق میں سے تُو ہو جاتا ہے۔

🔥44۔ عشق معشوق سے جڑی عاشق کی واحد نسبت ہے۔

🔥45۔ عشق عاشق کا جینے کی چاہت سے ہاتھ اٹھا کر جیتے جی مرجانا..... مر کے جینا ہے۔ معشوق میں فنا و بقا ہو جانا ہے۔

🔥46۔ عاشق کی معشوق کے لئے نہ مرسکنے کی.... مر مر کے جئے جانے کی مجبوری ہے۔

🔥47۔ عشق عاشق کا ہنس کر یار دی سولی چڑھ جانا ہے۔

🔥48۔ عشق سب ہار کے ...سب کچھ لٹا کر.... صرف معشوق کی نگاہ ِ رضا پانے کی طلب... کا نام ہے۔

🔥49۔ عشق عاشق کے تن، من میں.... اندر باہر جلتی آگ ہے۔ جس میں عاشق کی ذات جل کے راکھ ہو جائے اور باقی بچے©” صرف معشوق“۔

🔥50۔ عشق عاشق کااک ذرہ بے نشان ہوجانے کا جنون ہے۔