اسرارِ عشق 51 سے 60

🔥51۔ عشق بس ادا ہے جو معشوق کو بھا جائے۔

🔥52۔ عشق وہ ہے جو دم دم میں ہو...عشق ہے ہی وہ جودم دم میں بس جائے ۔ عشق بس عشق ہے اور مجھے تو عشق سے بھی عشق ہے۔

🔥53۔ عشق آگ ہے اور اس کی تپش عام آگ سے کہیں زیادہ ہے۔عشق جب آگ لگاتا ہے تو سب کچھ جلتا جاتا ہے۔ جیسے جلے کی جلن نیند میں بھی اپنا احساس دلاتی ہے۔ عشق بھی ایسا ہی ہے۔ نیند میں بھی عشق کی آگ کے جلے کی جلن ایک پل کا چین نہیں لینے دیتی اور یہ آگ عاشق نے خود کو خود ہی لگانی ہوتی ہے۔وہ خود آگ لگاتا ہے اور اسے بھڑکاتا ہے۔ عشق کی طلب اور تڑپ عاشق سے یہ سب کرالیتی ہے۔

🔥54۔ ہرعاشق غلام بن سکتا ہے۔ عاشق جھکتے جھکتے غلامی میں آجاتا ہے۔ البتہ غلامی کے لےے عاشق ہونا ضروری نہیں۔ غلام ہاتھ باندھ کے اشارے پر چلنے والا ہوتا ہے۔ بنادام کام کرنے کے لےے ہر لمحہ تیار ہوتا ہے۔ اور ضروری بھی نہیں کہ ہر عاشق غلام بنا دیا جائے۔ اگر وہ اپنے اندر سے غلامانہ طرز اپنائے تو ہی غلامانہ عشق کر سکے گا جو کہ عشق کا بہترین انداز ہے۔

عشق ہر عاشق کو نچاچھوڑتا ہے... یہ تو سب کو پتہ ہے نا... مگر یہ عشق پہلے خود ناچتا ہے عاشق کے تن بدن میں عشق تو ناچتا ہے عاشق کے دل کی دھڑکن کی ہر تال پر... اور یہ عشق تو عاشق کی سانس کی آمد و شد میں ناچتا ہے... عشق کو تو قرار ہی نہیں ...اور وہ ناچتا رہتا ہے عاشق کے خون کی روانی میں... ہر لمحہ ہر پل ...اور ایسے جب کسی عاشق کے اندر عشق کا ناچنا اپنی انتہا پر پہنچتا ہے تو عاشق تب ناچتا ہے ....اور تب ہم کہتے ہیں کہ عشق نچاتا ہے.... عاشق کے ناچنے سے پہلے پنڈال میںعشق خود ماحول کو گرماتا ہے اور تب اس کے زیر ِ اثر عاشق بے خود ہو کے ناچنے لگتا ہے۔

🔥55۔ عشق آگ ہے اور اس کی تپش عام آگ سے کہیں زیادہ ہے۔ اسی لےے تو عاشق کے عشق کی آگ دوزخ کو بھی بجھا سکتی ہے ۔
یہی آگ جب حضرت ابراہیمؑ کے لیئے جلائی گئی تو اس میں حضرت ابراہیمؑ نہیں....
در اصل انؑ کے ساتھ انؑ کا عشق کو دا تھا۔ جس نے دہکتی ہوئی آگ کو ان ؑکے لیئے گلزار میںبدل دیا۔

🔥56۔ عشق کا رنگ جدا ...روپ بھی جدا ...طرز بھی جدا ...ادا بھی جدا ہے۔ بس عشق کا تقاضا ہے کہ مان لینا ...جھک جانا ...ہاتھ اٹھا لینا... حق نا حق ...بناءشکوے شکایت.. یہی ہے عشق کا تقاضا۔

🔥57۔ عاشق و ہ ہو تا ہے جو اپنا سب کچھ لٹا دیتا ہے۔ بن مول بک جانے والا... بلکہ بن مول بک جانے کو... خوش نصیبی سمجھنے والا عاشق کہلاتا ہے۔

🔥58۔ عاشق کی کوئی شریعت نہیں ہو تی ، اس کے پاس صرف عشق ہو تا ہے۔

🔥59۔ معشوق دور نہیں ہوتا، عاشق بیچ میں پردے گرا لیتا ہے۔ معشوق جتنی قربت تک لاتا ہے وہیں رہتا ہے۔ جب بھی پردہ اٹھاﺅ گے وہیں ملے گا۔

🔥60٭ ہمارا خزانہ یا سرمایہ روح ہے وہیں سے پاور لینی ہوتی ہے ۔ جسم بھلا کیا دے سکتا ہے سوائے اس کے کہ اسے پاور لینے کے ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کیا جائے۔