اسرارِ عشق 61 سے 70


🔥61۔ عشق احترام سکھاتا ہے اور احترام تجسس سے روکتا ہے۔

🔥62۔ ہجر کے لمحے شخصیت اور کردار کی تراش خراش کے لمحے ہو تے ہیں۔

🔥63۔ محبت دل کے احساس کا نام ہے جس کا اظہار اداﺅں سے ہو تا ہے۔ اور ایسا سمجھیں کہ محبت ادا ﺅں میں ہی چھپی ہو تی ہے اور اصل میںادا ہی محبت کا اظہار ہے ۔

🔥64۔ کسی قسم کے معاملات ، ماحول ، لوگوں کے رویے اور حالات میں، کسی بھی ایکشن پر ہمارا ری ایکشن ہمارے اندر کے ٹھہراﺅ، مضبوطی اور سکون کے لیول کو ظاہرکر تا ہے۔

🔥65۔ پیارے آقا ئے دوجہاںﷺ کے فرمان کے مطابق دنیا مومن کے لیے قید خانہ ہے۔ اور میرے خیال میں تو دنیا عاشق کے لیے کال کو ٹھڑی بمع قید بامشقت ہے۔

🔥66۔ دردِ دل کی دوا صرف دلدار ہے ۔

🔥67۔ باطل سے منزل کی جستجو اور منزل پانے کا شوق لڑواتا ہے۔ جتنا لڑ تے جاﺅ گے اتنا ہی عشق بڑ ھتا جائے گا اور اتنا ہی عاشق اعلیٰ شمار ہو تا ہے۔

🔥68۔ عاشق جتنا بے بس اور مجبور ہو تا جا تا ہے اتنا ہی معشوق کے قریب ہو تا جا تا ہے۔

🔥69۔ عاشق اور باقی لوگوں میں ایک فرق یہ بھی ہوتا ہے کہ لوگ دنیا میں اپنی زندگی کو بے قیمت کر کے گزار دیتے ہیں جبکہ عاشق زندگی میں دنیا کو بے قیمت سمجھ کے گزار دیتے ہیں۔

🔥70۔ عاشق خود کو پل پل اتنا مارتا ہے کہ پھر موت بھی اس سے بھاگ جا تی ہے۔ عاشق کا بھیڑ ہی یہی ہے کہ وہ مر بھی نہیں سکتا ۔عاشق کی جان نہیں چھٹتی۔ اس نے ہر لمحے کے ہر پل میںمر تے ہی رہنا ہو تا ہے ۔