اسرارِ عشق 71 سے 80

🔥71۔ معشوق کے درد کا احساس ہی درد دیتا ہے۔ معشوق کی آنکھ کے آنسو کا تصور ہی عاشق کے دل میںدرد بن کر اترتا ہے۔

🔥72۔ عاشق کو ہر لمحہ اپنے مرکز سے جڑے رہنا چاہےے۔

🔥73۔ معشوق کو .... اور معشوق کی ....مان لینا ایمان ہے۔ اور ایمان ہی تو یقین کو پختہ سے پختہ کرتا جاتا ہے۔

🔥74۔ عاشق ہمیشہ معشوق کے احساس کو اپنے لمحہ موجود میں اپنے ساتھ رکھے۔

🔥75۔ معشوق منتخب کرتا ہے کہ اس کا عاشق کون ہو گا ۔ عاشق خود سے اپنے معشوق کا انتخاب نہیں کرسکتا۔

🔥76۔ دل ہی دل میں معشوق کو پیار پیارسے پکارتے رہنا بھی سرور اور لطف دوبالا کر دیتا ہے۔

🔥77۔ دل ہی دل میں معشوق سے باتیں کرتے رہنا!...

🔥78۔ اور خیال رکھنا کہ صرف اپنی ہی نہ سناتے رہو بلکہ دل سے معشوق کا جواب بھی محسو س کرو۔

🔥79۔ عشق ظالم ہے مگر عاشق مظلوم نہیں ۔

🔥80۔ ہجر میں جذبہ اور طلب بڑھتی جاتی ہے۔