اسرارِ عشق 81 سے 90


🔥81۔ معشوق سے دور رہ جانے کا احساس اندر کی تڑپ کو بڑھاتا ہے۔

🔥82۔ معشوق پر نظر رکھتے ہوئے جب پھر خود کو دیکھیں تو اپنے اور معشوق کے بیچ کے فاصلہ کا احساس تڑپا دیتا ہے۔

🔥83۔ اپنے معشوق کے مقام کی بلندی کا احساس عاشق کو چین سے نہیں بیٹھنے دیتا۔

🔥84۔ معشوق کے لبوں کی مسکراہٹ بن جانے کی خواہش ہر لمحہ تڑپ بڑھاتی رہتی ہے۔

🔥85۔ منزل پر پہنچ کر قرب کا تصور بھی عا شق کاآرام اور سکون چھین لیتا ہے اور عاشق تڑپ تڑپ کرآگے بڑھنے کو بے چین ہو جاتا ہے۔

🔥86۔ ہم بظاہر اپنے حق سے ہاتھ اٹھا لیتے ہیں مگر اندر کہیںنہ کہیں اپنے حق یا ملکیت کا احساس باقی ہوتا ہے۔ جہاں جتنا اپنے حق کا احساس آیا اس کا مطلب ہے کہ وہاں آپ موجود ہیں اور وہاں معشوق نہیں ہیں۔

🔥87۔ ہر عاشق انجان ہی رہا تو عشق چلا.... جب جان جانے کا احساس ہوا.... عشق رک گیا۔

🔥88۔ اصل میںتو ہر عاشق کو صرف اپنے معشوق پر ہی نظر رکھنی چاہےے۔ دوسرے ہمارا .... یا ہم دوسروں کے عشق و عاشقی کو سمجھ نہیں سکتے جب تک ہمارا عشق میں فنا مکمل نہ ہو۔

🔥89۔ عشق میں معشوق پر یقین کے ساتھ عمل خود کرنا پڑتا ہے ورنہ نتیجہ نہیں ملتا۔
معشوق کی پاور اور ذات پر کام... ان دو پروں پر سوار ہو کے عشق کا سفر کرنا ہوتا ہے۔ ایک بھی پر کمزور ہوا تو پرواز کے لےے توازن قائم نہیں رہ پائے گا۔

🔥90۔ عشق تو ہے ہی درد.....مگر ہم اس درد کو کیسے استعمال کرتے ہیں یہ ہم پر منحصر ہوتا ہے ۔لیکن ہم کیوں کہ کم ظرف ہیں ہمیں اسی مطابق ہی تھوڑا تھوڑا درد سہنا پڑتا ہے۔