اسرارِ عشق 101 سے 110

🔥101۔ ایک عاشق کے طور پرہمیشہ پروانہ بنے رہنے کی آرزو کر تے رہو جو ہر لمحہ شمع پر جل مرنے کو تیار ہو تا ہے ۔

🔥102۔ معشوق کبھی مرضی چلنے نہیں دیتا۔مرضی چلانا معشوق کا کام ہے ۔

🔥103۔ عشق ہمیشہ سے حاصل کی خواہش سے لا حاصل کی سمت بڑ ھتے رہنے کے سفر کا نام ہے۔

🔥104۔ محبت ایک لطیف جذبے کا نام ہے۔ یہ انہی سے جلد ی کی جاسکتی ہے جن کے اندر لطافت کو جذب کرنے کی صلاحیت ہو تی ہے۔

🔥105۔ جب عاشق اپنی حقیقت تلاشنے نکلتا ہے تو تب ہی معشوق تک پہنچتا ہے ۔

🔥106۔ عشق کبھی بھی مر تا نہیں۔زندگی کا سفر ختم ہو کے بندہ مر جا تا ہے پر اس کا عشق چلتا رہتا ہے اور یہ ہمیشہ چلے گا۔

🔥107۔ عشق درد ہے ۔اور عاشق کے لیئے مزہ درد عشق کے سوا کسی اور چیز سے وابستہ نہیں ہوتا۔

🔥108۔ ورکنگ کرتے ہوئے معشوق کی نظر کا احساس رکھنا..... ورکنگ کو معشوق کی پسند اور رضا کے مطابق کرنے کی کوشش کرواتا ہے ۔جب ہم خود کو معشوق کی نگاہ میں محسوس کرتے ہیں تو اندر کا رابطہ معشوق کے ساتھ بنا رہتا ہے اور دھیان میں بہتری آتی جاتی ہے۔ اور دوسری طرف کیس کے ساتھ اس کے معاملے میں ہی پھنس جانے سے بھی بچ جاتے ہیں۔

🔥109۔ ہم نے پیارے آقائے دو جہاںﷺ کے عشق میں ان ﷺکی امت کے درد کو اپنا درد بنا لیا ہے۔ اب ہم عشق کے جس مقام پر بھی پہنچ جائیں ہم ہمیشہ ورکرز ہی رہیں گے۔ اور جب تک یہ احساس ہمارے دل میں ہو گا امتیوں کی بھلائی کا کام بہت اچھا ہو گا۔

🔥110۔ عشق کے لےے سب سے پہلے اللہ کی آشنائی کے ساتھ ساتھ ذات پر کام ضروری ہے۔ یہاں کوئی کسی کو زبردستی نہیں چلا سکتا۔ ہرایک کو دعااور رہنمائی دی جاتی ہے مگریہاں چلتے وہ ہیں جو خود شوق رکھتے ہوں۔ اب یہ مشکل کام ہے کہ ہر لمحہ خود کو کاٹااور مارا جائے اسی لےے لوگ بھاگ جاتے ہیں۔ اس لےے ہمیشہ دعا کیا کرو کہ اللہ استقامت عطا کرے۔ (آمین)