باطل الرٹ16
باطل اور اپنوں کا پیار


جب ہم اپنے آپ سے نبر د آ زما ہو ں گے۔ اور اپنے اندر کے یزید سے بھر پور طریقے سے لڑ رہے ہوں گے تو باطل باہر سے ہمارے اپنے کسی قریبی کو پیار سے لبریز دِل اور اداﺅں کے ساتھ ہمارے پاس لے آ ئے گا تاکہ ہم اندر کے باطل کے ساتھ لڑنے کی بجائے اس پیار بھرے دل والے کسی اپنے کے ساتھ دل اٹکا لیں۔ اور اندر کی جنگ سے نظر ہٹا لی جائے۔اس لیے ضروری ہے کہ ہم گہری نظر رکھیں اور الرٹ رہیں۔ کیونکہ ہم تو حق کی راہ کے مسافر ہیں اس لیے ہمیں دل کو بچا بچا کر رکھنا ہے۔ اس لیے ضروری نہیں کہ کسی کی نفرت یا غصہ ہی پھنسائے بلکہ کسی اپنے کا پیار بھی ہم نے ایسے دیکھنا ہو تا ہے کہ جس میں ہمارا دل اٹک گیا تو ہم اپنا دھیان اور توجہ اپنی ذات پر مر کوز رکھ کر حق کی راہ پر آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔باطل کی اس چال سے بھی محتاط رہتے ہوئے اپنے معاملات مالک کی خوشنودی کے لیئے بہترین طرز پر اپنے پیاروں کے ساتھ ضرور نبھانے ہیں۔ مگر دل بچا کر رکھیں تاکہ باطل کو شکست ہو۔