باطل الرٹ18
باطل اور نسبت سے غفلت


باطل ہر اس غفلت کے پردے میں موجود ہو تا ہے جو ہمیں بھلا دیتا ہے کہ ہماری ہر آزمائش کو حق اور حق والوں سے نسبت ہے۔ اور یہ غفلت ہمارے لئے نسبت کی اہمیت کو کم کر دیتی ہے۔ باطل ہماری آزمائش کو بڑھا کر دِکھا تا ہے۔ اور ہم باطل کے حملے کا شکار ہو کر یہ بھی بھول جا تے ہیں کہ ہم حسینی ہیں۔
اگر ہم سچے حسینی ہیں تو ہم اپنی ہر آزمائش کی نسبت وہاں ضرور ڈھونڈیں گے۔ اور تب ہمیں اپنی آزمائش بہت چھوٹی لگے گی۔ اور اس سے گزرنے کی حق کی حسینی طاقت کو اندر محسوس کر تے ہوئے ہر آزمائش سے آ سانی سے گزر جائیں گے۔ پر باطل کا وار ہمیں یہی حسینی نسبت یاد نہیں رکھنے دیتا جس کی وجہ سے ہمیں ہماری آزمائش بہت بڑی لگتی ہے اور ہم مایوسی اور مظلومیت کا شکار ہونے لگتے ہیں ۔ جب بھی ایسا ہونے لگے اپنی حسینی نسبت کو یاد رکھ کر باطل کو شکست دینی ہے۔