باطل الرٹ19
باطل او ر ہماری اوقات


باطل ہمیں ہر صورت ہماری اوقات بھلانے کی کوشش کر تا ہے۔ ہمیں اس حق کی راہ پر چلنے سے پہلے کی ہماری اصل حالت بھلانے کی کوشش کر ے گاکہ ہمارے کیسے گندگی والی زندگی کے شب وروز تھے اور کیسے ہم جانوروں کی طرح شتر بے مہار تھے۔ ہماری کیا سوچیں اور کیا عمل تھے اور کس طرح ہم اللہ کے احساس آشنائی سے غفلت میں کسی طرح سے کسی بھی منزل کی چاہ کے بنا کیسی بے مقصد زندگی گزار رہے تھے اور غلاظتوں میں پل رہے تھے۔ باطل اس لیے ہمیںیہ سب بھلائے گا کیونکہ اس سب کا یاد رہنا ہمیں ہماری اوقات میں رکھے گا۔ اور ہم ندامت اور عاجزی میں رہتے ہوئے بہت سے حوالوں سے باطل کے ہاتھوں میں آ لہ کار بننے سے بچ جائیں گے۔
اس لیے ہم نے ہمیشہ اپنی اوقات یاد رکھنی ہے اور باطل کے وار سے نہ صرف بچنا ہے بلکہ تیزی سے آ گے بڑھنا ہے۔