باطل الرٹ20
باطل اور اللہ کی مرضی


جب ہم ہر لمحہ بڑے جذبے سے اپنے سفر کے لیے اور حق کی راہ کے اپنے ہم سفروں کے ساتھ کوشش کر کے انہیں آ گے جانے میں مدد دینے کے لیئے اپنے بھرپور جذبے سے لگے ہو تے ہیں۔تو باطل کا سکون و قرار تباہ ہو رہا ہو تا ہے کہ یہ نہ صرف خود آ گے بڑھ رہے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی آ گے بڑ ھا رہے ہیں۔ اور تب باطل ایک بہت عجیب زاویہ سے آ تا ہے۔ اور حق کے راہی کے دل میں یہ احساس بیدار کر تا ہے کہ اللہ نے کرنا تو وہی ہے جو اس کی مرضی ہو گی۔ ہم ایسے ہی کھپ رہے ہیں اور اس طرح ہمیں ہمارا جذبہ باہر نکال کر عمل نہیں کرنے دیتا۔یہاں باطل کے اس حملے کو پسپا کریں۔ اپنا جذبہ مزید اٹھائیں مزید خالص ہو کر جان لگائیں۔ خود کو اور اپنے ہم سفروں کو حق کی روشن راہ پر لانے کے لیے اور سفر میں آگے بڑھنے کے لیئے ہر صورت باطل کے اس وار کا منہ توڑ جواب دیکر باطل کو شکست دیں۔