باطل الرٹ21
باطل او ر مضبوط ہمسفر


حق کا راستہ آسان نہیں ۔ اس میں مشکل اور تنگی بر داشت کرنی پڑتی ہے۔ راستے پر ساتھ چلنے والے حق کے راہی ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر آگے بڑھتے ہیں۔کسی بھی ٹیسٹ میںایک دوسرے سے بات کرنا اندر ایمان کی طاقت کو بڑھاتا اور ذات میں پھنسنے سے بچاتا ہے۔ لیکن باطل یہاںبھی وار کرتا ہے۔ وہ ہمسفر جو مضبوطی سے نہ صرف کھڑے بلکہ چل رہے ہیں ۔جب ہم ان سے بات کریں اور وہ ٹپس یا گُر دیکر آ گے بڑھنے میں ہماری مدد کریں گے۔ تو باطل ان کے بار ے میں عجیب عجیب پوائنٹس سامنے لائے گا۔ مثلاََ ایسے کہ انہیں کیا پتا کہ میری حالت اور حالات کیا ہیں...زبانی باتیں کر دینی آسا ن ہیں.. ان کے اپنے ساتھ ایسے حالات ہوتے تو ان کو خبر ہوتی ۔ اس طرح باطل ہمیں ان کے ٹپس پر عمل کرنے اور ان کے پیار اور توجہ سے نہ صرف محروم کر ے گا بلکہ ہمارے اندر چڑاور غصہ بھی بڑھاتا جائے گا۔ جبکہ درحقیقت ہمارے حق کی آشنائی کے سفر میں ہمسفر جو ساتھ ہو تے ہیں وہ ہمارے ہاتھ تھام کر گُردے کر اور پیار سے دعا کر ا کے پھنسنے سے بچاتے ہیں ۔اورا گر پھنسے ہوں تو وہاں سے نکالتے ہیں۔ لیکن باطل یہاں بھی ہم پروار کر نے کا موقع ضائع نہیں کر تا۔ اس لیے یہاں الرٹ ہو جائیں ۔ اور چیک کریں کیا ہمارے اندر یقین کی اتنی کمی ہو گئی ہے اور اپنے ہمسفروں سے پیار کا لیول اتنا کم ہو گیا ہے کہ اس نے ہمارا زاویہ نظر ہی بدل دیا ہے ۔جس کی وجہ سے ہم ان کے مثبت رویے اور خالص نیت سے دیئے گئے پیار اور گر کو سمجھ نہیں پا رہے۔ باطل کے اس حملے کا جواب انہی ساتھیوں سے اٹیچ ہو کے دل سے یقین رکھ کر ان کے ٹپس پر عمل کر کے دیں تاکہ ہم جہاں پھنسے کھڑے ہیں وہاں سے نہ صرف نکل سکیں۔ بلکہ تیزی سے آ گے سفر بڑھاتے ہوئے باطل کو شکست دے سکیں۔