باطل الرٹ22

باطل اور چھوڑ جانے والے

باطل ان لوگوں کی طرف نظر کرا تا ہے جو کسی استاد یا رہنما کے زیرِسایہ حق کی اس راہ پر کسی حد تک چل کر پھر کہیں رک گئے یا چھوڑ گئے ہو تے ہیں۔ بظاہر ہم محسوس کر تے ہیں کہ ان کے لیے دکھی اور افسردہ ہیں مگر اس کے در پر دہ باطل ہماری نظر ہمارے سفر سے ہٹا کر ان لوگوں سے دِل اٹیچ کرانا چاہتا ہے تاکہ ہمارے دل کو پاو ر نہ ملے۔ یا ہم پر ان کے حوالے سے اٹھنے والی سوچوں کے منفی اثرات ہوں اور ہمارا حق کا سفر بھی خراب ہو جائے یا رک جائے ۔
ٍ یہ حق کی راہ ہے اور ذات پر کام کا سفر ہے۔ اس سفر میں ہمسفر ملتے بھی ہیں۔ اور کوئی کسی مقام تک ...توکوئی کسی مقام تک آکے چھوڑ جا تا یا کہیں آ کر رک جاتا ہے۔ لیکن ہمارا دل اس بات سے متا ثر نہیں ہو نا چاہیے۔ جب بھی ایسے لوگ یاد آئیں تو بس سچے دل سے ان کے لیے دُعا کریں۔ انہیں سوچنے میں خطرہ ہے۔ باطل کے اس وار کا اپنی سوچوں کو روک کر منہ توڑ جواب دیں