باطل الرٹ23
باطل اور ہم کمزور لوگ
حق کی راہ پر منزل کی جانب سفر میں آگے بڑھتے بڑھتے باطل ہم پر ایسے بھی وار کرے گا کہ اندر سوچ پیدا کرے گا کہ کہاںہم کمزور لوگ اور کہاں یہ سفر اور اعلیٰ منازل۔ اس سوچ کی وجہ سے ہم کمزور ہوںگے اورخود کو آگے بڑھانے کا جذبہ ڈاﺅن کر تے جائیںگے۔ یہاں بہت محتاط ہو جاناضروری ہے۔اور ایسا کچھ بھی سوچ کر اپنے جذبے کو بالکل ڈاﺅن نہیں ہو نے دینا کیونکہ جذبہ ایندھن کی طرح ہو تا ہے اوریہی ہمیں تیزی سے منزل کی جانب بڑھاتا ہے۔ اسی جذبے کو متاثر کرنے کے لیے باطل یہ سوچیں بیدار کر ے گا کہ ہم تو ان مقامات اور ان منازل کے قابل نہیں ہیں۔مگر ہم نے نظر صرف منزل پر رکھ کر اس یقین سے آگے بڑھنا ہے کہ جن لجپالوں کی عطا ہمیں یہاں تک لائی ہے وہی اپنے کر م کے صدقے اب بھی آ گے کے مقامات تک جانے کے لیے ہمت دے کر راہ آسان کریں گے۔ لہذا اپنے جذبے کو متاثر کئے بنا باطل کا منہ توڑ کر آگے بڑھتے جانا ہے۔